شاعری کی لوٹ مار سیل

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
٭-٭-٭
ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز
٭-٭-٭

نظمانہ سینٹر

$٭$٭$٭$

غالب مارکہ غزلیں٭٭٭ اقبال ٹائپ نظمیں ٭٭٭ اور بہت کچھ
٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭

ہر رنگ اور ہر سائز کی جدید غزل اب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے

عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس

عاشقانه غزل:--- پانچ سو روپے ۔ ارجنٹ آرڈر ( تین گھنٹے میں فوری ڈیلیوری) :- آٹھ سو پچاس روپے
فاسقانه غزل: -- سات سو پچاس روپے ۔ (اٹھارہ سال سے كم عمر افراد آرڈر دینے کی زحمت نہ فرمائیں)
عارفانه غزل:--- آٹھ سو روپے ۔ قوال حضرات کے لیے رعایتی نرخوں پر تھوک سپلائی کا انتظام ہے

٭٭٭٭
٭٭٭٭
تین غزلوں کی خریداری پر ایک رباعی مفت ٭٭٭٭
٭٭٭٭

تخلص ڈلوائی:--- پانچ سو روپے (نوٹ: زنانہ تخلص کے تین سو روپے اضافی ہوں گے)
تخلص نکلوائی:--- چار سو روپے
تخلص بدلوائی:--- تین سو روپے

(نوٹ: بحرِ مشبوہ مثمن مشکوک میں غزلوں کی وافر سپلائی کے باعث نرخ عارضی طور پر کم کر دیئے گئے ہیں)

٭٭٭٭

آنلائن آرڈر کیجیے
گھر بیٹھے ایزی پیسہ اور حرام روپیہ سے ادائیگی کی سہولت !

##### ## ####
٭٭٭٭ ٭٭٭٭ قطعہ ، رباعی ، ثلاثی، ہائیکو اور دیگر اسمال آئٹمز پر چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ ٭٭٭٭ ٭٭٭٭
##### ## ####

٭٭٭٭
ہماری خصوصی پیشکش
٭٭٭٭

خالص فارسی لفظیات سے کشید کردہ مضبوط اور پائیدار

غالب مارکہ غزل

مشکل زبان اور فارسی و عربی سے بھرپور ہماری مشہورِ عالم غالب مارکہ تازہ غزلیں آپ کے حسبِ خواہش آرڈر پر تیار کی جاتی ہیں

نمونۂ کلام:
در نشانِ استوا دلبر کرم انداز ہے
احتیاجِ زرفشانی ہر قدم آغاز ہے
غم تپیدن بر گمانِ حوصلہ مندی نہیں
نے نوازِ ہست افگن بر نوائے ساز ہے
٭٭٭٭
آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ پر براہِ راست کلام اپ لوڈ کرنے کی سہولت

عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس

ہمارے اسٹاف شعرا میں سلطانؔ سارقین ، سالمؔ دزدیدہ پوری اور قاطعؔ نشتر آبادی جیسے قابلِ فخر اور مستند اساتذہ شامل ہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭

جوش اور جذبے سے بھرپور

اقبال ٹائپ نظمیں

ملی اور اسلامی موضوعات پر ہر سائز کی ڈیزائنر نظمیں علامہ اقبال کے انداز میں فی شعر پچاس روپے کے حساب سے سستے داموں تیار کی جاتی ہیں۔(کم از کم آرڈر پانچ اشعار)

نمونۂ کلام
اب امّتِ بیضا کے دامن میں ہے بس فتویٰ گری
میرا عمل ہے مومنی ، تیرا عمل ہے کافری
شاہین ہیں سب زیرِ دام ، پرواز میں زاغ و زغن
اس گلشنِ سر سبز کی حالت بُری کس نے کری
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭

جون ایلیا اسپیشل

صارفین کے پر زور اصرار پر جون ایلیا اسٹائل غزلوں کی مکمل ورائٹی اب تازہ اسٹاک میں دستیاب ہے

