تعارف شاہد احمد خان

شمشاد آپ کے سوالوں کے جواب حاضر ہیں۔۔

ا) نام :
شاہد احمد خان
2) پیار سے کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
پیار میں( آہستہ سے ) شاہد
3) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
غصے میں ( زور سے ) شاہد
4) بھائی بہن کتنے ہیں اور آپ کا نمبر؟
پانچ بھائی ،میرا نمبر پہلا ۔۔ بہن کوئی نہیں :(
5) ازدواجی حیثیت؟
غیر شادی شدہ
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے۔ اگر 12 انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتے؟
کیا کرنا تھا وہی کرنا تھا جو اب کراچی والے کرتے ہیں
ویسے آپس کی بات ہے کراچی سطح سمندر سے نیچے نہیں‌ ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی آپ کو سچ بتاؤں کراچی شہر واقعی میں سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے۔

ماشاء اللہ، اللہ نظرِ بد سے بچائے، تو پھر آپ چاروں بھائیوں کو ازدواجی حثیت دلانے کے لیے راستے سے کب ہٹ رہے ہیں؟

صرف بھائی بھائی، پھر تو آپ کا گھر، گھر کم اور ہوسٹل زیادہ لگتا ہو گا، ایک بھائی کپڑے دھو رہا ہے، ایک ہانڈی میں چمچ ہلا رہا ہے، کوئی صفائی وغیرہ بھی کرتا ہو گا۔ :wink: :wink: :wink: کیا خیال ہے؟؟؟
 
شمشاد ، ماشاء‌اللہ سب ہی سگھڑ ، سلیقہ شعار اور گھر دار ہیں‌ ۔۔ اور چھڑوں‌ کے گھر میں‌ کھانا پکانے ، کپڑے دھونے اور صفائی ستھرائی کے لئے کسی حور نے آنا ہے آسمان سے ،، ویسے سوچو کبھی ایسا ہو تو کیا ہو ۔۔ :grin1:
 

شمشاد

لائبریرین
تو لے آئیں ناں، کسی نے منع کیا ہوا ہے کیا؟

اور ہاں میں سمجھ سکتا ہوں، کہ میری خالہ کے 4 بیٹے ہی ہیں تو انہی کے گھر کا نقشہ میرے ذہین میں آیا تھا جو لکھ دیا۔
 
حوریں‌ لائی نہیں‌جاتیں‌ ،، ان سے ملنے کے لئے جنت تک جانا پڑتا ہے ۔۔ لیکن بقول غالب ،، جس میں‌لاکھوں‌برس کی حوریں‌ ہوں‌ ، ایسی جنت کا کیا کرے کوئی ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد بھائی آپ ان حوروں کے چکر میں نہ پڑیں۔

یہ تو وہی بات ہوئی کہ جن کو زمین پر چلتے پھرتے چاند نظر نہیں آتے ان کو آسمان کا چاند کیا نظر آئے گا۔ تو آپ بھی جنت والی چھوڑ کر کسی دنیا والی کو ڈھونڈ لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہوئی نہ بات۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ کرئے جلد خاتمہ باالخیر ہو آپ کی تلاش کا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
برسبیل تذکرہ کل ایک بہت مزے کی کوٹیشن پڑھی

جنت میں‌ ہر کوئی جانا چاہتا ہے، لیکن مرنا کسی کو بھی قبول نہیں‌ :)
 
Top