شجرہ نسب

اے خان

محفلین
وہ جو پٹوار خانے میں ہوتا ہے۔والد کا نام والد کے والد کا نام
اگر وہی ہے تو پھر ہمارا شجرہ نسب محفوظ ہے۔پٹوار خانے میں قوم افغان لکھا ہے اور محمود زئے نامی فرد سے ہمارا گاوں آباد ہوا تھا ۔جن کا تعلق یوسفزئی قبیلے کی شاخ مندڑ سے تھا ۔جن سے رزڑ آباد ہوا
 

اے خان

محفلین
یہ شاخ آپ کے والدہ کے خیل سے پتا چلے گا۔ مثلا اگر آپ کی والدہ کسی دوسرے خیل سے ہیں تو ان کے یعنی آپ کی والدہ کے والد کا شجرہ نسب دیکھنا ہوگا۔
والدہ کے والد کا شجرہ بھی معلوم ہے لیکن والدہ کی والدہ اس کی والدہ پھر اس کی والدہ یا والد کی والدہ اس کی والدہ پھر اس کی والدہ کا پورا شجرہ نہیں معلوم نہیں اور نہ ہی کوئی ریکارڈ ہے.
 

رانا

محفلین
سمن آباد کراچی میں النور اسپتال کے مالک ہاشمی صاحب کے پاس ان کا شجرہ نسب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک ہاتھ کا لکھا دیکھا تھا۔ کافی بڑے سائز کا تھا اور پھر بعد میں ایک مرتبہ اسکی ٹکڑوں میں کی گئی فوٹوکاپی کا ایک نسخہ خاکسار کو بھی مل گیا تو عجیب سمجھ کر رکھ لیا کیونکہ اس سے پہلے کبھی ہاتھ کا لکھا ہوا اتنا پرانا شجرہ نسب نہیں دیکھا تھا ورنہ کتابوں میں چھپے ہوئے تو کئی دیکھے تھے۔
سال بھر پہلے امی کے گاؤں گیا تو ویسے ہی دلچسپی کی خاطر اپنی ممانی سے پوچھا کہ ہماری نانی کے کتنے بہن بھائی تھے تو انہوں نے پڑنانی تک کی تفصیل بتائی اور دادکے کی طرف سے بھی پڑدادا تک کی تفصیل انہیں پتہ تھی اس سے کافی دلچسپی پیدا ہوئی کہ جہاں تک ہوسکے پرانے بابوں سے تفصیل پتہ کرنی چاہئے۔
 
میں کافی عرصے سے اپنا شجرہ نسب بنانے کے لیے کسی عمدہ (اور مفت :LOL:) سوفٹویئر کی تلاش میں تھا اس سلسلہ میں کافی سوفٹویئر آزمائے لیکن کوئی بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر رہا تھا بالآخر دو ماہ پہلے یہ My Family Tree™ نامی سوفٹویئر ملا ہے جس میں تقریباً تمام مطلوبہ فیچرز موجود ہیں تب سے اسی پر اپنے خاندان کا شجرہ بنارہا ہوں۔

تایا جی کے پرانے کاغذات سے اپنی 30 پشتوں تک کا ریکارڈ لڑیِ واحد کی صورت میں مل گیا ہے باقی اپنے رشتے داروں کا ریکارڈ اکٹھا کرکے وقتاً فوقتاً اندراج کرتا رہتا ہوں اب تک 800 سے زائد لوگوں پر مشتمل شجرہ بنا لیا ہے مزید پر بھی کام جاری ہے تاہم مزید تحقیق یوں بھی مشکل ہے کہ خاندان والے تقسیم کے وقت ہندوستان سے ہجرت کرکے آئے تھے اس لیے کئی لوگوں کا ریکارڈ ملنا مشکل ہے جیسے دادی اور نانی کے آبا و اجداد وغیرہ جو بظاہر اسی لڑی سے نہیں ہیں۔
گوگل پر اس علاقہ کو دیکھیں جہاں سے آپ کے اجداد اہے تھے پھر وہاں پر کسی سے رابطہ کریں مشہور دکان وغیرہ کے فون نمبر مل جاتے ہیں
 

اعوان جی

محفلین
ہاں میں لکھنے جا رہا ہوں اپنا شجرہ نسب بہر حال کافی معلومات ملی ہیں اور کافی اکھٹا کرنی ہیں مجھے رشتوں کی سمجھ نہیں آ رہی پڑ دادا سے آگے جو بھی رشتے ہیں ان کو کیا کہیں گے اگر کسی کو معلام ہو تو بتائیے گا شکریہ
 
Top