جون ایلیا شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں

تم سے بھی اب تو جا چُکا ہوں میں
دُور ہا دُور آ چُکا ہوں میں

یہ بہت غم کی بات ہو شاید
اب تو غم بھی گنوا چُکا ہوں میں

اس گمانِ گماں کے عالم میں
آخرش کیا بُھلا چُکا ہوں میں

اب ببر شیر اشتہا ہے میری
شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں

میں ہوں معمار پر یہ بتلا دوں
شہر کے شہر ڈھا چُکا ہوں میں

حال ہے اک عجب فراغت کا
اپنا ہر غم منا چُکا ہوں میں

لوگ کہتے ہیں میں نے جوگ لیا
اور دھونی رَما چُکا ہوں میں

نہیں اِملا دُرست غالب کا
شیفتہ کو بتا چُکا ہوں میں​
 
فاتح

لائبریرین
اب ببر شیر اشتہا ہے میری
شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں
جون مجھے پسند ہے لیکن ایسے اشعار، کہ جن میں نہ تو شعریت ہو اور نہ ہی دیگر خوبصورتی، کی ادبی اہمیت صفر ہے۔
 
اب ببر شیر اشتہا ہے میری
شاعروں کو تو کھا چُکا ہوں میں
جون مجھے پسند ہے لیکن ایسے اشعار، کہ جن میں نہ تو شعریت ہو اور نہ ہی دیگر خوبصورتی، کی ادبی اہمیت صفر ہے۔

آپ نے درست فرمایا خدائے سخن۔
ہر شاعر کا ہر شعر اچھا نہیں ہوتا۔
اجمالی طور پر جون ایک اچھے شاعر ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ نے درست فرمایا خدائے سخن۔
ہر شاعر کا ہر شعر اچھا نہیں ہوتا۔
اجمالی طور پر جون ایک اچھے شاعر ہیں۔
جون کے ساتھ ان کے شاگردوں نے زیادتی کی۔۔۔ (ایسے شاگردان جن کی واحد شناخت یہ ہے کہ "ابے ہم جون بھائی کے ساتھ شام کو بیٹھا کرتے تھے") انہوں نے اپنی باہمی مخاصمت میں جون ایلیا کے کلام پر اپنا اپنا قبضہ جمایا اور جس کے ہاتھ جو لگا اسے اٹھا کر نکل لیا۔۔۔ اور جون کے وہ اشعار اور وہ کلام بھی شعری مجموعوں کی شکل میں چھپوا دیا جس کی اہمیت مصور کے اس کپڑے کی سی ہے جس پر وہ پینٹنگ برش صاف کرتا ہے یا ان بے ہنگم آوازوں کی سی جو موسیقار باجا درست کرتے ہوئے تاروں کو ہلا کر نکالتا ہے
 
بھائی میرے، "خدائے سخن" کہہ کر کیوں مٹی پلید کرتے ہو؟ سخن کے خدا صاحب والے شوق ہمارے نہیں۔۔۔ :yell::jokingly:

ناقدین کے نزدیک پانچ خدائے سخن ہیں۔ آپ کونسے ہیں آپ خود انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ :)

جون کے ساتھ ان کے شاگردوں نے زیادتی کی۔۔۔ (ایسے شاگردان جن کی واحد شناخت یہ ہے کہ "ابے ہم جون بھائی کے ساتھ شام کو بیٹھا کرتے تھے") انہوں نے اپنی باہمی مخاصمت میں جون ایلیا کے کلام پر اپنا اپنا قبضہ جمایا اور جس کے ہاتھ جو لگا اسے اٹھا کر نکل لیا۔۔۔ اور جون کے وہ اشعار اور وہ کلام بھی شعری مجموعوں کی شکل میں چھپوا دیا جس کی اہمیت مصور کے اس کپڑے کی سی ہے جس پر وہ پینٹنگ برش صاف کرتا ہے یا ان بے ہنگم آوازوں کی سی جو موسیقار باجا درست کرتے ہوئے تاروں کو ہلا کر نکالتا ہے

