بارہویں سالگرہ شاعروں سے محبت

فہد اشرف

محفلین
image.jpg

تصویر نمبر 34 متحدہ ہندوستان کے درالحکومت سے تعلق رکھنے والے شاعر
وحشت کلکتوی؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
eid_perp.jpg

دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے
اب وہ آنکھوں میں تلاطم ہے کہ دریا کیا ہے

شوق کہتا ہے کہ ہر جسم کو سجدہ کیجیے
آنکھ کہتی ہے کہ تو نے ابھی دیکھا کیا ہے

ٹوٹ کر شاخ سے اک برگ خزاں آمادہ
سوچتا ہے کہ گزرتا ہوا جھونکا کیا ہے

کیا یہ سچ ہے کہ خزاں میں بھی چمن کھلتے ہیں
میرے دامن میں لہو ہے تو مہکتا کیا ہے

دل پہ قابو ہو تو ہم بھی سر محفل دیکھیں
وہ خم زلف ہے کیا صورت زیبا کیا ہے

ٹھہرو اور ایک نظر وقت کی تحریر پڑھو
ریگ ساحل یہ رم موج نے لکھا کیا ہے

اشارے:
کتاب کا نام: کوئی اور ستارہ
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
اشارے سے بوجھنا کون سا ممکن ہو جائے گا۔ :p
گوگل پر تو شاعرہ سرچ ہو جاتی ہیں۔ اب پسند کی شاعری تو پڑھنے پر ہی ملے گی۔ :)
ہمارا اشارہ ادب میں ان کی خدمات کی طرف تھا۔ انگریزی ادب کی طالبہ کے طور پہ شاید ہم بوجھ لیتے۔
اب زیک بھائی سے ہی کہتے ہیں کہ ان کی شاعری پوسٹ کریں۔ :)
 
Top