نہ ملے تو بتائیے گا۔
ایسی کی تیسی اس فلم کی۔ انڈین فلم ہو اور مجھے نہ ملے
میں نے پہلے ڈاؤنلوڈنگ پہ لگانی چاہی لیکن پھر اچانک ہی مصروف ہوگیا ڈاؤنلوڈنگ نہ لگا سکا۔ اسی دوران ایک واقف کار کسٹمر آگیا۔ اس کے پاس یو ایس بی فلیش میں فلم دیکھی تو میں نے اس سے لے کر کاپی کر لی۔ جب گھر جاکر دیکھی تو وہ ’’دل والے‘‘ نکلی۔
عجیب سی خوشی ہوئی کہ بن مانگے ہی وہ چیز مل گئی جسے ڈاؤنلوڈ کرنے پر 1 گھنٹہ لگنا تھا۔
لیکن فلم دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ نہ ہی دیکھتا تو اچھا تھا
اس سے بہتر تھا کہ کوئی اور فلم دیکھ لیتا۔
یہاں تو لوگوں نے پورے کپڑوں کا یوں شور مچایا ہوا تھا جیسے اس نے حجاب پہن لیا ہو۔
اور ہاں فلم کے متعلق تبصرہ تو کیا ہی نہیں میں نے۔
فلم کی کہانی یکسر بوریت لیے ہوئے تھی۔ کوئی سبق بھی نہیں تھا فلم میں۔
اس سے بہتر ’’تو پریم رتن دھن پائیو‘‘ کی سٹوری اچھی ہے اور سبق آموز بھی ہے