شجر کاری مہم 2020ء

الف نظامی

لائبریرین
(09 اگست 2020)
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020ء کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اور درخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔ ہم پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کو روک سکتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور کے ساتھ ایک نیا شہر بنا رہے ہیں۔ گرمی بڑھی اور گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجے میں علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ملک میں پہلی بار شجر کاری مہم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، وزیر اعظم ٹائیگر فورس ایپ میں گرین سیلفی فیچر کی منظوری دے چکے ہیں، ایپ میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔


اس ایپ سے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے، پودا لگانے والا رضا کار ایپ کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا، ایپ کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹے میں 16 ہزار پودے لگائے گئے، یہ خصوصی ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔


معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ہے، اب کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا ریکارڈ دستیاب ہوگا، اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے، اب اپوزیشن ارکان ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔


انھوں نے کہا چاہیں تو تجربے کے طور پر گھر میں پودا لگا کر لائیو اپ ڈیٹ دیکھ لیں، شجر کاری مہم کا ڈیٹا 3 مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا، شہری 8070 پر GS لکھ کر میسج بھی بھیج سکیں گے، محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجر کاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔
لکی مروت
116967652_10157825195964527_7165181582183472504_n.jpg

لوئیر دیر
117378587_10157824915099527_696154521549560224_n.jpg

چترال
117193872_10157824797929527_7581063259614777386_o.jpg

باغ ناران
117577592_10157824753019527_5575805652732542703_o.jpg

چارسدہ
117124381_10157824706679527_1737923918454524900_n.jpg

بنوں
117299273_10157824610389527_4232518533946895009_n.jpg

ہنگو
117214430_10157824561889527_3200191878185145173_o.jpg

پشاور
117357398_10157824403429527_173587577781479648_o.jpg

باڑہ
117399376_10157825039494527_3152912895280215906_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
18 مارچ 2013 کی ایک خواہش جو اب کسی حد تک تکمیل کی طرف جا رہی ہے

کیا یہ ممکن ہے؟
اگر پاکستان تحریک انصاف دس لاکھ تبدیلی رضا کار بنانے میں کامیاب ہو جائے
اور ہر تبدیلی رضا کار ماہانہ ایک درخت لگائے
تو ایک سال میں ایک کروڑ بیس لاکھ درخت لگائے جا سکتے ہیں
تبدیلی مثبت عمل کی تکرار سے جنم لیتی ہے
کرو ممکن!!!

یہ پیغام پاکستان تحریک انصاف سے متعلقہ کم از کم دس پیجز کو میسج کر دیں۔
تبدیلی آنی چاہیے
مسکراتی زندگی کے لیے درخت لگائیں ، پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اگر پاکستان تحریک انصاف دس لاکھ تبدیلی رضا کار بنانے میں کامیاب ہو جائے
ویسے تو یہ دس لاکھ تبدیلی رضاکار کورونا وائرس ٹائیگر فورس کیلئے بھرتی کئے گئے تھے۔ مگر اب وائرس سے نبٹنے کے بعد ان کا استعمال شجرکاری کیلئے بھی ہو رہا ہے۔ عمران خان زندہ باد!
 

الف نظامی

لائبریرین
ویسے تو یہ دس لاکھ تبدیلی رضاکار کورونا وائرس ٹائیگر فورس کیلئے بھرتی کئے گئے تھے۔ مگر اب وائرس سے نبٹنے کے بعد ان کا استعمال شجرکاری کیلئے بھی ہو رہا ہے۔ عمران خان زندہ باد!
دس لاکھ رضاکاروں کی یہ تعداد کنفرم ہے؟
 
Top