سیکریٹریٹ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور سرکاری ملازمین میں شدید جھڑپیں

سیما علی

لائبریرین
احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اس پر تھو تھو اپوزیشن ہی کر رہی ہے۔ ہم انصافین تو ان کے ساتھ ہیں۔
سرکاری ملازمین کا احتجاج سو فیصد درست ہے بلکہ اب محنت کشوں، صحافیوں، کسانوں، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو متحد ہو کر نہ صرف احتجاجی تحریک شروع کرنی چاہئے بلکہ ملکی سطح کا اتحاد بنا کر اپنی سیاسی قوت کا مظاہر کرنا چاہئے ان لیٹروں نے ملک کے ادارے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اور ورکنگ کلاس کے بنیادی حقوق سلب کر لئے ہیں ۔@جاسم محمد آپکو پتہ ہے ہمارا بینک پرئیواٹیز ہوا جسکی وجہ سے ہماری پینشن 28،000 ہزار ہے اور سب سے افسوس کی بات یہ ہے کہ تا زندگی یہی پینشن رہے گی کیونکہ ایک پیسہ بھی بڑھتا نہیں ہے :crying3:کورٹ میں کیس ہیں مگر بینک کا وکیل جو ہر پیشی پر تاریخ بڑھوا لیتا ہے اور ہمیں تو نہیں لگتا کہ ہماری زندگی میں یہ فیصلہ آئے گا ۔۔۔۔۔ااب آپ بتائیے نیشنل بینک میں جو لوگ ہمارے گریڈ کے لوگوں کی پینشن 80000 ہزار ہے :cry::cry:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
صدر ممنون حسین کے لیے ۔۔۔ ( جاوید چوہدری)


