شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

آوازِ دوست

محفلین
درست فرمایا آپ نے، لیکن افسوس میں اُن میں سے نہیں ہوں۔ یادش بخیر، کبھی میں نے والد صاحب مرحوم سے فرمایش کی تھی کہ میں نے ایک طبلہ خریدنا ہے اور بجانا سیکھنا ہے۔ "کنجر" تو ایک معمولی سا اور قابلِ تحریر لفظ ہے جو اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا تھا، دیگر سب کچھ نا گفتنی ہے :) ویسے میں چالیس سے اوپر کا ہو چکا سو دماغی نہیں جسمانی طور پر بھی بوڑھا ہی ہوں۔
وارث بھائی ابّا جی سے میری بھی غیر نصابی کتب پڑھنے پر کئی بار دھلائی ہوئی پھر ایک بار چند احتجاجی شعر لکھے جو اُن کے ہاتھ لگ گئے پھر زمانے گزر گئے مگر ابّا جی نے کبھی پٹائی نہیں کی مجھے تو تب قلم کی طاقت کا اندازہ ہوا کہ چند سطروں نے ہمیں آقا و محکوم سے ہمیشہ کے لیے دوست بنا دیا۔ آپ نے اُنہیں اپنے طبلے کا کمال دکھا دیا ہوتا تو عدنان سمیع کا نام کس نے لینا تھا پھر۔ باقی عمر کی بابت تو فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ دل ہونا چائیدا جوان تے عمراں اِچ کی رکھیا :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ایسی کی تیسی اس فلم کی۔ انڈین فلم ہو اور مجھے نہ ملے :cool:
میں نے پہلے ڈاؤنلوڈنگ پہ لگانی چاہی لیکن پھر اچانک ہی مصروف ہوگیا ڈاؤنلوڈنگ نہ لگا سکا۔ اسی دوران ایک واقف کار کسٹمر آگیا۔ اس کے پاس یو ایس بی فلیش میں فلم دیکھی تو میں نے اس سے لے کر کاپی کر لی۔ جب گھر جاکر دیکھی تو وہ ’’دل والے‘‘ نکلی۔ :D
عجیب سی خوشی ہوئی کہ بن مانگے ہی وہ چیز مل گئی جسے ڈاؤنلوڈ کرنے پر 1 گھنٹہ لگنا تھا۔
لیکن فلم دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ نہ ہی دیکھتا تو اچھا تھا :p
اس سے بہتر تھا کہ کوئی اور فلم دیکھ لیتا۔
یہاں تو لوگوں نے پورے کپڑوں کا یوں شور مچایا ہوا تھا جیسے اس نے حجاب پہن لیا ہو۔ :D
اور ہاں فلم کے متعلق تبصرہ تو کیا ہی نہیں میں نے۔
فلم کی کہانی یکسر بوریت لیے ہوئے تھی۔ کوئی سبق بھی نہیں تھا فلم میں۔ :)
اس سے بہتر ’’تو پریم رتن دھن پائیو‘‘ کی سٹوری اچھی ہے اور سبق آموز بھی ہے :)
کیا بات کرتے ہیں۔ فلم دیکھ کر یہ سبق نہیں ملا کہ آئندہ کوئی بھارتی فلم نہ دیکھیں
 
Top