شاعری سیکھیں۔ (ابتدائی تین قسطیں ) ۔ قوافی کی ابتدائی پہچان

ساقی۔

محفلین
وفا، جفا، دغا، خفا، دعا، جدا، شیدا،نوا، سزا،ہذا،غذا،ایذا،انتہا، ابتدا، باخدا،فدا،گدھا،دھندلا
 
جلوہ،حلوہ،بلوہ،انبوہ،بٹوہ،شکوہ،لقوہ،قہوہ،علاوہ،یاوہ
اچھے اور عمدہ قوافی چنے ہیں۔
جلوہ شکوہ لقوہ قہوہ علاوہ یاوہ
حلوا بلوا بٹوا یہ تینوں بھی جلوہ کے قوافی ہیں مگر املا کے لحاظ سے ان کے آخر میں الف ہے۔
انبوہ اس لفظ میں ب پر پیش ہے اور و ساکن ہے۔
 
ساقی۔

محفلین
پڑا، کھڑا، اُڑا،پکڑا،چوڑا،جُڑا،مڑا،سڑا،کڑا،کیڑہ،جھگڑا،چمڑا، چرچڑا،جکڑا،کپڑا
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بھئی یہ اتنا زبردست سلسلہ ہماری نظروں سے کیسے اوجھل رہا؟ خیر شکر ہے دیر آئے درست آئے۔
لیجیے بہ غور مطالعہ کے بعد پہلی قسط پیشِ خدمت ہے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
چمن میں نغمہ سرائی کے بعد یاد آئے
قفس کے دوست رہائی کے بعد یاد آئے

وہ جن کو ہم تری قربت میں بھول بیٹھے تھے
وہ لوگ تیری جدائی کے بعد یاد آئے

وہ شعر یوسفِ کنعاں تھے جن کو بیچ دیا
ہمیں قلم کی کمائی کے بعد یاد آئے

حریمِ ناز کے خیرات بانٹنے والے
ہر ایک در کی گدائی کے بعد یاد آئے

ہم اتنے بھی گئے گزرے نہیں تھے جانِ فراز
کہ تجھ کو ساری خدائی کے بعد یاد آئے

قافیہ: رہائی، جدائی، کمائی، گدائی، خدائی
حرفِ روی: ی
ردیف: کے بعد یاد آئے۔
 
جواب درست ہے۔

فی الحال آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ حرف روی آخری اصلی حرف کو کہتے ہیں اور وہ ”رہائی ، جدائی ، کمائی ، گدائی ، خدائی“ میں الف ہے ، پھر الف کے بعد جو ”ئی“ ہے وہ ردیف کا حصہ ہے۔ :)
 
جب آپ مناسب سمجھیں سمجھا دے گا، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
دوسرے سبق کی مشق پیشِ خدمت ہے:

اطاعت: 1 شجاعت 2 کرامت 3 عنایت 4 متانت 5 ذہانت 6 فقاہت 7 شرارت 8 فصاحت 9 بلاغت 10 عداوت 11 نظامت 12 عدالت 13 صدارت 14 جہالت 15 حفاظت

کریم: 1 نعیم 2 سلیم 3 حکیم 4 کلیم 5 وسیم 6 عدیم 7 رحیم 8 عظیم 9 قدیم 10 شمیم

عابد: 1 زاہد 2 حامد 3 حاسد 4 شاہد 5 خالد 6 ماجد 7 ساجد 8 جامد 9 زائد 10 قائد

ولی: 1 کلی 2 قلی 3 روی 4 چلی 5 بھلی 6 ٹلی 7 گلی 8 مِلی 9 جلی 10 نئی 11 پلی

انوار: 1 اطوار 2 اتوار 3 آثار 4 افکار 5 اسفار 6 اقرار 7 اعذار 8 نسوار 9 اشعار 10 انکار

معصوم: 1 مغموم 2 کلثوم 3 مضموم 4 منظوم 5 معدوم 6 مفہوم 7 معلوم 8 محکوم 9 محروم 10 ملزوم

اقوال: 1 احوال 2 اشکال 3 اقبال 4 اجمال 5 امثال 6 امسال 7 ابدال 8 اعمال 9 افعال 10 ارسال

آباد: 1 افراد 2 برباد 3 اولاد 4 اعداد 5 داماد 6 بغداد 7 امداد 8 اجداد 9 ارشاد 10 دل شاد

