السلام علیکم،
تو ثابت یہ ہوا کہ 'محمود'، 'ایاز' کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہونے سے عاری ہے
خیر آپ لوگوں کی آراء میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ عرض کروں کہ محمود مغل صاحب کا اس ایوارڈ سے نکلنے کے فیصلے کے وقت پر مجھے شدید کوفت بھی ہوئی اور افسوس بھی،
انکا نام بہت پہلے اس ایوارڈ کیلیے نامزد ہو چکا تھا اور اس پر انکے 'شکریے' کی مہر بھی ثبت ہے لیکن تب انہوں نے کوئی اعتراض نہ کیا، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصلے کے مطابق
شاکر القادری صاحب
اعجاز عبید (اعجاز اختر / الف عین صاحب)
نوید صادق صاحب
اور
آصف شفیع صاحب
نہ صرف اس سال بلکہ آئندہ بھی کسی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونگے چونکہ یہ مستند شاعر ہیں اور محفل پر انکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے لہذا ان سب کو 'شاعرِ محفل' یا کوئی دیگر اعزازی رینک دیا جا رہا ہے باقیوں سے ممتاز کرنے لیے (تالیاں)
اب باقی ارکان
سلیمان جاذب
ش زاد
عمران شناور
محمد احمد
کے درمیان فیصلہ ہوگا، مغل صاحب سے استدعا ہے کہ یہیں پر کل شام تک بتا دیں کہ اب وہ اس ایوارڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔
فیصلہ پانچ رکنی پینل ہی کرے گا، جس میں اوپر والے چاروں اراکین کے ساتھ ساتھ یہ خاکسار بھی شامل ہوگا اور اس ایوارڈ کا اعلان بھی باقی نتائج کے ساتھ یعنی 20 جولائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
والسلام