شاعرِ محفل 2009ء تبصرہ جات

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اگر رائے لکھنے کی اجازت نہیں‌ہے تو اس کو ختم کر دیا جائے


بہت شکریہ وارث صاحب سب نامزد ہونے احباب کو بہت مبارک ہو۔ اس سب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے ۔ لیکن ماہرین کا جو پینل بنا ہے وہ بھی ماشاءاللہ سے بہت قابل اساتذہ ہیں اور مجھے امید ہے سب نامزد احباب اس پینل کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے ۔

میرے لیے تو کسی ایک کا انتخاب بہت مشکل ہے پینل کے فیصلے کا انتظار ہی بہتر ہے
ایک دفعہ پھر سب کو بہت بہت مبارک ہو
 

مغزل

محفلین
معذرت کے ساتھ ، جناب میرا نام حذف کیا جائے ، ۔۔۔ میں‌شامل نہیں ہونا چاہتا
 

مغزل

محفلین

میں وضاحت کرتا ہوں‌دوست:
میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ نوید صادق اور میں ایک صف میں کھڑے ہوں اور ہمارا فیصلہ ہورہا ہو کہ ہم سے کون’’ بہترین ‘‘ یا ’’ شاعرِ محفل ‘‘ ہے ۔
پھر آصف شفیع بھی ’’ پینل ‘‘ کے فیصلے کی زد پر ہیں ، وارث صاحب بھی سنیئر شاعر ہیں، اور الف عین بابا جانی بھی ، تو یہ حضرات کیوں نہیں ہیں اس لڑی میں ۔
میرا مسئلہ اظہار ہے تقابل نہیں ، پچھلی بار بھی میں نے منع کیا تھا ، لیکن آخر میں آکر کئی دوستوں کے ذپ موصول ہوئے چاروناچار مجھے فیصلہ ان پر چھوڑنا پڑا ،
اس بار بھی ان سبھی دوستوں معافی چاہتا ہوں۔ ہم ایسے جونئیر کا الگ معاملہ ہے کہ اس میں ایک ہمارے لیے بہتر سوچ اور بہتری کا راستہ ملتا ہے۔
سو اپنی حیثیت کے ادراک پر میں خود الگ ہوا ہوں۔ امید ہے ’’ کنفیوژن ‘‘ ختم ہوگئی ہوگی،
محبتوں کے لیے بہت بہت شکریہ
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
اس بات میں واقعی کوئی شبہ نہیں‌ ہے کہ نوید صادق صاحب اور آصف شفیع صاحب نا صرف یہ کہ سینئر شاعر ہیں بلکہ یہ دونوں ہی محفل کے بہترین شاعر کہلانے کے حق دار بھی ہیں۔ سو مغل بھائی کی یہ بات بجا ہے۔ رہی بات اعجاز عبید صاحب اور وارث صاحب کی تو اُن کا نام میرا خیال ہے پینل میں ہونے کی وجہ سے نامزد نہیں‌کیا گیا ۔

یہاں میں ایک تجویز دینا چاہوں‌گا کہ اگر نوید صادق صاحب اور آصف شفیع صاحب کو بھی پینل میں‌ شامل کرلیا جائے اور ان دونوں حضرات کو اعزازی طور پر "محفل کے بہترین شاعر" کا ایوارڈ دیا جائے، اس طرح مغل بھائی کی مشکل بھی حل ہو جائے گی ۔ :)

میں اس معاملے میں اب تک خاموش رہا اُس کی وجہ صرف یہی تھی کہ نامزدگی میرے لئے کوئی خاص معنی نہیں‌ رکتھی کہ میں اپنے آپ کو جانتا ہوں سو اپنے آپ میں‌ہی رہتا ہوں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اس بات میں واقعی کوئی شبہ نہیں‌ ہے کہ نوید صادق صاحب اور آصف شفیع صاحب نا صرف یہ کہ سینئر شاعر ہیں بلکہ یہ دونوں ہی محفل کے بہترین شاعر کہلانے کے حق دار بھی ہیں۔ سو مغل بھائی کی یہ بات بجا ہے۔ رہی بات اعجاز عبید صاحب اور وارث صاحب کی تو اُن کا نام میرا خیال ہے پینل میں ہونے کی وجہ سے نامزد نہیں‌کیا گیا ۔

یہاں میں ایک تجویز دینا چاہوں‌گا کہ اگر نوید صادق صاحب اور آصف شفیع صاحب کو بھی پینل میں‌ شامل کرلیا جائے اور ان دونوں حضرات کو اعزازی طور پر "محفل کے بہترین شاعر" کا ایوارڈ دیا جائے، اس طرح مغل بھائی کی مشکل بھی حل ہو جائے گی ۔ :)

میں اس معاملے میں اب تک خاموش رہا اُس کی وجہ صرف یہی تھی کہ نامزدگی میرے لئے کوئی خاص معنی نہیں‌ رکتھی کہ میں اپنے آپ کو جانتا ہوں سو اپنے آپ میں‌ہی رہتا ہوں۔
محمد احمد صاحب نے بہت خوب بات کی ہے، اسپر سوچا جانا چاہئیے۔
 