(1) جون ایلیا اسپیشل آرڈر ----- (تین ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
مجھے ڈر ہے تختہ نہ ہوجائے میرا
مجھے تخت پر اے بٹھا دینے والو
مرے ہاتھ مضبوط کر تو رہے ہو
مرے تخت کے پائے بھی تو سنبھالو

(2) جون ایلیا سپریم ------ (دو ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
میں سوئی دھاگا تلاشتا ہوں
پھٹی ہوئی اک قمیض پہنے
مجھے برہنہ نہ سمجھے دنیا
میں ہوں بدن پر تمیز پہنے

(3) جون ایلیا ایلیٹ ----- - (ڈیڑھ ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
پھٹی ہوئی اک قمیض پہنے
میں سوئی دھاگا تلاشتا ہوں
کوئی جو پوچھے برہنہ کیوں ہو
تو میں بہانے تراشتا ہوں

(4) جون ایلیا ریگولر ----- (ایک ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
میں کب سے پھٹے کرتے میں پھر رہا ہوں
کہیں سوئی دھاگا نظر ہی نہ آیا
رفو کر دیے تم نے جامے سبھی کے
تمہیں میرا کُرتا نظر ہی نہ آیا

٪٪٪٪٪٪

نیز ہمارے یہاں سہرے ، رخصتی ، عقیقہ ، روزہ کشائی اور دیگر یادگاری قطعات بھی ماہر اساتذہ کے ہاتھوں آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں

٭٭٭٭ تقریبِ ختنہ کے موقع پر ہماری مشہورِ زمانہ ایجاد " ختنامہ" آزما کر دیکھیے ٭٭٭٭

ختنامہ ( نمونۂ کلام)

سنّت نہیں اگر تو یہ کس کی کہاں کی شان
سنّت سے ہے زمانے میں ہر مسلماں کی شان
یوں اُسترے سے بڑھ گئی گڈّو میاں کی شان
آئے ہیں لوگ دیکھنے حسنِ نہاں کی شان
٭٭٭٭

تمام ختنامے استاد قاطعؔ نشترآبادی کی زیرِ نگرانی احتیاط سے تیار کیے جاتے ہیں۔ آج ہی آرڈر بک کروائیے
(صارفین سے التماس ہے کہ استاد کو تقریبِ ختنہ میں گھر لے جانے پر اصرار نہ کریں ۔ ہاتھوں میں رعشہ کے باعث
استاد اب صرف شاعری کرتے ہیں۔ کام ترک کردیا ہے۔)

$$$$$ $$$ $$$$$

اطلاعِ عام:----- استاد عریاںؔ فاحشپوری کی غیر حاضری کے باعث فاسقانہ غزلوں کے آرڈر عارضی طور پر چھ ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔
(نوٹ: ---- ان کے اندر ہونے کی تمام افواہیں غلط ہیں۔ استاد اعلیٰ تربیت کے لیے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں۔ )

٭٭٭٭٭

نیز ہمارے یہاں پرانے اور غیر معروف شعرا کا کلام مناسب داموں پر خریدنے کا معقول انتظام بھی موجود ہے۔ فروخت کرنے کے لیے بلا جھجک رابطہ کریں
خط و کتابت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی
٭٭٭٭٭

نقالوں سے ہوشیار!!!

