شاعرِ محفل 2009ء تبصرہ جات

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں چاہتا ہوں کہ اس پینل میں مجھے بھی رکھا جائے کیوں کے میں بھی ایک ممتاز شاعر ہوں :grin:

یہ الگ بات ہے کوئی مانتا نہیں

لیکن نوید صاحب نے مانا ہے میرے بارے میں کچھ یوں کہتے ہیں


شاعر ہے انسان نہیں ہے :grin:
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم،
تو ثابت یہ ہوا کہ 'محمود'، 'ایاز' کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہونے سے عاری ہے :)
خیر آپ لوگوں کی آراء میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ عرض کروں کہ محمود مغل صاحب کا اس ایوارڈ سے نکلنے کے فیصلے کے وقت پر مجھے شدید کوفت بھی ہوئی اور افسوس بھی، انکا نام بہت پہلے اس ایوارڈ کیلیے نامزد ہو چکا تھا اور اس پر انکے 'شکریے' کی مہر بھی ثبت ہے لیکن تب انہوں نے کوئی اعتراض نہ کیا، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصلے کے مطابق
شاکر القادری صاحب
اعجاز عبید (اعجاز اختر / الف عین صاحب)
نوید صادق صاحب
اور
آصف شفیع صاحب
نہ صرف اس سال بلکہ آئندہ بھی کسی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونگے چونکہ یہ مستند شاعر ہیں اور محفل پر انکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے لہذا ان سب کو 'شاعرِ محفل' یا کوئی دیگر اعزازی رینک دیا جا رہا ہے باقیوں سے ممتاز کرنے لیے (تالیاں) :)
اب باقی ارکان
سلیمان جاذب
ش زاد
عمران شناور
محمد احمد
کے درمیان فیصلہ ہوگا، مغل صاحب سے استدعا ہے کہ یہیں پر کل شام تک بتا دیں کہ اب وہ اس ایوارڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔
فیصلہ پانچ رکنی پینل ہی کرے گا، جس میں اوپر والے چاروں اراکین کے ساتھ ساتھ یہ خاکسار بھی شامل ہوگا اور اس ایوارڈ کا اعلان بھی باقی نتائج کے ساتھ یعنی 20 جولائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
والسلام


وارث صاحب ،
آداب۔
شکریہ ادا کرنا میری تربیت کا حصہ ہے ، ۔۔
محمود کو ایاز کے ساتھ ’’ نماز ‘‘ میں ایک ساتھ کھڑے ہونے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ یہ فخر کی بات ہے، :grin:
اس دوڑ دھوپ کا مقصد ہرگز کسی کو’’ آؤٹ ‘‘کرکے ، خود ’’ اِ ن ‘‘ ہونا نہیں ، آپ میرے بارے میں ایسا طے بھی کیسے کرسکتے ہیں۔
محض علمی اختلاف کی بنیاد پر ہونے والی گفتگو سے میرے بارے میں یہ ’’ طے ‘‘ نہیں کیا جاسکتا کہ میری ’’منفعت ‘‘ کا سودا کیا ہے۔
میں شامل ہو نا نہیں چاہوں گا، دوستو‌ں نے چونکہ میرا نام تجویز کیا اس کے لیے شکریہ ادا کیا تھا، نہ کہ اس بات پر مجھے خوشی ہوئی کہ
میں ’’ پگاں والی ‘‘ دوڑ میں شامل ہونے لگا ہوں۔
لیاقت علی عاصم کا شعر ہے:

شعر جیسے بھی کہے ہوں مگر اس ناز کے ساتھ
میں نے شہرت کے لیے شہر میں‌سازش نہیں کہ

خاکسار کا یہ شعر ، شعری جمالیات پر پورا نہ اترتا ہو تب بھی ۔ حق یہی ہے کہ:

خلعت کوئی طلب ہی کہاں کی تھی دوستو !
اب چیتھڑوں کا بار اٹھانا پڑے گا کیا ؟؟؟؟

خیر ۔۔ وارث صاحب ، میرے حق میں‌دعا کیجے گا، کہ خدا مجھے میرے حصے کا اظہار عطا فرمائے ،
میرا مطمح ِ نظر جو تھا اس پر آپ نے قرار واقعی فیصلہ کر کے دل جیت لیا ہے ، :dancing:
دیگر جو میرے بھائی شعرا ء اس مقابلے میں موجود ہیں انہیں پیشگی مبارکباد ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)

مالک و مولی مزید برکتیں نصیب فرمائے ۔،آمین
 

مغزل

محفلین
اور میں ہی کہہ رہا ہوں
’’ہنوز دلی دور است!!!!‘‘


نوید بھائی ، ۔۔ جبکہ میں‌ خرم میں ۔۔ آنے والا کل دیکھ رہا ہوں۔
بشرط یہ کہ ، اپنا سلسلہ اسی روح اور دورانیے سے جاری رکھے۔
اللہ کرے زورِ قلم او ر زیادہ کی دعا دیں۔ یہ بھیا ہمارا نام بڑھائے گا انشا اللہ
 