بندگی: 1 زندگی 2 گندگی 3 کرچکی 4 منچلی 5 رس بھری 6 شاعری 7 ظاہری 8 باطنی 9 داخلی 10 خارجی
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بے حد معذرت، بہت تاخیر سے پہنچا ہوں۔
تلافی کے طور پر رات ڈیڑھ بجے مشق حل کرکے ارسال کر رہا ہوں۔

درست قافیے: پرایا، سکھایا، دکھایا، کھلایا، اٹھایا، بٹھایا، گھمایا، ہٹایا
اچھے قافیے: ترانہ، فسانہ، زمانہ، کرانا، دیوانہ (کرانا چل سکتا ہے؟)
بہتر قافیے: بنانا، سمانا، اٹھانا
بہترین قافیے: بہانا
 
ارے بھئی جب سہولت ہو تب یہ کام کیا کریں۔
کوئی جلدی نہیں ہے۔
”کرانا“ تیسری قسم کی مثال بنے گی۔

قافیے کے بارے میں چند باتیں دھیان میں رکھیے گا:
1۔ یہ چار قسمیں میری خود ساختہ ہیں، اصل قواعد کی کتب میں صرف دو ہی قسمیں ملتی ہیں: ایک درست قافیہ اور دوسری غلط قافیہ۔
2۔ قافیے کی مباحث کافی پیچیدہ ہیں ، فی الحال انھیں سمجھنے کے بجائے وزن کی ابتدائی باتوں کو سمجھنا ضروری ہے جو کہ اگلے اسباق میں ہیں۔
3۔ حرف روی کا متحد ہونا ضروری ہے اور حرف روی لفظ کے آخری حرف کو نہیں بلکہ آخری اصلی حرف کو کہتے ہیں جیسے لفظ ”بہانا“ کا آخری حرف ”الف ثانی“ ہے اور آخری اصلی حرف ”الف اول“ ہے، اس کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اس کے بعد سارے حروف گرادینے کے باوجود لفظ کا اصل معنی برقرار رہتا ہے، ”بنانا، سمانا ، اٹھانا“ ان سب کا آخری حرف ”الف ثانی“ ہے اور آخری اصلی حرف ”الف اول“ ہے، لیکن اگر فی الحال یہ بات سمجھ میں نہ بھی آرہی ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، کیوں کہ اس کے سمجھنے کے تعلق الفاظ اور مفردات کی اصل اور ان کے مشتقات سمجھنے پر موقوف ہے ، جو کہ آہستہ آہستہ ہی سمجھ میں آتے جائیں گے۔
مزمل شیخ بسمل بھائی! اگر ان میں سے کوئی بات غلط ہو تو اصلاح ضرور فرمائیے گا۔
 
آخری تدوین:

ماشاء اللہ بہت مفید معلومات ہے۔ مگر زبردست کی ریٹنگ کی مستحق ہے۔
آپ نے کام میں سہولت دی۔ اس کے لیے جزاکم اللہ خیرا!
اچھا آپ سے "تخیل" کے بارے میں بھی سوال کرنا تھا۔ یہ کیا ہوتا ہے؟ اس کو کیسے حاصل کیا جائے؟ جہاں تک میری معلومات ہے، تخیل کے بغیر شاعری سیکھنا اور اچھے شعر کہنا نا ممکن ہے۔ آپ سے رہ نمائی کی درخواست ہے۔
 
مزمل شیخ بسمل صاحب نے یہاں بہت اچھے انداز میں تخیل کو سمجھایا ہے۔
 
واااااہ ۔۔۔۔واہ ۔۔۔۔سرسری صاحب اردو ادب کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔۔۔۔مبتدیان کے لئے عمدہ اسباق ہیں ۔۔۔جیتے رہیں
 
بے حد معذرت، بہت تاخیر سے پہنچا ہوں۔
تلافی کے طور پر رات ڈیڑھ بجے مشق حل کرکے ارسال کر رہا ہوں۔

درست قافیے: پرایا، سکھایا، دکھایا، کھلایا، اٹھایا، بٹھایا، گھمایا، ہٹایا
اچھے قافیے: ترانہ، فسانہ، زمانہ، کرانا، دیوانہ (کرانا چل سکتا ہے؟)
بہتر قافیے: بنانا، سمانا، اٹھانا
بہترین قافیے: بہانا
دیوانہ کیسے ہو گا قافیہ
 
Top