1-5.jpg




شیخ حفیظ صاحب میں چاروں خوبیاں تھیں، وہ صاحب مطالعہ تھے، وہ آخری عمر تک کتابیں پڑھتے رہے، مجھے امیر تیمور سے انھوں نے ہی متعارف کرایا تھا، میں نے سیرت کی درجنوں کتابیں بھی ان کی ’’ریکمنڈیشن‘‘ سے پڑھیں، ان کی کتابوں میں ’’عکس سیرت‘‘ جیسی معرکۃ الآراء کتاب بھی شامل تھی، میرا تجربہ اور مشاہدہ ہے دنیا میں کتابیں پڑھنے والا کوئی شخص تنگ نظر نہیں ہو سکتا، مطالعہ آپ کے دماغ اور ظرف دونوں کو وسیع کرتا ہے اور شیخ حفیظ کھلے دل و دماغ کے انسان تھے، ان کی دوسری خوبی سفر تھی، وہ عین جوانی میں پورا یورپ پھر کر واپس آ گئے تھے، یہ سفر ان کی شخصیت کا حصہ تھا، وہ گفتگو میں ہمیشہ کسی نہ کسی ملک کا حوالہ دیتے تھے، میرا یہ بھی تجربہ اور مشاہدہ ہے سفر بھی انسان کے وژن کو کھولتا ہے اور مسافر کبھی ’’بائیسڈ‘‘ نہیں ہو سکتے، یہ تمام انسانوں سے محبت کرتے ہیں۔
شیخ صاحب ہمیشہ مشورہ دیا کرتے تھے تم دنیا کو جتنا دیکھ سکتے ہو بڑھاپے سے پہلے دیکھ لو کیونکہ انسان ساٹھ سال کی عمر کے بعد بے بس ہونے لگتا ہے، اس کے ہاتھ اور پاؤں کنٹرول میں نہیں رہتے، میں نے ان کا یہ مشورہ بھی پلے باندھ لیا، ان کی تیسری خوبی دنیا داری تھی، وہ زندگی کی تمام بھٹیوں سے گزرے ہوئے انسان تھے، بچپن اور جوانی میں بے انتہا امارت دیکھی، والد رئیس آدمی تھے، انھوں نے بیٹے کو 1960ء کی دہائی میں پڑھنے کے لیے لندن بھجوا دیا، وہ جوانی میں زندگی کی تمام فکروں سے آزاد رہے لیکن خاندان پھر زوال کا شکار ہو گیا اور سیٹھ کا بچہ ہوٹل میں کام کرنے پر مجبور ہو گیا، عروج و زوال کے اس کھیل نے ان کے سامنے انسانوں، دوستوں، رشتے داروں اور دشمنوں کے سارے رنگ کھول کر رکھ دیے۔
میرا یہ بھی تجربہ اور مشاہدہ ہے دنیا کا جو انسان جوانی میں عروج اور زوال دونوں دیکھ لے وہ مردم شناس ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس میں انسانوں کی شاخت کی سینس پیدا کر دیتا ہے اور شیخ صاحب مرحوم میں یہ خوبی بھی موجود تھی، وہ چند لمحوں میں دوسروں کو سمجھ جاتے تھے، وہ مجھے ہمیشہ کہتے تھے کسی شخص کے ساتھ چلنے سے پہلے اسے چیک کر لیا کرو، دھوکے سے بچ جاؤ گے، وہ کہتے تھے وعدہ کردار کا مین سورس ہوتا ہے، جو شخص وعدہ خلاف ہو وہ کبھی اچھا نہیں ہو سکتا اور جو شخص بات کرنے کے بعد کھڑا رہے وہ کبھی برا نہیں ہو سکتا، آپ خود کبھی وعدہ خلافی نہ کرو اور کسی وعدہ خلاف کے ساتھ چلنے کی غلطی نہ کرو، وہ کہتے تھے لوگ زیادہ تر پیسے پر ’’ایکسپوز‘‘ ہوتے ہیں۔
آپ کے دوست اگر آپ سے ادھار لے کر واپس نہ کریں تو یہ آپ کے دوست نہیں ہیں اور اگر اسی طرح آپ کے مشکل وقت میں آپ کا خوش حال دوست آپ کی مدد نہیں کرتا تو آپ اسے اپنا دوست سمجھ کر غلطی کر رہے ہیں اور ان کی چوتھی خوبی ان کے باطنی علوم تھے، وہ رمل کے ماہر تھے، اللہ تعالیٰ نے انھیں اس علم پر کمال دسترس دے رکھی تھی، وہ اعداد کا حساب لگا کر چند لمحوں میں پیش گوئی کر دیتے تھے اور ان کی پیش گوئی عموماً سچ ثابت ہوتی تھی، میں ان سے یہ علم سیکھنے کی کوشش کرتا رہا لیکن میں 15 سال کی تپسیا کے باوجود نہ سیکھ سکا، وہ کہتے تھے، یہ مشکل علم ہے، یہ چالیس سال کی مسلسل مشقت کے بغیر نہیں آ سکتا۔شیخ حفیظ مرحوم ہر لحاظ سے میرے استاد تھے، میں نے زندگی کے ہر مشکل لمحے میں ان کی مدد لی اور انھوں نے دل و جان سے میری مدد کی۔
