شاعری کی اصطلاحات پہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
بنا ہے قافیہ پھر سے ، غزل کا زاویہ پھر سے
میرا اک شعر آدھا ہے ، کرو نا رابطہ پھر سے
 

جاسمن

لائبریرین
دُنیائے شاعری میں سخنور کہاں ہیں وہ؟
میری طرح جو بارشِ الہام کر سکیں
مقصود جعفری
 

جاسمن

لائبریرین
تم جو ہر روز ہی اعصاب پہ چھا جاتے ہو
ابھی چند غزلیں ہیں دیوان بھی ہو سکتا ہے
علی تنہا
 

سیما علی

لائبریرین
ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیا
چند لفظوں میں کوئی آگ چھپا دی جائے
جاں نثار اختر
 

سیما علی

لائبریرین
کہیں کہیں سے کچھ مصرعے ایک آدھ غزل کچھ شعر
اس پونجی پر کتنا شور مچا سکتا تھا میں
افتخار عارف
 

سیما علی

لائبریرین
اتر جائے جو ہر دل میں کسی بحر کی مانند
میرے بہکے ہوئے لفظوں کو تسلسل کی لہر دے
محمد اطیب اسلم
 

جاسمن

لائبریرین
نکلتی ہے یہ مصائب سے شاعری منصور
یہ مصرعے خونِ جگرسے کشید ہوتے ہیں
منصور آفاق
 

جاسمن

لائبریرین
کاغذ پہ یہ اشعار ہیں یا خون کے چھینٹے
یا رنگ پہ آیا ہوا فن کار کا دکھ ہے
اختر شمار
 
نگر چھوڑا ہے جب اس غزل نے
کوئی شاعر غزل کہتا نہیں ہے

۔۔۔۔۔
جس کو اتنا چاہا میں نے جس کو شعر میں لکھا چاند
چھوڑ گیا ہے مجھ کو کیسے آج وہ میرا اپنا چاند
۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
غزل کو کم نگاہوں کی پہنچ سے دور رکھتا ہوں
مجھے بنجر دماغوں میں شجرکاری نہیں کرنی
افضل خان
 

صریر

محفلین
شاعر کو مست کرتی ہے تعریف شعر امیرؔ
سو بوتلوں کا نشہ ہے اس واہ واہ میں
امیر مینائی
 
Top