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹُن ٹُن قصیدہ برادرز غزلوں کے نام پر جعلی نثری نظمیں سستے داموں فروخت کررہے ہیں۔ نیز ہماری مشہورِ عالم غالب مارکہ غزلوں کے بھیس میں دو نمبر کی غیر معیاری اور مہمل غزلیں بھی دھوکے سے بیچ رہے ہیں۔جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔

دوسری جگہوں پر جا کر دھوکہ مت کھائیے ، نظمانہ سینٹر کو موقع دیجیے
اعتماد سے ہمارے یہاں تشریف لائیے
٭٭٭٭٭

نظمانہ سینٹر: سرقہ پلازہ ، شارع دلاور دزدے ۔ سخن آباد

آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ زبردست
اطلاعِ عام:----- استاد عریاںؔ فاحشپوری کی غیر حاضری کے باعث فاسقانہ غزلوں کے آرڈر عارضی طور پر چھ ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔
(نوٹ: ---- استاد آج کل ملک سے باہر ہیں۔ ان کے اندر ہونے کی تمام افواہیں غلط ہیں)
شکر ہے کہ استاد صاحب باہر ہیں ورنہ آپ اندر ہو جاتے 🤣
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ، کیا شگفتہ، دلچسپ، حسبِ حال، عمدہ اور لاجواب تحریر۔ ایک شاعر اتنا خوبصورت لکھے گا تو "حُسنِ نہاں کی شان" دیکھنے تو پھر سبھی آئیں گے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میں بہت کم تحریریں دوسری بار پڑھتا ہوں، یہ تحریر ان میں سے ایک ہے۔ دو بار پڑھ چکا ہوں اور پھر پڑھوں گا، ہر بار نیا لطف کشید کر رہا ہوں۔ جون ایلیا اسپیشل کے واللہ کیا کہنے۔
 
علی وقار

محفلین
٭-٭-٭
ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز
٭-٭-٭

نظمانہ سینٹر

$٭$٭$٭$

غالب مارکہ غزلیں٭٭٭ اقبال ٹائپ نظمیں ٭٭٭ اور بہت کچھ
٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭

ہر رنگ اور ہر سائز کی جدید غزل اب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے

عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس

عاشقانه غزل:--- پانچ سو روپے ۔ ارجنٹ آرڈر ( تین گھنٹے میں فوری ڈیلیوری) :- آٹھ سو پچاس روپے
فاسقانه غزل: -- سات سو پچاس روپے ۔ (اٹھارہ سال سے كم عمر افراد آرڈر دینے کی زحمت نہ فرمائیں)
عارفانه غزل:--- آٹھ سو روپے ۔ قوال حضرات کے لیے رعایتی نرخوں پر تھوک سپلائی کا انتظام ہے

٭٭٭٭
٭٭٭٭
تین غزلوں کی خریداری پر ایک رباعی مفت ٭٭٭٭
٭٭٭٭

تخلص ڈلوائی:--- پانچ سو روپے (نوٹ: زنانہ تخلص کے تین سو روپے اضافی ہوں گے)
تخلص نکلوائی:--- چار سو روپے
تخلص بدلوائی:--- تین سو روپے

(نوٹ: بحرِ مشبوہ مثمن مشکوک میں غزلوں کی پاپولر ڈیمانڈ کے باعث نرخ عارضی طور پر بڑھادیے گئے ہیں)

٭٭٭٭

آنلائن آرڈر کیجیے
گھر بیٹھے ایزی پیسہ اور حرام روپیہ سے ادائیگی کی سہولت !

##### ## ####
٭٭٭٭ ٭٭٭٭ قطعہ ، رباعی ، ثلاثی، ہائیکو اور دیگر اسمال آئٹمز پر چالیس فیصد ڈسکاؤنٹ ٭٭٭٭ ٭٭٭٭
##### ## ####

٭٭٭٭
ہماری خصوصی پیشکش
٭٭٭٭

خالص فارسی لفظیات سے کشید کردہ مضبوط اور پائیدار

غالب مارکہ غزل

مشکل زبان اور فارسی و عربی سے بھرپور ہماری مشہورِ عالم غالب مارکہ تازہ غزلیں آپ کے حسبِ خواہش آرڈر پر تیار کی جاتی ہیں