کل رات شب برأت تھی، مجھے کل اچانک شیخ حفیظ صاحب یاد آ گئے، میں نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کے لیے دعا کی اور پھر سوچا میرے استاد کی کوئی ایسی خواہش جسے میں پورا نہ کر سکا ہوں، میں سوچتا رہا لیکن مجھے یاد نہیں آیا، ہاں البتہ وہ زندگی کے آخری حصے میں اپنے پینشنر دوستوں کے لیے پریشان رہتے تھے، وہ کہا کرتے تھے ’’ہم نے پینش کے لیے محتسب اعلیٰ کو درخواست دے رکھی ہے، کیا یہ فیصلہ میری زندگی میں ہو جائے گا‘‘ میں اس وقت ان کی اس بات کو سیریس نہیں لیتا تھا لیکن کل رات یہ بات اچانک یاد آ گئی۔
شیخ حفیظ صاحب نے پوری زندگی حبیب بینک میں ملازمت کی، یہ 1997ء میں وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، حکومت نے 2002ء میں حبیب بینک کی نج کاری کر دی، نج کاری کے وقت فیصلہ ہوا بینک کے ریٹائر ملازمین کو 1977ء کی اسکیم کے تحت پینشن اور مراعات دی جائیں گی، حکومت نے 30 نومبر 1977ء کو حکم جاری کیا تھا حکومت کے ملازمین کی پینشن اور گریجویٹی میں جب بھی اضافہ ہو گا، بینکوں کے ملازمین کو بھی اتنا ہی اضافہ دیا جائے گا، حبیب بینک کی نجکاری کے وقت یہ شق بھی معاہدے میں شامل کر دی گئی۔
اس وقت بینک کے 880 سینئر ملازمین ریٹائر ہو چکے تھے، نئی انتظامیہ انتظامات سنبھالنے کے بعد معاہدے سے منحرف ہو گئی اور اس نے پینشن میں اضافے سے انکار کر دیا، یہ انکار آج تک جاری ہے، یہ ملازمین اس وقت چار، پانچ اور چھ ہزار روپے پینشن لے رہے ہیں، یہ آج کے مہنگائی کے دور میں ان چند ہزار روپوں میں گزارہ کر رہے ہیں، یہ ملازمین انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کی عدالت میں چلے گئے، یہ کیس 14 سال چلا یہاں تک کہ وفاقی محتسب نے 2014ء میں ریٹائر ملازمین کے حق میں فیصلہ دے دیا، بینک نے فیصلے کے خلاف صدر پاکستان کے سامنے اپیل کر دی۔ صدر نے یہ فیصلہ پینڈنگ کر دیا، یہ فیصلہ تاحال معطل ہے، اس دوران 880 سینئر ملازمین سے آدھے شیخ حفیظ صاحب کی طرح انتقال کر گئے جب کہ باقی آدھے ایوان صدر کی طرف دیکھ رہے ہیں، بینک انتظامیہ کی پوری کوشش ہے یہ لوگ بھی فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو جائیں، یہ لوگ اس وقت ستر اور اسی کی دہائی میں ہیں، یہ تیس، پینتیس اور چالیس سال بینک کی خدمت کرتے رہے لیکن بینک نے انھیں گنڈیری کی طرح چوس کر پھینک دیا، کیا یہ ظلم نہیں؟اور یہ لوگ اگر اسی طرح دنیا سے محروم چلے گئے تو کیا یہ انصاف ہوگا؟