درست تجزیہ ہے آپ کا۔
آئی ریلی ایپریشیئیٹ یور پوائنٹ آف ویو ;)
 
فاتح

لائبریرین
ناقدین کے نزدیک پانچ خدائے سخن ہیں۔ آپ کونسے ہیں آپ خود انتخاب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ :)
مجھے تو وہ ناقدین بھی عطار کے لونڈے ہی لگتے ہیں جن سے (یا جن کے لیے) خدائے سخن دوائیاں لیا کرتے تھے۔ ;)
ویسے پانچ کون کون سے ہیں؟
درست تجزیہ ہے آپ کا۔
آئی ریلی ایپریشیئیٹ یور پوائنٹ آف ویو ;)
مجھے لگتا ہے آپ پر عینی شاہ کا اثر ہو گیا ہے :laughing:
 
عینی شاہ

محفلین
مجھے تو وہ ناقدین بھی عطار کے لونڈے ہی لگتے ہیں جن سے (یا جن کے لیے) خدائے سخن دوائیاں لیا کرتے تھے۔ ;)
ویسے پانچ کون کون سے ہیں؟

مجھے لگتا ہے آپ پر عینی شاہ کا اثر ہو گیا ہے :laughing:
دیکھ لیں فاتح بھائی مجھے سکھا رہے تھے اپ اردو دیکھا لیا نا شیخ بھائی کو ۔۔۔میلن کو دیکھ کر میلن گییٹ یلووووووووووو:LOL::LOL::LOL::LOL:
 
فاتح

لائبریرین
دیکھ لیں فاتح بھائی مجھے سکھا رہے تھے اپ اردو دیکھا لیا نا شیخ بھائی کو ۔۔۔ میلن کو دیکھ کر میلن گییٹ یلووووووووووو:LOL::LOL::LOL::LOL:
بیٹا! اب کیا کیا جائے۔۔۔ ویسے حیرت ہے مجھے مزمل پر کہ یہ جانتے بوجھتے کہ مجھ جیسے جاہل کو انگریزی نہیں آتی پھر بھی اتنی ڈھیر ساری انگریزی جھاڑ گیا
 
فاتح

لائبریرین
مزمل بھائی
ایک ہی سنا تھا اب تک "حضرت میر تقی میر"
باقی چارکون سے ہیں؟
چار میر تقی میر اور پانچویں مزمل بھائی۔۔۔ یہ پانچ خداؤں والا چکر بھی اسی طرح چلایا ہوا لگتا ہے جیسے میر کے 72 نشتروں کا جن کا کسی کے باپ کو بھی نہیں معلوم کہ کون سے اشعار نشتر ہیں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
چار میر تقی میر اور پانچویں مزمل بھائی۔۔۔ یہ پانچ خداؤں والا چکر بھی اسی طرح چلایا ہوا لگتا ہے جیسے میر کے 72 نشتروں کا جن کا کسی کے باپ کو بھی نہیں معلوم کہ کون سے اشعار نشتر ہیں
آپ مزمل بھائی کو "خدائے سخن" کہتے ہیں اور مزمل بھائی آپ کو۔
میرا خیال ہے کہ دونوں یہ خطاب آدھا آدھا بانٹ لیجیے:p
شاید میر کو بھی معلوم نہ ہو کہ 72 نشتر کون سے ہیں:LOL: اگر میر صاحب کو علم ہوتا تو کم از کم ان سے ایک آدھ کام تو لے ہی لیتے:p
 
غزل پر تو کیا ہی تبصرہ فرمائیں پر جو گفتگو کی گئی ہے یہاں اس کے لیے بہت سی داد سبھی کے لیے ۔:battingeyelashes:
ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔!!!:heehee:
 
Top