مغزل

محفلین
نوید بھائی، 'نوجوانوں' کیلیے اس بار ایوارڈ علیحدہ سے ہے یعنی بہترین ابھرتا ہوا شاعر (اصلاحِ سخن) کیلیے اور
شاعر حضرات کیلیے یہ ایوارڈ ہے، مجھے اب کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ مغل صاحب اس میں حصہ نہ لیں، باقی اختیار تو بھیّا آج کل کسی کو اپنے آپ پر بھی نہیں رہا :)

شکریہ وارث صاحب ، مجھے خوشی ہے کہ نوید بھائی مجھے میری روح سے دیکھتے ہیں ، میں شامل نہیں ہوں گا۔ دوسرے دوستوں کا مجھ پر حق ہے۔ :)
مجھے پر آپ کو اختیار ضرور حاصل ہے اور اس کے لیے آپ کو کسی سند کی حاجت بھی نہیں ، مگر میں گزارش کروں‌گا کہ مجھے نفس کے دوراہے پر نہ کھڑا کیا جائے۔ :(
میری نجی محلفوں، مجلسوں اور محبتوں میں ، اس فورم سے آپ، بابا جانی اور نوید بھائی شامل رہتے ہیں ، یہی میری آپ سے وابستگی کا شرف ہے۔ :battingeyelashes:
کوئی بات جو طبع نازک پر گراں گزرے تو صرفِ نظر کیجے گا، میں اس کے لیے معافی کا خواستگار ہوں۔
اللہ آباد رکھے ۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ الف عین, (بابا جانی) سخنور, اور
محمد وارث صاحب ، بہت بہت شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ابھی اتوار گزرا ہے، گزری نہیں۔ اور آپ کو کیا خبر، میرا اتوار کب ہوتا ہے۔
:eek::eek::eek: ہممم یہ بات ہوئی نا ۔ ایک دفعہ دو آدمی آپس میں بحث کررہے تھے ایک نے کہا درخت پر بلبل گاتی ہے۔ دوسرے نے کہا نہیں‌بلبل گاتا ہے۔ اتنے میں قریب سے ایک آدمی گزرا اس سے پوچھا گیا ۔ درخت پر بلبل گاتی ہے یا گاتا ہے ۔ تو اس نے جواب دیا
ارے درخت پر بلبلا بیٹھا ہو تا وہ گاتا ہی ہے

اتوار کب آئے گی اور کب جائے گی مجھے بتا دیں تاکہ اس اتوار کا انتظار کروں
اب مزہ آیا مجھے، کیا خیال ہے خرم تمہیں بھی مزہ آیا ہو گا۔

بہت مزہ آیا اب آپ کو اور بھی مزہ آیا ہو گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نوید بھائی ، ۔۔ جبکہ میں‌ خرم میں ۔۔ آنے والا کل دیکھ رہا ہوں۔
بشرط یہ کہ ، اپنا سلسلہ اسی روح اور دورانیے سے جاری رکھے۔
اللہ کرے زورِ قلم او ر زیادہ کی دعا دیں۔ یہ بھیا ہمارا نام بڑھائے گا انشا اللہ


لیکن یہاں آ کر تو تو شاعری ناراض ہو گی ہے آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
جسے تم شاعری کی ناراضگی کہہ رہے ہو ،وہ عدیم الفرصتی ہے
اور یہی دورانیہ شعر کے لیے اپنے اندر اکھوا تیار کررہا ہوتا ہے جو کسی بھی وقت سینہء گیتی سے نمودار ہوجاتا ہے ۔
اللہ کرے زورِ قلم مشقِ سخن تیز۔۔
 

خوشی

محفلین
یہ دھاگہ ویسے ہے کاہے کا ، کیا میں بھی اپنے لئے کوئی دھاگہ الگ سے بنا سکتی ہوں‌جس میں میں اپنی پسند کا کلام شئیر کر سکوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

مغزل

محفلین
خوشی صاحبہ، آپ تواتر سے آتی رہیں‌سب معلوم ہوجائے گا کہ لڑٰ ی کس لیے ہے ۔
محفل میں‌’’ شاعرِ محفل ‘‘ کا ایک تمغہ دیا جاتا ہے ، جس میں‌نومینیشن پر گفتگو ہوتی ہے۔
بس یہ لڑی اسی کام کے لیے ہے ۔ شکریہ

(میں نے تدوین کردی ہے )
 

عین عین

لائبریرین
یہ بحثیں‌ کیسی بحثیں‌ہیں؟
یہ بحثیں‌ کس نے نکالی ہیں
اس دور میں‌ جب کہ وقت نہیں
جس دور میں‌ جیبیں‌ خالی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معاملات خوش اسلوبی سے نمٹائیں ۔۔۔۔۔۔ الجھتے نہ جائیں
 

خوشی

محفلین
پھر وہی بات میں نے‌آنابھی چھوڑ دینا ہے یہاں ، میں‌تو یسے بھی ابھی باقاعدگی سے آنے لگی ہوں پچھلے 2 چار دن سے:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ ویسے ہے کاہے کا ، کیا میں بھی اپنے لئے کوئی دھاگہ الگ سے بنا سکتی ہوں‌جس میں میں اپنی پسند کا کلام شئیر کر سکوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اپنی پسند کا کلام شریک محفل کرنے کے لیے آپ دوسرے زمرے میں نیا دھاگہ کھول سکتی ہیں۔
 
Top