الف نظامی
لائبریرین
(09 اگست 2020)
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2020ء کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں ملک گیر شجرکاری مہم 2020ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جنگلات اور درخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔ ہم پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کو روک سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔ لاہور کے ساتھ ایک نیا شہر بنا رہے ہیں۔ گرمی بڑھی اور گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجے میں علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں۔