شادی کتنی عمر کی لڑکی سے کی جائے؟ ایک رپورٹ

dehelvi

محفلین
لندن . . . فارن ڈیسک . . . خوشگوارازدواجی زندگی کے لیے مردکو کم عمر اور اسمارٹ خاتون سے شادی کرنی چاہیے۔برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے European Journal of Operational Research کے حوالے سے کہا ہے کہ بہترین گھریلو اور ازدواجی تعلقات کے لیے خاتون چالاک،عقلمند اور کم از کم مرد سے پانچ برس کم عمر ہو، سائنسدانوں نے ایسے ایک ہزار جوڑوں پر ریسرچ کی ، جن کی شادی کو پانچ برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور وہ بہتر ین ساتھی کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں،ان کے درمیان ماضی میں کبھی بھی طلاق کی نوبت نہیں آئی ان تمام جوڑوں میں مرد کی عمر بیوی کی نسبت پانچ سال یا اس سے زیادہ تھی اوروہ بیوی کی نسبت کم تعلیم یافتہ تھے،تحقیق کے مطابق مرد اور خواتین اپنے ساتھی کے چناوٴ میں محبت،جسمانی کشش، مزاج آشنائی، عقائد ، رویے اور مشترکا اقدار کا خیال رکھتے ہیں ، لیکن عمر،تعلیم اور ثقافتی بندھن جیسے عوامل دونوں میں علیحدگی اور طلاق کی نوبت سے بچاتے ہیں۔
بحوالہ
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=73498#
 

عثمان رضا

محفلین
23 نومبر کو روزنامہ جنگ میں خبر آئی

تہران …فارن ڈیسک…ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے لیے شادی کی بہترین عمر16سے18سال کے درمیان ہے انہیں اس عمر سے قبل شادی نہیں کرنی چاہیے ا گر چہ ایرانی قانون لڑکیوں کو 15سال کی عمر میں شادی کی اجازت دیتا ہے۔ برطانوی اخبار’انڈیپنڈینٹ‘کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو 16سال سے قبل شادی نہیں کرنی چاہیے۔ لڑکیوں کو 16 سے 18 سال جب کہ لڑ کوں کو19سے21سال کے درمیان شادی کرنی چاہیے۔ 2004 میں ایرانی پارلیمنٹ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 9سال کی بجائے15سال کو قانونی شکل دی تھی۔
 

یوسف-2

محفلین
مختلف عمروں کی لڑکیوں سے باری باری شادی کرکے خود تجربہ کیا جائے کہ کس عمر کی لڑکی سے شادی کرنا بہترین ہے۔ پھر بہترین عمر والی لڑکی سے بھی شادی کرلی جائے :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ہوئیں لندن اور ایران کی خبریں، پاکستان میں اس کا کیا تناسب ہونا چاہیے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
دینی، دنیاوی اور معاشرتی طور پر بہت ضروری ہے۔

کیا کوئی لڑکی اتنی کثیر المقاصد بھی ہوتی ہے کیا؟ لیکن ٹھہریے میرا مطلب ہے کہ دین کا نام لے لیا آپ نے، کہیں ادھر بھی کسی علمی بحث کا مقابلہ نہ شروع ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکی اورکثیر المقاصد چہ معنی دارد؟

میں نے صرف دین کا نہیں اس کے ساتھ دنیاوی اور معاشرتی بھی تو لکھا ہے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
لڑکی اورکثیر المقاصد چہ معنی دارد؟

میں نے صرف دین کا نہیں اس کے ساتھ دنیاوی اور معاشرتی بھی تو لکھا ہے؟

ہاں نا جس لڑکی سے شادی کی جائے گی وہ دینی، دنیاوی اور معاشرتی مقصد پورا کرے گی نا تو کثیر المقاصد ہی ہوئی نا۔
لیکن آج کل محفل میں دینی بحث کا موسم دیکھنے میں آرہا ہے تو میں نے موسم کی مناسبت سے عرض کیا تھا۔ :sneaky:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ایک الگ بحث ہے۔ اسے چھوڑیں۔

سوال یہ ہے کہ شادی کتنی عمر کی لڑکی سے کی جانی چاہیے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
میرا خیال ہے جیسا مزاج ہو ویسی عمر کی لڑکی سے شادی کر لینی چاہیے۔ اگر کسی کا میرے جیسا پیار اور نخرے اٹھانے والا مزاج ہو تو اپنے سے چھوٹی عمر والی لڑکی سے شادی کر لے، کسی کو نخرے اٹھوانے کا شوق ہو تو بڑی عمر کی خاتون سے شادی کر لے اور اگر کوئی شوقین مزاج ہے تو پھر تو ۔۔۔ آہو :fingerscrossed:
 

فخرنوید

محفلین
میرا خیال ہے جیسا مزاج ہو ویسی عمر کی لڑکی سے شادی کر لینی چاہیے۔ اگر کسی کا میرے جیسا پیار اور نخرے اٹھانے والا مزاج ہو تو اپنے سے چھوٹی عمر والی لڑکی سے شادی کر لے، کسی کو نخرے اٹھوانے کا شوق ہو تو بڑی عمر کی خاتون سے شادی کر لے اور اگر کوئی شوقین مزاج ہے تو پھر تو ۔۔۔ آہو :fingerscrossed:
اور اگر ہم عمر لڑکی ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ان کے کلیے کے مطابق تو یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے نخرے اٹھائیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اور اگر ہم عمر لڑکی ہو تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

او جناب کسے وی عمر دی ہووے۔
نیڑے دی تے چھوٹی سوچ اے جے کہ سونی ہووے تے بس فیر شام سویرے موجاں ای موجاں تے دور دی تے وڈی سوچ اے وے کہ سونی پاوے پوری پوری ہووے لےکن پیار کرن والی تے یاد کرن والی ہووے۔
 

عسکری

معطل
شادی اس سے کی جائے جو پسند ہو عمر کی خیر ہے اگر پسند ہے دونوں کو تو اچھا ورنہ چاہے 100 سال چھوٹی سے کرو کوئی فائدہ نہیں ویسے مجھے 18 سال کی ایج اچھی لگتی ہے ۔
 
Top