تعارف شعبان نظامی

السلام علیکم!
نام سے آپ واقف ہیں۔
تعلیم۔ ماسٹرز
پیدائش۔ضلع ننکانہ کے قریبی گائوں میں
موجودہ رہائش۔لاہور

باقی تعارف ساتھ ساتھ چلتا رہے گا۔ میں نے تو یہاں ایسا تھریڈ بھی دیکھا جو تعارف کے نام سےشروع کیا گیا تھا مگر اس میں تعارف کے علاوہ سبھی کچھ تھا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید شعبان نظامی صاحب۔
میرا نام بھی آپ نے پڑھ لیا ہوگا۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اور آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔
:welcome:
 
بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب!

معذرت جناب میں آپ کا نام نہیں جان سکا۔
بہرحال آپ سینئر ممبر ہیں تو یقینا مجھ سے زیادہ تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ ،سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب!

معذرت جناب میں آپ کا نام نہیں جان سکا۔
بہرحال آپ سینئر ممبر ہیں تو یقینا مجھ سے زیادہ تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ ،سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
سر نام تو آپ نے لکھ دیا۔ اور کیا طریقہ کار ہے نام جاننے کا۔ :)
آپ کی سینئر والی بات پر قہقہہ لگا لوں اگر آپ برا نہ منائیں۔ :ROFLMAO:
میں آپ سے کوئی دو چار مہینے ہی بڑا ہوں اس محفل میں۔ :)
لیکن یہاں نئے پرانے کا کوئی چکر نہیں۔ بس جلد ہی یہاں کا محبت بھرا ماحول آپ کو اپنے اندر سمو لے گا۔ اور آپ بھی گھل مل جائیں گے :) شرط یہ ہے کہ آپ آتے رہیں یہاں۔ :)
 
جی ضرور
واقعی یہاں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔
امید ہے آپ سے گپ شپ رہے گی اور سیکھنے کا موقع بھی۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم شعبان نظامی بھائی
دلی خوش آمدید
آپ کا نام آگہی دیتا ہے کہ ماشاءاللہ آپ شوخی و شرارت کو ہمراہ لیئے عزت و احترام کو پیش پیش رکھتے خاصی باتونی شخصیت ہیں ۔
ماسٹرز کے بعد کہیں جاب کر رہے ہیں کیا ۔ ؟
والدہ کے زیادہ قریب محسوس ہوتے ہیں ۔ ؟
بے تکلفی معافی کی کوئی درخواست نہیں ۔ کیونکہ آپ ہیں اب محفلین
اور محفل سجتی بھی بے تکلف دوستوں کے ہمراہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محترم شعبان نظامی بھائی
دلی خوش آمدید
آپ کا نام آگہی دیتا ہے کہ ماشاءاللہ آپ شوخی و شرارت کو ہمراہ لیئے عزت و احترام کو پیش پیش رکھتے خاصی باتونی شخصیت ہیں ۔
ماسٹرز کے بعد کہیں جاب کر رہے ہیں کیا ۔ ؟
والدہ کے زیادہ قریب محسوس ہوتے ہیں ۔ ؟
بے تکلفی معافی کی کوئی درخواست نہیں ۔ کیونکہ آپ ہیں اب محفلین
اور محفل سجتی بھی بے تکلف دوستوں کے ہمراہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
شکریہ جناب!
آپ کی محبت اور اپنائیت ہے۔
حال ہی میں ماسٹرز کیا ہے اور ابھی ویلا مصروف ہوں۔
والدہ کے زیادہ قریب محسوس ہوتے ہیں ۔ ؟
جی والدہ کے قریب تو ہوں ہی۔۔۔آپ کی بات پوری طرح سمجھ نہیں پایا!
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بس ویسے ہی تکہ لگایا تھا کہ مقصود تو یہی تھا کہ بات سے بات چلے ۔
ان شاءاللہ رب سچا آپ کے لیئے آسانیاں بہم فرماتے کسی اچھی جگہ مصروف فرمائے گا ۔
ماں کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں ۔
تو آج کل کیا " ویلی مصروفیت " ہے آپ کی ؟
 
Top