وہ جو مستقبل کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے
ماضی کا قہوہ پی رہے ہیں
حال بہت بڑی بساط ہے شطرنج کی
ان کے لیے
اور عام آدمی
وہ مہرہ جو پٹ رہا ہے
شاہ کو بچانے کے لیے
اپنی مرضی کے خلاف
( نعمان شوق )
خاص آدمی بھی پہلے عام آدمی ہی ہوتا ہے کچھ لوگ محنت کرکے کچھ لوگ قسمت سے خاص بن جاتے ہیں ۔
 
ہمیں بھی کبھی سمجھ نہیں آئی۔ کبھی کھیلیں تو سمجھ بھی آئے۔ :)
تاش کا کھیل کمپیوٹر کی گیمز حد تک کھیلا ہے۔ جیسے فری سیل اور ہارٹس وغیرہ۔
بات ساری شوق کی ہے اگر شوق ہو تو خود بہ خود ہی کھیلنا بھی آجاتا ہے ۔
 
عثمان

محفلین
کھیل کر سیکھنا بھی اچھا ہے لیکن دیکھ کر سیکھنا بھی سودمند ہے۔ اچھے اچھے مقابلوں کی ویڈیوز دیکھیں، مدد ملے گی۔ ہمارے زمانے میں یعنی جب میں کالج میں تھا، پچھلی صدی کی اَسی کی دہائی کے آخر میں تو تب نہ کمپیوٹر تھے، نہ موبائل، نہ یو ٹیوب۔ میں کالج کی لائبریری سے انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا نکال کر انٹرنیشنل مقابلوں کی چالیں صفحوں پر لکھ لیتا تھا (اس گیم کی چالیں لکھنے کا بھی ایک مخصوص طریقہ ہے اور انگریزی اخباروں میں شاید ابھی بھی روانہ پزل کی شکل میں لکھی جاتی ہیں)۔ گھر آ کر اکیلا ہی دونوں طرف کی چالیں چلتا تھا، اب تو کافی سہولت ہے، تھوڑی سی توجہ اور محنت سے اچھی گیم سیکھی اور کھیلی جا سکتی ہے۔
٫۲۰۰۷ میں یونیورسٹی میں پڑھائی کا دورانیہ چھوڑ کر گھنٹوں کرامنک اور آنند کا چمپئن شپ فائنل نیٹ پر ملاحضہ کیا کرتا تھا۔
پرانے طرز کی شطرنج کی چالوں کی کتب بھی خوب ہیں۔ اب تو اگرچہ سیل فون پر "چیس انجن" آچکے ہیں جو آپ کو اگلی ممکن چال حساب کر کے بتا دیتے ہیں۔ :)
 
عثمان

محفلین
ہمیں بھی کبھی سمجھ نہیں آئی۔ کبھی کھیلیں تو سمجھ بھی آئے۔ :)
تاش کا کھیل کمپیوٹر کی گیمز حد تک کھیلا ہے۔ جیسے فری سیل اور ہارٹس وغیرہ۔
شطرنج ضرور سیکھیے۔ بہت دلچسپ گیم ہے۔
تاش مجھے کبھی بھی دلچسپ نہ لگی۔
 
جاسمن

لائبریرین
تاش البتہ مجھے کسی حد تک آتی ہے۔بھائیوں کے ساتھ کھیلی بھی ہے۔
لیکن اب کبھی کچھ کھیلنے کو جی چاہے تو بس آسان سی گیم لڈو اچھی لگتی ہے۔
 
تاش البتہ مجھے کسی حد تک آتی ہے۔بھائیوں کے ساتھ کھیلی بھی ہے۔
لیکن اب کبھی کچھ کھیلنے کو جی چاہے تو بس آسان سی گیم لڈو اچھی لگتی ہے۔
لڈو تو قسمت کا گیم ہے شطرنج دماغ کا گیم ہے ہر کسی کا اپنا اپنا شوق ہے
 
٫۲۰۰۷ میں یونیورسٹی میں پڑھائی کا دورانیہ چھوڑ کر گھنٹوں کرامنک اور آنند کا چمپئن شپ فائنل نیٹ پر ملاحضہ کیا کرتا تھا۔
پرانے طرز کی شطرنج کی چالوں کی کتب بھی خوب ہیں۔ اب تو اگرچہ سیل فون پر "چیس انجن" آچکے ہیں جو آپ کو اگلی ممکن چال حساب کر کے بتا دیتے ہیں۔ :)
اِس گیم کو انٹرنیٹ پر آپ نے کبھی جیتا ہے ؟
 