نمونۂ کلام:
در نشانِ استوا دلبر کرم انداز ہے
احتیاجِ زرفشانی ہر قدم آغاز ہے
غم تپیدن بر گمانِ حوصلہ مندی نہیں
نے نوازِ ہست افگن بر نوائے ساز ہے
٭٭٭٭
آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ پر براہِ راست کلام اپ لوڈ کرنے کی سہولت

عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس

ہمارے اسٹاف شعرا میں سلطانؔ سارقین ، سالمؔ دزدیدہ پوری اور قاطعؔ نشتر آبادی جیسے قابلِ فخر اور مستند اساتذہ شامل ہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭

جوش اور جذبے سے بھرپور

اقبال ٹائپ نظمیں

ملی اور اسلامی موضوعات پر ہر سائز کی ڈیزائنر نظمیں علامہ اقبال کے انداز میں فی شعر پچاس روپے کے حساب سے سستے داموں تیار کی جاتی ہیں۔(کم از کم آرڈر پانچ اشعار)

نمونۂ کلام
اب امّتِ بیضا کے دامن میں ہے بس فتویٰ گری
میرا عمل ہے مومنی ، تیرا عمل ہے کافری
شاہین ہیں سب زیرِ دام ، پرواز میں زاغ و زغن
اس گلشنِ سر سبز کی حالت بُری کس نے کری
٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭

جون ایلیا اسپیشل

عوام کے پر زور اصرار پر جون ایلیا اسٹائل غزلوں کی مکمل ورائٹی اب تازہ اسٹاک میں دستیاب ہے

(1) جون ایلیا اسپیشل آرڈر ----- (تین ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
مجھے ڈر ہے تختہ نہ ہوجائے میرا
مجھے تخت پر اے بٹھا دینے والو
مرے ہاتھ مضبوط کر تو رہے ہو
مرے تخت کے پائے بھی تو سنبھالو

(2) جون ایلیا سپریم ------ (دو ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
میں سوئی دھاگا تلاشتا ہوں
پھٹی ہوئی اک قمیض پہنے
مجھے برہنہ نہ سمجھے دنیا
میں ہوں بدن پر تمیز پہنے

(3) جون ایلیا ایلیٹ ----- - (ڈیڑھ ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
پھٹی ہوئی اک قمیض پہنے
میں سوئی دھاگا تلاشتا ہوں
کوئی جو پوچھے برہنہ کیوں ہو
تو میں بہانے تراشتا ہوں

(4) جون ایلیا ریگولر ----- (ایک ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
میں کب سے پھٹے کرتے میں پھر رہا ہوں
کہیں سوئی دھاگا نظر ہی نہ آیا
رفو کر دیے تم نے جامے سبھی کے
بس اک میرا کُرتا نظر ہی نہ آیا

٪٪٪٪٪٪

نیز ہمارے یہاں سہرے ، رخصتی ، عقیقہ ، روزہ کشائی اور دیگر یادگاری قطعات بھی ماہر اساتذہ کے ہاتھوں آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں

٭٭٭٭ تقریبِ ختنہ کے موقع پر ہماری مشہورِ زمانہ ایجاد " ختنامہ" آزما کر دیکھیے ٭٭٭٭

ختنامہ ( نمونۂ کلام)

سنّت نہیں اگر تو یہ کس کی کہاں کی شان
سنّت سے ہے زمانے میں ہر مسلماں کی شان
یوں اُسترے سے بڑھ گئی گڈّو میاں کی شان
آئے ہیں لوگ دیکھنے حسنِ نہاں کی شان
٭٭٭٭

تمام ختنامے استاد قاطعؔ نشترآبادی کی زیرِ نگرانی احتیاط سے تیار کیے جاتے ہیں۔ آج ہی آرڈر بک کروائیے
(صارفین سے التماس ہے کہ استاد کو تقریبِ ختنہ میں گھر لے جانے پر اصرار نہ کریں ۔ ہاتھوں میں رعشہ کے باعث استاد اب صرف شاعری کرتے ہیں)

$$$$$ $$$ $$$$$

اطلاعِ عام:----- استاد عریاںؔ فاحشپوری کی غیر حاضری کے باعث فاسقانہ غزلوں کے آرڈر عارضی طور پر چھ ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔
(نوٹ: ---- استاد آج کل ملک سے باہر ہیں۔ ان کے اندر ہونے کی تمام افواہیں غلط ہیں)

