صابرہ امین

لائبریرین
بہت خوبصورت تحریر ۔ کئی جملے تو کئی بار پڑھے ۔ ایک آئیڈیل معاشرے کی تخلیق کے لیے ایک فرد کی تربیت نہایت ضروری ہے اور اس میں والدین کا کردار کس قدر اہم ہے۔ اب تو یہ کردار کہانیوں میں ہی نظر آتے ہیں۔ زندگی کتنی بدل گئی ہے۔ ترجیحات بدل گئی ہیں۔ تغیر کو ہی ثبات ہے بےشک ۔ قناعت ہی مطمئن زندگی کا راز ہے۔ مثبت باتوں اور رویوں پر مبنی ایک دلکش اور دلچسپ تحریر۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ ۔ پرانی تحاریر کے لنکس کا شکریہ ۔ ہم جیسے آئے رام گئے رام جیسے لوگوں کے لیے آسانی ہو گئی۔ :grin:
 
علی وقار

محفلین
کیا خوبصورت تحریر ہے، آج کل سوشل میڈیا پر نیکی کی بھی خوب خوب تشہیر کی جاتی ہے،
پرانے لوگ دریاؤں میں نیکی ڈال آتے تھے
ہمارے دور کا انسان، نیکی کر کے چیخے گا!
 
نیرنگ خیال

ارے ۔۔۔ ہم تو اصل زندگی میں نظر آتے ہیں۔۔۔۔ کہانیوں میں کہاں۔۔۔ ہوہوہوہوہو

تفنن برطرف۔۔۔ بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا صابرہ ۔۔۔

وہ تحاریر کے ربط میں نے اپنی آسانی کے لیے شامل کیے ہوتے ہیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا خوبصورت تحریر ہے، آج کل سوشل میڈیا پر نیکی کی بھی خوب خوب تشہیر کی جاتی ہے،
پرانے لوگ دریاؤں میں نیکی ڈال آتے تھے
ہمارے دور کا انسان، نیکی کر کے چیخے گا!
انسان کا کام ہی چیخنا ہے۔۔۔ چلو نیکی کر کے چیخے۔۔۔ لیکن اب تو لوگ نیکی کی نیت کر کے ہی چیخنا شروع ہو گئے ہیں۔

حوصلہ افزائی کا شکریہ
 
Top