تاسف شامل اور ابو شامل کے لیے صحت کی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
یہ کب کا حادثہ ہے اور اب دونوں باپ بیٹے کیسے ہیں، کسی کو علم ہے؟
اللہ تعالیٰ دونوں کو صحت سے نوازے۔
 

مکی

معطل
دونوں خیر وعافیت سے ہیں، فہد صاحب سے بات ہو رہی تھی تو پس منظر سے شامل کی اچھل کود کی آوازیں آرہی تھیں.. :)
 

تعبیر

محفلین
اوہ شکر ہے کہ اب دونوں ٹھیک ٹھاک ہیں
جس کسی کی بھی فون پر بات ہو میری طرف سے ضرور پوچھیے گا اور پلیز انکی خیر خیریت سے بھی یہاں واقف کرتے رہیے گا

کیا موٹر سائیکل پر یہ حادثہ ہوا تھا ؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
اوہ بہت افسوس ہوا جان کر۔ پھر بھی اللہ کا شکر ہے کہ حادثہ جان لیوا نہ ہوا

دل کی گہرائیوں سے فہد بھائی اور شامل کے لیے اللہ سے دعا گو ہوں۔ کہ اللہ دونوں جلد از صحت دے آمین
 

طالوت

محفلین
چلئے شامل کی اچھل کود کی خبر تو آگئی ، فہد کی بھی بھاگ دوڑ کی آ جائے گی انشاء اللہ ۔ رکشہ سرکس کی سواری ہے چاہئے آٹو ہوں یا ژنگ ژی ۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
سبھی دوستوں بشمول ملو بٹیا اور بوچھی صاحبہ کے شکر گزار ہوں ، اللہ تبارک و تعالی آپ سبھی دعائیں فہد شامل اور بھابھی کے حق میں قبول فرمائے ۔ آمین ثم آمین
 

ابوشامل

محفلین
میں تمام افراد کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کے باعث طبیعت الحمد للہ اب بالکل بہتر ہے۔ آج دفتر میں پہلے دن حاضر ہوا ہوں۔
میرے بائیں کاندھے میں ابھی بھی معمولی درد ہے اور میں چھوٹے موٹے کام ایک ہاتھ سے کر رہا ہوں۔ شامل الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں، اس کے زخم بھر چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اہلیہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ ویسے گھر میں 6 دن انتہائی کوفت کے عالم میں گزرے۔ اس لیے آج دفتر دوڑا دوڑا آیا :)
آخر میں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ اور ان کے لیے دعائیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
ابوشامل بھائی دیر سے پتہ چلا
اللہ رب العزت آپ کے گناہوں کو معاف فرمائے آپ کے گھراور اہل عیال پر برکت نازل ہو اور آپ کو اپنے خاص بندوں میں شامل کر لے آمین
بیمارکی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے آپ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
اب تو اپ ماشاء اللہ پہلے سے بہتر ہیں دفتر پہنچے مبارک ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top