بارہویں سالگرہ شاعروں سے محبت

محمد وارث

لائبریرین
20139638_1584988031564372_1212743880105758217_n.jpg

تصویر نمبر37 منٹگمری سے تعلق رکھنے والے شاعر
یہ کنور مہندر سنگھ بیدی سحر ہیں۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ سکھوں کے بیدی خاندان کا سیدھا تعلق گورو نانک سے ہے یعنی یہ گورو نانک کی اولاد میں سے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نام ہی بتا دیا آپ نے ویسے ہنٹ دے دی تھی لگتا ہے ہمارے بھائی کو پسند ہیں یہ شاعرہ جو اتنی یاد ہیں
کشور ناہید
یہ ہنٹ نہیں تھا یہ تو آپ نے بوٹی مافیا والا کام کیا ہے . :):)
میں نے تو قومی ترانے کا ایک مصرع لکھا تھا۔ غلطی ہو گئی، مجھے یہ لکھنا چاہیے تھا کہ کیا "کشورِ حسین شاد باد" ناہید اختر نے بھی گایا ہے :)
 
یہ کنور مہندر سنگھ بیدی سحر ہیں۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ سکھوں کے بیدی خاندان کا سیدھا تعلق گورو نانک سے ہے یعنی یہ گورو نانک کی اولاد میں سے ہیں۔
ایک شعر توبنتا ہے اب ان کا اگر اتنا جانتے ہیں شعر بھی یاد ہو گا( 17 جولائی یوم وفات بھی ہے)
 
جو خاندانی رئیس ہیں وہ رکھتے ہیں لہجہ نرم اپنا
تمھارا انداز بتا رہا ہے ابھی یہ دولت نئی نئی ھے
شبینہ ادیب فرام بھارت
تصویر نمبر 16
 
eid_perp.jpg

دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے
اب وہ آنکھوں میں تلاطم ہے کہ دریا کیا ہے

شوق کہتا ہے کہ ہر جسم کو سجدہ کیجیے
آنکھ کہتی ہے کہ تو نے ابھی دیکھا کیا ہے

ٹوٹ کر شاخ سے اک برگ خزاں آمادہ
سوچتا ہے کہ گزرتا ہوا جھونکا کیا ہے

کیا یہ سچ ہے کہ خزاں میں بھی چمن کھلتے ہیں
میرے دامن میں لہو ہے تو مہکتا کیا ہے

دل پہ قابو ہو تو ہم بھی سر محفل دیکھیں
وہ خم زلف ہے کیا صورت زیبا کیا ہے

ٹھہرو اور ایک نظر وقت کی تحریر پڑھو
ریگ ساحل یہ رم موج نے لکھا کیا ہے

توصیف تبسم
 
naseer.jpg

تصویر نمبر 39 یہ کسی بھی ہنٹ کے محتاج نہیں لاجواب شاعری، خوبصورت چاند کی مانند روشن چہرہ ، عشق حقیقی میں رنگے ہوئے شاعر
 
naseer.jpg

تصویر نمبر 39 یہ کسی بھی ہنٹ کے محتاج نہیں لاجواب شاعری، خوبصورت چاند کی مانند روشن چہرہ ، عشق حقیقی میں رنگے ہوئے شاعر
دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں
پیر نصیر الدین شاہ نصیر
 
جو خاندانی رئیس ہیں وہ رکھتے ہیں لہجہ نرم اپنا
تمھارا انداز بتا رہا ہے ابھی یہ دولت نئی نئی ھے
شبینہ ادیب فرام بھارت
تصویر نمبر 16
جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا​
تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے​

ذرا سا قدرت نے کیا نوازا، کہ آ کے بیٹھے ہو پہلی صف میں​
ابھی سے اڑنے لگے ہوا میں، ابھی تو شہرت نئی نئی ہے​
 

فہد اشرف

محفلین
naseer.jpg

تصویر نمبر 39 یہ کسی بھی ہنٹ کے محتاج نہیں لاجواب شاعری، خوبصورت چاند کی مانند روشن چہرہ ، عشق حقیقی میں رنگے ہوئے شاعر
پیر نصیرالدین شاہ نصیر
ترے منچلوں کا جگ میں یہ عجب چلن رہا ہے
نہ کسی کی بات سننا، نہ کسی سے بات کرنا
 
Top