مغزل

محفلین
آپ دوستو کی بات ٹھیک ،مگر میں خود الگ ہوا ہو ں، وضاحت تو کرہی چکا ، شاید یہ بھی نہ کرتا مگر خرم میاں‌نے اتنے سوال داغ دیے کہ بس۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

تو ثابت یہ ہوا کہ 'محمود'، 'ایاز' کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہونے سے عاری ہے :)

خیر آپ لوگوں کی آراء میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ عرض کروں کہ محمود مغل صاحب کا اس ایوارڈ سے نکلنے کے فیصلے کے وقت پر مجھے شدید کوفت بھی ہوئی اور افسوس بھی، انکا نام بہت پہلے اس ایوارڈ کیلیے نامزد ہو چکا تھا اور اس پر انکے 'شکریے' کی مہر بھی ثبت ہے لیکن تب انہوں نے کوئی اعتراض نہ کیا، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصلے کے مطابق

شاکر القادری صاحب
اعجاز عبید (اعجاز اختر / الف عین صاحب)
نوید صادق صاحب
اور
آصف شفیع صاحب

نہ صرف اس سال بلکہ آئندہ بھی کسی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونگے چونکہ یہ مستند شاعر ہیں اور محفل پر انکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے لہذا ان سب کو 'شاعرِ محفل' یا کوئی دیگر اعزازی رینک دیا جا رہا ہے باقیوں سے ممتاز کرنے لیے (تالیاں) :)

اب باقی ارکان

سلیمان جاذب
ش زاد
عمران شناور
محمد احمد

کے درمیان فیصلہ ہوگا، مغل صاحب سے استدعا ہے کہ یہیں پر کل شام تک بتا دیں کہ اب وہ اس ایوارڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔

فیصلہ پانچ رکنی پینل ہی کرے گا، جس میں اوپر والے چاروں اراکین کے ساتھ ساتھ یہ خاکسار بھی شامل ہوگا اور اس ایوارڈ کا اعلان بھی باقی نتائج کے ساتھ یعنی 20 جولائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔

والسلام
 

نوید صادق

محفلین
یہ بہت اچھا کیا آپ احباب نے۔
مسئلہ اظہار ہی رہنا چاہیے، نہ کہ ایوارڈ۔
نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہمارا مطمح نظر ہونا چاہیے۔
اور صد شکر کہ ہم اس طرف گامزن ہیں۔

وارث صاحب!!!!!!!!!!!!!
میری طرف سے بھی تالیاں!!
 

نوید صادق

محفلین
مغل صاحب سے استدعا ہے کہ یہیں پر کل شام تک بتا دیں کہ اب وہ اس ایوارڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔

وارث بھائی!
امیدِ کامل ہے، کہ مغل بھائی صاحب اس میں بھی شرکت پسند نہیں فرمائیں گے۔ویسے آپس کی بات ہے آپ یہ مغل صاحب کو نوجوان ثابت کرنے پر کیوں تُلے بیٹھے ہیں۔ یہ ہمارے ساتھ کی ’’مُڈی‘‘ لگتے ہیں۔
 

نوید صادق

محفلین
url]
اب باقی ارکان

سلیمان جاذب
ش زاد
عمران شناور
محمد احمد

کے درمیان فیصلہ ہوگا،
فیصلہ پانچ رکنی پینل ہی کرے گا،
جس میں اوپر والے چاروں اراکین کے ساتھ ساتھ یہ خاکسار بھی شامل ہوگا
بھائی!
مانا کہ اب ہم اس پینل میں باقاعدہ آ گئے ہیں۔ لیکن کیا کرنا ہے اور کیسے۔
مزید حوصلہ افزائی اور مدد درکار ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نوید بھائی، 'نوجوانوں' کیلیے اس بار ایوارڈ علیحدہ سے ہے یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر (اصلاحِ سخن) کیلیے اور

شاعر حضرات کیلیے یہ ایوارڈ ہے، مجھے اب کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ مغل صاحب اس میں حصہ نہ لیں، باقی اختیار تو بھیّا آج کل کسی کو اپنے آپ پر بھی نہیں رہا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بھائی!
مانا کہ اب ہم اس پینل میں باقاعدہ آ گئے ہیں۔ لیکن کیا کرنا ہے اور کیسے۔
مزید حوصلہ افزائی اور مدد درکار ہے۔

نوید بھائی اس کیلیے ہمارا ایک 'ایوارڈ مشاورت' فورم ہے جس میں پینل کے اراکین بحث اور فیصلہ کریں گے، انشاءاللہ میں جلد ہی نبیل بھائی سے کہہ کر آپ کو اس 'پرائیوٹ' فورم تک آپ کو اور دیگر ممبران کو رسائی دلوا دونگا اور آپ کو مطلع بھی کردونگا۔
 
Top