تاسف شامل اور ابو شامل کے لیے صحت کی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
میں تمام افراد کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کے باعث طبیعت الحمد للہ اب بالکل بہتر ہے۔ آج دفتر میں پہلے دن حاضر ہوا ہوں۔
میرے بائیں کاندھے میں ابھی بھی معمولی درد ہے اور میں چھوٹے موٹے کام ایک ہاتھ سے کر رہا ہوں۔ شامل الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں، اس کے زخم بھر چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اہلیہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ ویسے گھر میں 6 دن انتہائی کوفت کے عالم میں گزرے۔ اس لیے آج دفتر دوڑا دوڑا آیا :)
آخر میں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ اور ان کے لیے دعائیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت اور تندرستی عطا فرمائیں، خوشی ہوئی جان کر کہ اب آپ بہتر ہیں :)
 
علوی امجد

محفلین
خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور مزید تکالیف و آزمائشوں سے محفوظ رکحے۔ آمین!
 
ماظق

محفلین
خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 
خبر کو آخر سے پڑھا اور کافی تشویش ہوئی ، پہلے صفحہ پر جا کر بہتر ہونے کی اطلاع ملی تو قدرے اطمینان ہوا۔

اللہ کرے کہ ابو شامل جلد از جلد مکمل صحتیاب ہو جائے اور تمام اہل خانہ بھی تندرست و توانا ہو جائیں۔

ابو شامل جیسے محبان اردو خال خال ہی میسر ہیں اور ایسے لوگوں کی زندگی اور تندرستی اردو کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
 
میں تمام افراد کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کے باعث طبیعت الحمد للہ اب بالکل بہتر ہے۔ آج دفتر میں پہلے دن حاضر ہوا ہوں۔
میرے بائیں کاندھے میں ابھی بھی معمولی درد ہے اور میں چھوٹے موٹے کام ایک ہاتھ سے کر رہا ہوں۔ شامل الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں، اس کے زخم بھر چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اہلیہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ ویسے گھر میں 6 دن انتہائی کوفت کے عالم میں گزرے۔ اس لیے آج دفتر دوڑا دوڑا آیا :)
آخر میں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ اور ان کے لیے دعائیں۔

میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ م م مغل کے پیغام کے جواب میں‌اپنی طرف سے ایک دعا صحت یابی لکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے ابو شامل اور شامل کو صحت اور تندرستی دے۔
پیغام لکھنے کےلیے کیویک پوسٹ کی طرف آیا تو اس پوسٹ پر نظر پڑ گئی ۔ ماشاء اللہ
اللہ تعالی‌ان کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے صحت اور تندرستی دے۔اور اپنی محبت سے نوازے۔امین۔
 
ظفری

لائبریرین
فہد بھائی صد درجہ معافی کا خواستگار ہوں کہ یہ دھاگہ نظروں سے اوجھل رہا ۔ اس لیئے اپنے تاثرات بیان کرنےسے قاصر رہ گیا ۔
اللہ تعالیٰ آپ اور شامل کو مکمل صحت دے اور تمام بیماریوں اور حادثات سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔ اللہ نے بہت کرم کیا ۔ اپنی مکمل صحت کی خبر ضرور دیجئے گا ۔ میں آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیئے دعاگو رہوں گا ۔
 
ابوشامل

محفلین
امجد علوی، عمران القادری اور ماظق صاحب! بہت مشکور ہوں دعاؤں کے لیے۔
برادر محب! ایسی باتیں کر کے شرمندہ نہ کیا کریں، کہاں اردو کی ترقی و ترویج کی محنتیں کہاں یہ ناکارہ بندہ، جس نے آج تک کچھ نہ کیا۔ بہرحال عیادت کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔
ارے ارے ظفری بھائی! اس میں معافی کی کیا بات ہے؟ ویسے عرصہ بعد آپ کو محفل پر دیکھ کر خوشی ہوگی۔
اللہ کا واقعی بہت کرم رہا، ورنہ وہ حادثہ جس جگہ پر اور جس وقت پیش آیا ہے، کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ دعاؤں کی ضرورت ہے کہ میرے بائیں بازو میں تکلیف ختم ہو جائے جو اب بھی ہو رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top