نین بھائی ، اشتہار آپ کو پسندآیا تو سمجھیے پیسےوصول ہوئے۔ محنت ٹھکانے لگی۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت محبت ہے آپ کی۔ (تین عدد پھڑکتے ہوئے پان کے پتے)
اسے بالکل شامل سمجھیے ۔ اعجاز بھائی کا بھی مشورہ ہے کہ اس تحریر میں ایک دو چیزیں اور شامل کردی جائیں تو وہ سمت میں شائع کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں ۔ یہ جملہ آپ کے شکریے کے ساتھ شاملِ اشتہار ہوگیا۔
بکنگ تو بند ہے لیکن اب آپ کے ساتھ تو آپس کی بات ہے ۔ آرڈر لکھوادیجیے ۔ بزنس بزنس ہے ۔ استاد جہاں ہیں اور جیسے ہیں ان سے اسی حالت میں کچھ لکھوا کر اسمگل کروالیں گے۔
ہمارے یہاں فاسقانہ غزل کی تین ورائٹیاں دستیاب ہیں۔فاسقانہ شدید ، فاسقانہ جدید اور فاسقانہ مزید۔
فاسقانہ شدید: استاد فاحشپوری اس غزل میں معاملاتِ عشق اور محاکاتِ وصل کی تفصیلات اور جزئیات نگاری سے گویا قیامت ڈھادیتے ہیں ۔
فاسقانہ جدید : اس ورائٹی میں علامت اور استعارے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاملات کو براہِ راست بیان کیا جاتا ہے ۔ اور جابجا اردوئے محلہ کے استعمال سے استاد غزل کو دو آتشہ بنادیتے ہیں۔
فاسقانہ مزید: بعض قانونی پابندیوں کے باعث اس ورائٹی کی وضاحت ممکن نہیں ہے ۔ مختصراً بس یہ سمجھیے کہ استاد اس غزل میں اسمِ بامسمیٰ نظر آتے ہیں ۔
آپ کے آرڈر کا انتظار رہے گا ۔