شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

شمشاد

لائبریرین
میں بھی ایک شعر لکھتا چلوں۔

محبوب کی زلفوں کی تعریف ہو رہی ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ​

یعنی کہ محبوب کی زلفیں اتنی کالی ہیں کہ انہیں رات سے تعبیر کیا گیا ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈھا دے تو اُجالا ہو جائے​

آداب عرض ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
کئی ایک شعروں کا تو اچھا خاصا حلیہ بگاڑا ہے۔ معلوم نہیں جان بوجھ کر بگاڑا ہے یا بھول چُوک سے بگڑ گیا ہے۔

جان بوجھ کر ہی سمجھ لیں :) غالبا" آپ ہمارے ممدوح رشید احمد صدیقی کا "قول فیصل" نہیں پڑھا کہ۔۔۔ اول تو مجھے کوئی شعر یاد نہیں رہتا۔۔۔ اور جو یاد رہ جاتا ہے، پھر وہ شعر نہیں رہتا ۔ ۔ ۔ جبھی تو یہ اشعار (نما) طنز و مزاح کے سیکشن میں ہیں :mad: قصہ کچھ یوں ہے کہ کسی نے کہا کہ 100 اسکور کرلو تو مختلف سیشن کے بند دروازے آپ پر کھل جائیں گے۔ لہٰذا یہ دھاگہ شروع کیا۔ مگر اب پتہ چلا کہ یہاں تو 1700 اسکور والے بھی ابھی تک "محروم" ہیں۔ ہم کس کھیت کی مولی ہیں:confused:
 
یوسف-2

محفلین
میں بھی ایک شعر لکھتا چلوں۔

محبوب کی زلفوں کی تعریف ہو رہی ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ​

یعنی کہ محبوب کی زلفیں اتنی کالی ہیں کہ انہیں رات سے تعبیر کیا گیا ہے۔

رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈھا دے تو اُجالا ہو جائے​

آداب عرض ہے۔

سر جی آپ تو منتظم اعلیٰ ہیں۔۔۔ شعروں سے آگے بھی کچھ کہیں :):):)
 
شمشاد

لائبریرین
یوسف بھائی آپ کہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں جو نہیں کر پا رہے، سوائے لائبریری سیکشن کے۔
 
ساجد

محفلین
یوسف بھائی آپ کہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں جو نہیں کر پا رہے، سوائے لائبریری سیکشن کے۔
دیکھ لیں یوسف ثانی صاحب ، آپ سے شمشاد بھائی خود پوچھ رہے ہیں ۔ حالانکہ آج تک انہوں نے مجھے نہیں پوچھا کہ مجھے کہاں کہاں پوسٹ کرنے میں دشواری ہے۔ اب تو آپ مانیں گے نا کہ محفل پہ نہ کوئی سیاست ہے نہ کسی قسم کی "پروری"۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی آپ تو ایسا نہ کہیں، آپ پر بھلا کہاں پابندی ہے کہ آپ پوسٹ نہیں کر سکتے۔
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، میں نے یہ کب کہا کہ مجھ پہ پوسٹ کرنے پہ پابندی ہے۔ میں نے تو خود کو کچھ فورمز پہ ماڈریشن کے تحت کرنے کا ذکر کیا تھا اور دشواری بھی اتنی ہی ہے کہ پوسٹ ایک آدھ دن بعد ظاہر ہوتی ہے۔ مذہب کے سیکشن میں تو میں کافی دنوں سے گیا ہی نہیں۔ وہاں ماڈریشن تھی دیگر کا پتہ نہیں کہ کہاں کہاں انڈر ماڈریشن ہوں۔ لیکن مجھے اس پر کچھ شکایت نہیں ہے کیوں کہ جس قسم کا ماحول ایک وقت میں بن گیا تھا اس میں یہی حل مناسب تھا۔ ہاں اب صورت حال بہتر ہو چکی ہے اور پرانے ممبرز پہ اس قسم کی پابندیوں کو نرم کر دیا جائے تو میرے خیال میں مناسب ہو گا۔ویب سائٹس کی نظامت اور ماڈریشن کتنی بڑی سر دردی ہے مجھے اس کا پورا اندازہ ہے اسی لئیے میں نے اس معاملہ پر اکثر خاموشی ہی اختیار کرنا مناسب سمجھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی مانتا ہوں کہ موڈریشن کے تحت آنے والے مراسلے ایک دن کے بعد ظاہر ہوتے تھے لیکن اب کئی ایک ناظم ہیں اس لیے اب بالکل بھی دیر نہیں لگتی۔ اگر دیر ہونے کا خدشہ ہو تو ذاتی پیغام میں مطلع فرما دیا کریں۔
 
ساجد

محفلین
جی شمشاد بھائی ، بالکل ایسا ہی ہو گا۔ آپ جانتے ہیں کہ میں تکلفات کا قائل نہیں ہوں کوئی مسئلہ ہو گا تو ضرور رابطہ کروں گا۔
اب کوئی اچھا یعنی "چوندا چوندا" شعر ہو جائے تو کیا بات ہے۔ شام سے شدید سر درد ہے اور اتنے درد میں شاعری سنی جا سکتی ہے کی نہیں جا سکتی۔
 
