محمد وارث
لائبریرین
مجھے یاد ہے کالج کی ابتدائی زندگی کا وہ زمانہ جب میں 'ایسی ایسی حرکتیں' کرتا تھا کہ اب سوچتا ہوں تو خود ہی شرما جاتا ہوں، اجی صاحب گھبرائیے نہیں یہ حرکتیں 'گفتنی' ہیں تبھی تو لکھ رہا ہوں
میں کالج کی لائبریری سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسی کتابیں لاتا تھا جن میں مشاہیر کی تصاویر ہوتی تھیں اور پھر وہ تصاویر پھاڑ کر اپنی کتابوں کی الماری پر چسپاں کر دیتا تھا اور پھر دن رات ان کو دیکھتا رہتا تھا، نہ جانے کتنی کتابیں خراب کی ہونگی، اس وقت شعراء سے تو اتنا تعارف نہ تھا لیکن یہ خوب یاد ہے کہ میری الماری پر سقراط، ارسطو، نیوٹن، آئن سٹائن اور دیگر مشاہیر اور سائنسدانوں کی تصاویر کافی عرصے تک چپکی رہیں۔
تصاویر سے میرا شغف بچپن ہی سے ہے، کرکٹ کے مختلف رسالوں سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر پھاڑ کر اپنی ایک البم بھی بنا رکھی تھی جسے دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہی ہوتی تھی، اور اب کسی بزرگ کی تصویر دیکھ لوں تو یہی لگتا ہے کہ 'حج' ہو گیا ہے۔
اپنے اسی شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں پر کچھ شعراء اور اُدَبا کی تصاویر پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی، اور آپ سب سے استدعا ہے کہ اگر آپ بھی تصاویر شیئر کر سکیں تو ضرور کریں، نوازش!
والسلام