٭٭٭٭٭

نیز ہمارے یہاں پرانے اور غیر معروف شعرا کا کلام مناسب داموں پر خریدنے کا معقول انتظام بھی موجود ہے۔ فروخت کرنے کے لیے بلا جھجک رابطہ کریں
خط و کتابت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی
٭٭٭٭٭

نقالوں سے ہوشیار!!!

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹُن ٹُن قصیدہ برادرز غزلوں کے نام پر جعلی نثری نظمیں سستے داموں فروخت کررہے ہیں۔ نیز ہماری مشہورِ عالم غالب مارکہ غزلوں کے بھیس میں دو نمبر کی غیر معیاری اور مہمل غزلیں بھی دھوکے سے بیچ رہے ہیں۔جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔

دوسری جگہوں پر جا کر دھوکہ مت کھائیے ، نظمانہ سینٹر کو موقع دیجیے
اعتماد سے ہمارے یہاں تشریف لائیے
٭٭٭٭٭

نظمانہ سینٹر: سرقہ پلازہ ، شارع دلاور دزدے ۔ سخن آباد

ظہیر بھائی، بہت اعلیٰ۔ کیا تخلیقی ذہن پایا ہے آپ نے، ما شاء اللہ۔ تعریف کے لیے مناسب الفاظ مل نہیں پا رہے۔ مزاح نگاری کا یہ کوئی اگلا لیول ہے۔ :)
 
واہ جی واہ، مزہ آگیا۔
غالب کے مقابلے میں اقبال کا رنگ کچھ پھیکا لگا۔ خیر "حالت بری کس نے کری" کچھ گزارہ کر گیا۔ :)
لیکن اصل کوہر آپ نے غالب کے کلام میں ہی دکھائے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ زبردست

شکر ہے کہ استاد صاحب باہر ہیں ورنہ آپ اندر ہو جاتے 🤣
استاد دراصل چھ ماہ کے لیے چھٹیاں گزارنے کوٹھ لکھپت اپنے رشتے داروں کی طرف گئے ہوئے ہیں ۔ :censored:
ویسے وطن میں آزادیِ اظہار کی صورتحال کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں بہت کم تحریریں دوسری بار پڑھتا ہوں، یہ تحریر ان میں سے ایک ہے۔ دو بار پڑھ چکا ہوں اور پھر پڑھوں گا، ہر بار نیا لطف کشید کر رہا ہوں۔ جون ایلیا اسپیشل کے واللہ کیا کہنے۔
بہت نوازش!
یہ میرا میدان نہیں ہے لیکن کبھی کبھی قلم شرارتوں پر اتر آتا ہے ۔ آپ ایسے صاحبانِ ذوق کی طرف سے پذیرائی حوصلہ افزائی کا کام کرتی ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی، بہت اعلیٰ۔ کیا تخلیقی ذہن پایا ہے آپ نے، ما شاء اللہ۔ تعریف کے لیے مناسب الفاظ مل نہیں پا رہے۔ مزاح نگاری کا یہ کوئی اگلا لیول ہے۔ :)
بہت شکریہ ، علی بھائی۔ زندگی سنجیدگی کا پہاڑ ہے اس لیے بھی کبھار مسکراہٹیں بکھیرنے میں کوئی حرج نہیں ۔:)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہاں پر سپلائی ڈیمانڈ کی مساوات الٹی ہو گئی ہے۔ 😄
اب غور کیا تو محسوس ہوا کہ واقعی اسے الٹ لکھنا چاہیے تھا ۔
آپ تو عروض انجن چلارہے ہیں سو آپ کو بخوبی معلوم ہوگا کہ لوگ کس قسم کی مشکوک بحریں چیک کرنے کے لیے لاتے ہیں ۔ اور کتنی تعداد میں لاتے ہیں :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بحر شہوہ مسدس متوحش کا کیا ریٹ چل رہا ہے استاد فاحشپوری کی عدم موجودگی میں؟ :)