ساجد

محفلین
منیر نیازی کی غزل کے چند اشعار جو مجھے بہت پسند ہیں
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی
بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی

کھل گئے شہِر غم کے دروازے
اک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی

کون تھا تُو کہ پھر نہ دیکھا تجھے
مٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی

تُو بھی جیسے بدل سا جاتا ہے
عکسِ دیوار کے بدلتے ہی
 
یوسف-2

محفلین
یوسف بھائی آپ کہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں جو نہیں کر پا رہے، سوائے لائبریری سیکشن کے۔

1۔ قرآن و سنت سیکشن میں۔۔۔ ایک تو میں اپنی کتاب "پیغام قرآن و حدیث" کے بارے میں کچھ لکھنا چاہ رہا تھا۔ ویسے میں نے اس موضوع پر کچھ تصویریں۔ تصویر سیکشن میں پوسٹ کی تھیں ۔ اس پوسٹ کو نہ جانے کس سیکشن میں ٹرانسفر کیا گیا کہ وہان تک میری رسائی ہی نہیں ہو رہی۔ قرآن و سنت سیکشن میں جواب دینے کا آپشن بھی نظر نہیں آرہا۔ نیا دھاگہ کرو تہ جواب ملتا ہے آپ اس کے "اہل" نہیں ہیں۔

2۔ کئی ایک سیکشن میں داخلے کی کوشش پر پورا فوعم ہی معلق (ہینگ) ہوجاتا ہے۔

3۔ بعض سیکشن اوپن کرو تو دائیں طرف کا حصہ نظر ہی نہیں آتا۔۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
دیکھ لیں یوسف ثانی صاحب ، آپ سے شمشاد بھائی خود پوچھ رہے ہیں ۔ حالانکہ آج تک انہوں نے مجھے نہیں پوچھا کہ مجھے کہاں کہاں پوسٹ کرنے میں دشواری ہے۔ اب تو آپ مانیں گے نا کہ محفل پہ نہ کوئی سیاست ہے نہ کسی قسم کی "پروری"۔

ہو سکتا ہے کہ محفل کے سیٹ اپ سے مکمل آشنائی نہ ہونے کے سبب مجھے دقت پیش آرہی ہوں۔ پھر خالصتا" اردو فورم کا میرا یہ پہلا تجربہ ہے حالانکہ اردو کمپوزنگ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ خیر آپ لوگون کا اسی تعاون حاصل رہا تو شاید میں بھی " چل" ہی جائوں ہا ہا ہا
 
نبیل

تکنیکی معاون
یوسف ثانی صاحب، پیغام قران و حدیث کے سلسلے میں آپ کا مراسلہ اس ربط پر موجود ہے۔

فورم میں اسلامی تعلیمات سے متعلقہ سیکشن لائبریری پراجیکٹ میں بھی ہیں جہاں صرف لائبریری سیکشن کے ممبران پوسٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اس ربط پر اسلامی تعلیمات سے متعلقہ مراسلات پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں مراسلات موڈریٹرکے اپروول کے بعد ظاہر ہوں گے۔
 
جزاک اللہ برائے رہنمائی و ہدایات
لیکن میرا پیغام قرآن و حدیث والا دھاگہ غلط جگہ پر ہے۔ کاش اسے کوئی اسلامی تعلیمات والے سیکشن میں منتقل کردے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے مولوی مدن کی تلاش مکمل ہوئی۔

معروف ہندو رہنما مدن موہن مالویہ کی بے ہنگم ڈاڑھی پر ایک شاعر نے پھبتی کسی تھی :

ہزار شیخ نے ڈاڑھی بڑھائی سن کی سی
مگر وہ بات کہاں مالوی مدن کی سی

اس شعر کے ساتھ "حسن سلوک" یہ ہوا کہ بعد کے دور میں کسی کاتب نے اس کی "اصلاح" کر دی اور مالوی کو مولوی کر دیا۔ اس نے سوچا ہو گا، ایک مولوی ہوتا ہے ایک مولانا، یہ مالوی تو سنا نہیں۔ ضرور پہلے والے کاتب کی غلطی ہے۔ چنانچہ اب یہ شعر یوں لکھا جاتا ہے :

ہزار شیخ نے ڈاڑھی بڑھائی سن کی سی
مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی

حالانکہ بے چارے "مدن" نام کا کوئی مولوی کبھی تھا ہی نہیں۔
 
جزاک اللہ شمشاد بھائی! تو گویا یہ کارستانی کسی کاتب کی معلوم ہوتی ہے جنہوں نے ایک ہندو راہنما مدن موہن مالویہ کو "مشرف بہ اسلام" کرتے ہوئے "مولوی مدن" بنا ڈالا۔ " ویل ڈن" کاتب صاحب :)
 
Top