صدر ممنون حسین خود بزرگ شہری ہیں، یہ چند لمحوں کے لیے خود کو ان ملازمین کی قطار میں کھڑا کر کے دیکھیں، یہ چند لمحوں کے لیے سوچیں یہ ریٹائر لوگ بزرگ بھی ہیں، یہ بیمار بھی ہیں اور یہ بے آسرا بھی ہیں اور ان کے اس ادارے نے بھی انھیں چھوڑ دیا ہے جس کو انھوں نے زندگی کے تیس چالیس سال اپنا خون دیا تو ان کی کیا حالت ہو گی؟ اگر آپ ان کی جگہ ہوتے تو آپ کیا محسوس کرتے؟ صدر ممنون حسین اگر چند لمحے دے دیں، یہ اگر دو منٹ کے لیے حبیب بینک کے پینشنرز کی فائل منگوا کر پڑھ لیں تو مجھے یقین ہے یہ اپنی ناک کے نیچے ہونے والا ظلم دیکھ کر پریشان ہو جائیں گے۔
یہ جان لیں گے ہمارا دفتری نظام ظالم کے ساتھ کس حد تک مل جاتا ہے، یہ کس طرح تاخیری حربے استعمال کر کے مظلوم کو مزید مظلوم بنا دیتا ہے، یہ جان لیں گے وفاقی محتسب اعلیٰ نے 2014ء میں حبیب بینک کے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا، بینک نے فیصلے کے خلاف صدر پاکستان کو اپیل کی اور صدر نے معاملہ ’’پینڈنگ‘‘ کر دیا، اس ’’پینڈنگ‘‘ کو دوسال گزر چکے ہیں، ان دو برسوں میں شیخ حفیظ جیسے درجنوں ریٹائر ملازمین انتقال کر گئے ہیں، باقی تیاری میں بیٹھے ہیں یا پھر اسپتالوں میں آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ان کا کیا قصور ہے؟
مجھے یقین ہے صدر صاحب جب یہ فائل دیکھیں گے تو یہ خود کو ان بزرگوں، ان بیماروں کے مسائل کا ذمے دار سمجھیں گے، صدر صاحب اگر حکومت کے دوسرے اداروں کے ریٹائر ملازمین کی پینشن کا ریکارڈ بھی دیکھ لیں تو انھیں معلوم ہو جائے گا 16 برسوں میں سرکاری اداروں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کی پینشنوں میں سات گنا اضافہ ہوا، حبیب بینک کے وہ ریٹائر ملازمین جو آج صرف پانچ چھ ہزار روپے پینشن لے رہے ہیں ان کے مقابلے میں مساوی گریڈ کے حامل سرکاری ملازمین کو آج ستر اسی ہزار روپے پینشن مل رہی ہے۔
کیا یہ زیادتی نہیں! اور یہ زیادتی اس وقت مزید زیادتی ہو جاتی ہے جب بینک نے یہ پینشن بھی ذاتی اکاؤنٹ سے ادا نہیں کرنی، یہ وہ رقم ہے جو یہ ملازمین دوران ملازمت اپنی تنخواہ سے کٹواتے رہے، بینک نے اس رقم کی سرمایہ کاری کی، اربوں روپے کمائے لیکن یہ اب ان ملازمین کو ان کا حصہ دینے کے لیے تیار نہیں، کیوں؟ ان ملازمین کے ساتھ انصاف کون کرے گا؟ میری صدر مملکت اور وزیراعظم سے درخواست ہے، میری چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور ججز سے بھی درخواست ہے۔
مہربانی فرما کر آپ ریٹائر ملازمین کی تمام فائلیں منگوائیں اور ان کا فوری فیصلہ کر دیں، ہم لوگوں کو خوبصورت بچپن اور شاندار جوانی نہیں دے سکتے، نہ دیں لیکن ہم کم از کم ایک دستخط، ایک فیصلے سے چند بوڑھوں، چند بزرگوں کی مشکلات تو کم کر سکتے ہیں، بزرگ ڈاکیے ہوتے ہیں، یہ معاشرے کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے لیے پیغامبر ہوتے ہیں، یہ ڈاکیے موت کی دہلیز پر بیٹھے ہیں، یہ کسی بھی وقت اللہ تعالیٰ کے دربار میں پیش ہو جائیں گے، آپ صدر صاحب، وزیراعظم صاحب اور چیف جسٹس صاحب! آپ چند لمحوں کے لیے سوچئے، یہ لوگ اللہ کے پاس آپ کی طرف سے کیا پیغام لے کر جائیں گے، آپ سوچیں گے تو آپ بہتر فیصلہ کر سکیں گے چنانچہ آپ سوچئے اور فیصلہ کیجیے۔

(بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس)
آج پھر دل دُکھا تو یہ کالم شئیر کردیا۔۔۔یہ پرانا کالم اپنے فورم پر آپ لوگوں کو اپنے دکھ میں شریک کر لیا ، کیونکہ تمام یہ دُکھی دلوں کی آواز ہے جس پر سوائے جاوید چوہدری صاحب کے کسی نے آواز ہیں اُٹھائی
صدر ممنون حسین کے لیے ۔۔۔ ( جاوید چوہدری) - NewsAlert.com.pk
 

جاسم محمد

محفلین
کورٹ میں کیس ہیں مگر بینک کا وکیل جو ہر پیشی پر تاریخ بڑھوا لیتا ہے اور ہمیں تو نہیں لگتا کہ ہماری زندگی میں یہ فیصلہ آئے گا ۔
پاکستان کے عدالتی نظام میں کیسز کئی کئی دہائیاں چلتے ہیں۔ اس سلسلے میں نئی قانون سازی ہونی چاہئے کہ کوئی کیس کتنی دیر تک قانونا چل سکتا ہے۔ اور کتنی مدت کے اندر اندر کسی کیس کا فیصلہ دینا عدالت پر لازم ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
شیخ حفیظ صاحب نے پوری زندگی حبیب بینک میں ملازمت کی، یہ 1997ء میں وائس پریذیڈنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، حکومت نے 2002ء میں حبیب بینک کی نج کاری کر دی، نج کاری کے وقت فیصلہ ہوا بینک کے ریٹائر ملازمین کو 1977ء کی اسکیم کے تحت پینشن اور مراعات دی جائیں گی، حکومت نے 30 نومبر 1977ء کو حکم جاری کیا تھا حکومت کے ملازمین کی پینشن اور گریجویٹی میں جب بھی اضافہ ہو گا، بینکوں کے ملازمین کو بھی اتنا ہی اضافہ دیا جائے گا، حبیب بینک کی نجکاری کے وقت یہ شق بھی معاہدے میں شامل کر دی گئی۔
اس وقت بینک کے 880 سینئر ملازمین ریٹائر ہو چکے تھے، نئی انتظامیہ انتظامات سنبھالنے کے بعد معاہدے سے منحرف ہو گئی اور اس نے پینشن میں اضافے سے انکار کر دیا، یہ انکار آج تک جاری ہے، یہ ملازمین اس وقت چار، پانچ اور چھ ہزار روپے پینشن لے رہے ہیں، یہ آج کے مہنگائی کے دور میں ان چند ہزار روپوں میں گزارہ کر رہے ہیں، یہ ملازمین انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کی عدالت میں چلے گئے، یہ کیس 14 سال چلا یہاں تک کہ وفاقی محتسب نے 2014ء میں ریٹائر ملازمین کے حق میں فیصلہ دے دیا، بینک نے فیصلے کے خلاف صدر پاکستان کے سامنے اپیل کر دی۔ صدر نے یہ فیصلہ پینڈنگ کر دیا، یہ فیصلہ تاحال معطل ہے
پاکستان میں ہر کام انتہائی بھونڈے طریقہ سے کیا جاتا ہے۔ اب اس بینک کی نجکاری کا حال دیکھ لیں۔ نجکاری 2002 میں ہوئی اور مسائل 2021 میں بھی چل رہے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستان کے عدالتی نظام میں کیسز کئی کئی دہائیاں چلتے ہیں۔ اس سلسلے میں نئی قانون سازی ہونی چاہئے کہ کوئی کیس کتنی دیر تک قانونا چل سکتا ہے۔ اور کتنی مدت کے اندر اندر کسی کیس کا فیصلہ دینا عدالت پر لازم ہے۔
سب سے برُی بات تو یہ ہے عدالتوں میں پیسہ کھلے عام چلتا ہے اور یہ ہر چھوٹے بڑے کو پتہ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستان میں ہر کام انتہائی بھونڈے طریقہ سے کیا جاتا ہے۔ اب اس بینک کی نجکاری کا حال دیکھ لیں۔ نجکاری 2002 میں ہوئی اور مسائل 2021 میں بھی چل رہے ہیں۔
HBL ایک منافع بخش ادارہ جسکو ونڈو ڈریسنگ کرکے نقصان میں دکھایا گیا پھر اُونے پونے بیچ دیا گیا اور پھر گولڈن ہینڈ شیک کے نام پر ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
سب سے برُی بات تو یہ ہے عدالتوں میں پیسہ کھلے عام چلتا ہے اور یہ ہر چھوٹے بڑے کو پتہ ہے
پاکستان کے ہر ادارہ اور محکمہ میں پیسہ چلتا ہے۔ پورا پاکستان کرپٹ لوگوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ایک لیڈر اس کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے آیا تو ہر ادارہ اور محکمہ میں بیٹھے کرپٹ مافیا نے اس کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
HBL ایک منافع بخش ادارہ جسکو ونڈو ڈریسنگ کرکے نقصان میں دکھایا گیا پھر اُونے پونے بیچ دیا گیا اور پھر گولڈن ہینڈ شیک کے نام پر ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا۔۔
بالکل۔ اور جو سرکاری ادارے جیسے اسٹیل ملز اور پی آئی اے کئی دہائیوں سے خسارے میں ہیں کی نجکاری کی راہ میں خود عدالتیں آکر بیٹھ جاتی ہیں۔ آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔
 

ثمین زارا

محفلین

جاسم محمد

محفلین
کہتے ہیں کہ مومن دو دفعہ دھوکہ نہیں کھاتا لیکن آج کل لوگ ایسے شخص کے پیچھے چل رہے ہیں جو کہتا ہے کہ دھوکہ دینا ہی سمجھداری ہے. بہرحال کیا کہا جا سکتا ہے
ن لیگی میڈیا سیل کے جھوٹوں پر اندھا یقین رکھنے والا پٹواری کہتا ہے کہ مومن دو دفعہ دھوکہ نہیں کھاتا۔ جو خود نواز شریف سے 3 بار دھوکہ کھا چکا ہے۔ اور پھر بھی اس کا غلام ہے۔
 
Top