⬇️ ⬇️⬇️

اطلاعِ عام:----- استاد عریاںؔ فاحشپوری کی غیر حاضری کے باعث فاسقانہ غزلوں کے آرڈر عارضی طور پر چھ ماہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

:D:D:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ جی واہ، مزہ آگیا۔
غالب کے مقابلے میں اقبال کا رنگ کچھ پھیکا لگا۔ خیر "حالت بری کس نے کری" کچھ گزارہ کر گیا۔ :)
لیکن اصل کوہر آپ نے غالب کے کلام میں ہی دکھائے۔ :)
عبید بھائی ، تحریر چونکہ اشتہار کے فارمیٹ میں ہے اس لیے شعری نمونوں میں اختصار لازمی تھا ۔ اقبال کے معروف اورمخصوص شعری عناصر(امتِ بیضا ، عمل، مومن ، کافر ، شاہین ، زاغ و زغن وغیرہ ) کو جیسے تیسے چار مصرعوں میں قید کرنا پڑا ۔ :) عین ممکن ہے کہ اس میں طنزیہ پہلو مزاحیہ پہلو پر غالب آگیا ہو ۔
اس تحریر میں زیادہ توجہ نثر نگاری کی طرف مرکوز تھی۔ نمونے کے اشعار تو یونہی جو کچھ فی الفور ذہن میں آیا لکھتا گیا ۔ ورنہ لکھنے کو تو جون ایلیا اسٹائل (ریگولر) کے پچیس اشعار پندرہ منٹ میں کوئی بھی لکھ سکتا ہے ۔ :D:D:D
 
سیما علی

لائبریرین
ڈیزائنر شاعری کا جدید مرکز
٭-٭-٭

نظمانہ سینٹر

$٭$٭$٭$

غالب مارکہ غزلیں٭٭٭ اقبال ٹائپ نظمیں ٭٭٭ اور بہت کچھ
٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭

ہر رنگ اور ہر سائز کی جدید غزل اب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہے

عمدہ اور معیاری کلام ٭٭٭ قابلِ اعتماد سروس
ظہیر بھائی ۔بے حد اعلیٰ ۔کیا کریں سچ تعریف کے لئے الفاظ کم ہیں ،بخدا آپ نے سچ کہا طنزیہ پہلو پر مزاحیہ غالب ہے ۔باربار پڑھنے کے بعد بھی یہ حال ہے کہ ۔۔۔
دل ابھی بھرا نہیں ۔
سلامت رہیے ،ڈھیروں دعائیں ۔

جون ایلیا اسپیشل

عوام کے پر زور اصرار پر جون ایلیا اسٹائل غزلوں کی مکمل ورائٹی اب تازہ اسٹاک میں دستیاب ہے

(1) جون ایلیا اسپیشل آرڈر ----- (تین ہزار روپے فی غزل)
نمونۂ کلام:
مجھے ڈر ہے تختہ نہ ہوجائے میرا
مجھے تخت پر اے بٹھا دینے والو
مرے ہاتھ مضبوط کر تو رہے ہو
مرے تخت کے پائے بھی تو سنبھالو
واہ ۔
مجھے ڈر ہے تختہ نہ ہوجائے میرا 🙃
جون ایلیا اسپیشل تو ایسا ویسااسپیشل ہے ۔
جیتے رہیے ،ڈھیر وں دعائیں ۔
 
آخری تدوین:
Top