شطرنج ضرور سیکھیے۔ بہت دلچسپ گیم ہے۔
تاش مجھے کبھی بھی دلچسپ نہ لگی۔
ہر کسی کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے کسی کو لڈو پسند ہے تو کسی کو اسنوکر اور کسی کو کرکٹ کسی کو ریسلنگ پسند ہے لگتا ہے یہ سب مزاج سے تعلق رکھتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
٫۲۰۰۷ میں یونیورسٹی میں پڑھائی کا دورانیہ چھوڑ کر گھنٹوں کرامنک اور آنند کا چمپئن شپ فائنل نیٹ پر ملاحضہ کیا کرتا تھا۔
پرانے طرز کی شطرنج کی چالوں کی کتب بھی خوب ہیں۔ اب تو اگرچہ سیل فون پر "چیس انجن" آچکے ہیں جو آپ کو اگلی ممکن چال حساب کر کے بتا دیتے ہیں۔ :)
پرانی کتابیں خوب یاد کروائیں آپ نے۔ ویسے شطرنج کا صحیح لطف حریف کے سامنے بیٹھ کر ہی آتا ہے۔ ایک واقعہ یاد آ گیا، شادی کے کچھ دن بعد پہلی بار سسرال گیا تو برادرِ نسبتی صاحب بساط بچھا کر بیٹھ گئے، حد ہی ہو گئی۔ میں آؤٹ آف پریکٹس تھا لیکن بیسٹ آف تھری جیت کر ہی اُٹھا۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
شطرنج ضرور سیکھیے۔ بہت دلچسپ گیم ہے۔
تاش مجھے کبھی بھی دلچسپ نہ لگی۔
تاش مجھے بھی خاص پسند نہیں ۔ دوستوں کے ساتھ کبھی رنگ کھیلا کرتا تھا یا سولو گیمز لیکن ہاسٹل کے زمانے میں، فلیش یا فلاش یا تین پتی خوب کھیلی، پوکر کی برصغیری بہن ہے یہ گیم۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمیں بھی کبھی سمجھ نہیں آئی۔ کبھی کھیلیں تو سمجھ بھی آئے۔ :)
۔
میں اپنی بیوی کو پچھلے سترہ سالوں میں کئی بار اور اُس سے پہلے اُس کا بھائی بھی کافی کوشش کر چکا ہے سکھانے کی لیکن گھوڑے کی اڑھائی چال سے بدکتی ہے ہمیشہ ، گھوڑے کی دولتی، گھوڑے کی ٹریڈ اور گھوڑے کی چال سے واقعی بہت سارے لوگ بدکتے ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
تاش البتہ مجھے کسی حد تک آتی ہے۔بھائیوں کے ساتھ کھیلی بھی ہے۔
لیکن اب کبھی کچھ کھیلنے کو جی چاہے تو بس آسان سی گیم لڈو اچھی لگتی ہے۔
لڈو برصغیر میں گھروں میں کھیلی جانے والی خاصی مقبول گیم ہے۔ میرے والدین ون ٹو ون کھیلتے تھے، ہم سارے بھائی والدہ کی پارٹی بن جاتے تھے اور والد صاحب بیچارے اکیلے، ہمیشہ ہار جاتے تھے۔ :)
 
تاش مجھے بھی خاص پسند نہیں ۔ دوستوں کے ساتھ کبھی رنگ کھیلا کرتا تھا یا سولو گیمز لیکن ہاسٹل کے زمانے میں، فلیش یا فلاش یا تین پتی خوب کھیلی، پوکر کی برصغیری بہن ہے یہ گیم۔ :)
مجھے تو بس ایک ہی گیم آتا ہے تاش میں جو سب سے پہلے بڑے پتے پھر چھوٹے اُسکے بعد اُس سے چھوٹے پتے لگائے جاتے ہیں اُس گیم کو کیا بولتے ہیں وہ بھی نہیں پتا
 
ہمیں شطرنج بہت زیاد پسند ہے لیکن مشرقی طرز کا کھیل، جس میں پیدل ایک ہی گھر چل سکتا ہے، کاسلنگ کی اجازت نہیں وغیرہ ۔ برصغیر کے کھیل میں مار دھاڑ بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
لڈو تو قسمت کا گیم ہے شطرنج دماغ کا گیم ہے ہر کسی کا اپنا اپنا شوق ہے

درست بات ہے۔ذہنی کام پہلے ہی اتنے سارے ہیں زندگی میں کہ کھیل میں بھی ذہنی مصروفیت نہیں چاہیے۔ہلکا پھلکا کھیل ہو جس میں مزہ آئے بس۔
 
جاسمن

لائبریرین
پورے دن میں کھیل کو بھی تھوڑا وقت دینا چاھئیے ۔
اس سے کب انکار ہے۔ یہ کہا ہے کہ ذہنی کام پہلے ہی اتنے ہوتے ہیں کہ کھیل بھی ذہنی ہوتو بس دماغ کی بیجا بیجا ہوجائے۔۔۔۔سو ہم اگر کبھی کھیلتے ہیں تو ہلکا پھلکا سا کوئی کھیل۔
 
Top