شاطر جاسوس یا معصوم سیاح

مزید ۔ ۔ ۔
کبوتر اپنا اپنا
کبوتری نگاہیں
برفانی چیتے سے ڈرا کبوتر بھی دھیان سے دیکھتا ہے
مزید کے لئے عبدالقیوم چوہدری فرمائیں
میرے تو ہاتھوں کے کبوتر ہی اڑ گئے ہیں۔ :battingeyelashes:
 

تجمل حسین

محفلین
پاکستانی پولیس جب ہاتھی کو ہرن بنا کر برآمد کرسکتی ہے ۔ 3 سالہ بچے کو2 ٹن لوہا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرسکتی ہے تو کیا بعید ہے کہ ہندوستانی پولیس کسی کبوتر کو جاسو س بناکر ہی دم چھوڑے ۔ :wasntme:
اس کے بعد کیا واقعی "دَم" چھوڑ دے گی۔ :)
 

شزہ مغل

محفلین
جی ۔ پاک پولیس ۔ لیکن صرف پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کی تو بات ہی نہ کریں۔
ایک مرتبہ مجھے اپنی ٹیوٹر کے گھر جانا تھا۔ ان کے بتائے ہوئے پتے کے مطابق میں اور میرے والد محترم جب وہاں پہنچے تو ایک چوک پر پہنچ کر ہمیں سمجھ نہ آئی کہ کس طرف ان کا گھر ہے۔ اتفاق سے اس چوک میں ایک پنجاب پولیس کا سپاہی ڈیوٹی پر موجود تھا اور سڑک کے اس پار ایک ٹریفک پولیس کا اہلکار بھی تھا۔ ٹریفک بہت تیز تھی اس لیے میرے والدصاحب نےپنجاب پولیس کے سپاہی سے پوچھا کہ فلاں جگہ کس طرف ہے۔ اس نے ایک طرف اشارو کیا ہم اس طرف چل پڑے۔ کافی دور پہنچے تو لگا کہ ہم غلط راستے پر ہیں۔ کسی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جس طرف سے آئے ہیں اسی طرف ہے۔ ہم وہیں پہنچے اور اسی سے کہا کہ جناب آپ نے تو غلط رستہ بتایا۔ اب اس نے دوسرا رستہ بتایا۔ وہ بھی غلط تھا۔ ہم سڑک پار کر کے ٹریفک پولیس والے کے پاس گئے۔ اس نے بتایا کہ جس جگہ وہ پولیس اہلکار ہے وہ ہی آپ کی مطلوبہ جگہ ہے۔
اب آپ خود اندازہ لگائیے کہ اس شخص کو اتنا بھی نہیں معلوم کہ وہ کس جگہ کھڑا ہے؟ اس کی ڈیوٹی جس جگہ ہے اس کا نام کیا ہے؟؟؟ اس نے بلاوجہ ہمیں تقریبا" ڈیڑھ گھنٹہ سڑکوں پر گھمایا۔۔۔
ابھی تو ہنسی آتی ہے مگر اس وقت تو بہت غصہ آیا کیونکہ دسمبر میں رات 9:30 بجے کے قریب ہم ٹیوٹر کے گھر پہنچے تھے۔ اور بدقسمتی سے ایک حادثے کی وجہ سے میری ٹانگیں ذخمی تھیں اور میں زیادہ دیر موٹر سائیکل پر نہیں بیٹھ سکتی تھی۔ گھر آ کر مجھے بخار بھی ہو گیا۔
 
لو جی اب بس اس کی ہی کمی رہ گئی تھی۔عبدالقیوم چوہدری لئیق احمد
Kiron Bokhari ‏@Kiron_Bokhari 38m38 minutes ago
May I have your attention pls
1f602.png
1f602.png
1f602.png
#PigeonVsIndia
1f602.png
1f602.png
1f602.png
@max_wake @soldier_pk @Thunderbolt_786 @pakpatriot71 @HaterOfTTP

CGfg3IwUgAAWI2n.jpg:large

 
لو جی کبوتر تو بھارت کی چڑ ہی بن گئی۔ اسی لئے سلمان خان پہلی فلم میں ہی کہتا رہا۔
"کبوتر جا جا جا
کبوتر جا جا جا"
 
لو جی کبوتر تو بھارت کی چڑ ہی بن گئی۔ اسی لئے سلمان خان پہلی فلم میں ہی کہتا رہا۔
"کبوتر جا جا جا
کبوتر جا جا جا"
ایک نعرہ چل رہا ہے سوشل میڈیا پہ جو اب تک میں نے نہیں لکھا۔
کہ
شرم کرو حیا کرو ۔۔۔ہمارا کبوتر رہا کرو۔۔۔۔
 

خرم انصاری

محفلین
بھیا ! وہ تو پرانا محاورہ ہو چکا ہے۔۔۔ کبوتر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب محاورے میں تبدیلی کرنی ہو گی۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔
جدید محاورے کچھ یوں ہوں گے۔۔۔
کھودا پہاڑ نکلا کبوتر
آسمان سے گرا انڈیا میں اٹکا
کبوتر جاسوس ہے
انڈیا کے ہاتھ میں کبوتر
کبوتر کا پہاڑ
:rollingonthefloor:۔۔۔:rollingonthefloor:۔۔۔:rollingonthefloor:
لگتا ہے عمران سیریز کے عمران کی طرح آپ بھی محاورات میں جدت لانا چاہتی ہیں۔۔۔۔عمران سیریز پڑھتی ہیں یا یہ مطابقت اتفاقی ہے؟
 

شزہ مغل

محفلین
بڑے دلچسپ مراسلے
ہم صرف پرھ کے مسکرا سکتے ہیں تبصرہ نہیں کرنا
:)
حضور یہ ہے بھی مسکرانے کے لیے ہی۔ اور ہم بھی سب کے مسکرانے کا سامان کرنا چاہتے ہیں۔ ورنہ کسی وجہ سے مجھے ناگوار بھی گزرا تھا۔ آپ نے ابتدا سے پڑھا ہو گا تو اندازہ ہوا ہو گا کہ ماحول کچھ گرم بھی ہو گیا تھا۔
 

شزہ مغل

محفلین
لگتا ہے عمران سیریز کے عمران کی طرح آپ بھی محاورات میں جدت لانا چاہتی ہیں۔۔۔۔عمران سیریز پڑھتی ہیں یا یہ مطابقت اتفاقی ہے؟
ویسے تو یہ اتفاقیہ ہوا مگر میں نے بچپن میں پڑھی ہے عمران سیریز۔ شاید لاشعوری طور پر عمران سیریز سے متاثر ہوں۔
 
Top