شخصیات کا خاکہ لکھیے ’’ وہ بھی چند جملوں میں ‘‘ - ( ایک نیا کھیل)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کوئی نئی بات بتاتے نا چاند بھائی یہ تو سب جانتے ہین ویسے ایک آپ نہیں سارے ہی بھایئوں کو اپنی بہنیں چڑیلیں نظر آتی ہیں اور دوسروں کی بہنیں حور پریاں:rollingonthefloor:



بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی :biggrin:


خیر ایسی بھی بات نہیں‌ کہ ہمیں اپنی بہین چڑیلیں نظر آئے
 

مغزل

محفلین
شخصیت : وارث
خاکہ : ’’ صاحب جی ‘‘

شخصیت : فاتح الدین ۔۔۔۔ ؟

( کوشش کیجے کہ اس مراسلے کی طرز پر سلسلہ آگے بڑھائیں )
 

نایاب

لائبریرین
شخصیت : نبیل صاحب
خاکہ : ----------- ؟؟

السلام علیکم
محترم م م مغل جی
خاکے میں رنگ بھرنا آسان ہے کیا ؟؟؟
سدا مہکتا رہے گلشن محمود آمین

شخصیت : نبیل
خاکہ : ہو نگاہ مومن ، قلندرانہ ادا، سکندرانہ جلال تو بدلے روش زمانہ یا ٹوٹیں لات و منات

نایاب
 

مغزل

محفلین
نایاب صاحب۔ اگلی شخصیت کا نام بھی تو دیا کیجے ۔ اور کوشش کریں یہ سلسلہ چلتا رہے۔

خیر میں آپ کے نام سے ہی شروع کرتا ہوں۔

شخصیت : نایاب
خاکہ: -- شاد کی غزل کا مصرع ’’ ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ۔۔۔۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ‘‘

اگلی شخصیت : خرم شہزاد خرم -------- ؟؟
 

نایاب

لائبریرین
شخصیت : وارث
خاکہ : ’’ صاحب جی ‘‘

شخصیت : فاتح الدین ۔۔۔۔ ؟

( کوشش کیجے کہ اس مراسلے کی طرز پر سلسلہ آگے بڑھائیں )

السلام علیکم
محترم م م مغل بھائی
معذرت
شخصیت ۔۔۔ فاتح الدین
خاکہ ۔۔۔
جہاں بانی عالم کے لیے کافی ہے بس آخری کتاب
کہ اساس فکر اہل جنوں و تدبیر حکمت مرد حر

شخصیت برائے خاکہ "عزیزامین"
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب۔ اگلی شخصیت کا نام بھی تو دیا کیجے ۔ اور کوشش کریں یہ سلسلہ چلتا رہے۔

خیر میں آپ کے نام سے ہی شروع کرتا ہوں۔

شخصیت : نایاب
خاکہ: -- شاد کی غزل کا مصرع ’’ ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ۔۔۔۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ‘‘

اگلی شخصیت : خرم شہزاد خرم -------- ؟؟

السلام علیکم
محترم مغل بھائی
سدا خوش رہیں آمین

شخصیت ۔۔ نایاب
خاکہ ،،،
ناقص العلم یہ ایک بندہ خالی گھڑے کی تھاپ جیسا

نعمت علم کا اگر یہ اکتساب کر لیتا تو بنتا نایاب جیسا

شخصیت برائے خاکہ "شمشاد جی"
نایاب
 

زینب

محفلین
السلام علیکم
محترمہ زینب بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ہو فہم ہدایت یقین محکم تو بنتا ہے فہیم
نایاب

نایاب بھائی آپ مغل بھائی سے اردو کی کلاسیں تو نہیں لیتے پہلے وہ ایک کیا کم تھے مشکل الفاظ بولنے والے اوپر سے آپ بھی ہم سے دشمنی نکال رہے ہیں:(
 

مغزل

محفلین
یار زینو : چندا مراسلات طریقے سے آگے بڑھاؤ نا۔
ایک بار پھر طریقہ دیکھ لو:

پوچھے جانی شخصیت کے آگے سوالیہ نشان لگاؤ ۔ اور ایک ہی مراسلے میں سوال کا اقتباس کرکے جواب دو اور پھر سوال بھی کرو !
جیسے :

شخصیت : امیر الاسلام ہاشمی
خاکہ : -- بڑے مزاح گو شاعر

آئندہ شخصیت : ---- ابنِ سعید ----- ؟؟
 

زینب

محفلین
اوکے بھائی جی اب نہیں کرتی۔۔


ابن سعید۔۔۔۔۔محفل کی انتہائی بزرگ شخصیت

تعبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 

مغزل

محفلین
شخصیت : تعبیر
خاکہ ::
میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا
خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا
(عزم بہزاد)

اگلی شخصیت :: الف عین --------- ؟؟
 

الف عین

لائبریرین
لو اس کو دیکھا تو مجھ پر ہی ‘ٹوٹا‘ تھا یہ۔۔
الف عین
خاکہ۔۔۔۔ اپنے منہ میاں مٹھو۔
زکریا۔۔۔ یعنی زیک۔۔۔
 
Top