شعر گو مر جائے گا اور شعر گا رہ جائے گا ۔ دلاور فگار کے قطعے کی تلاش

فاتح

لائبریرین
کیا کسی کو دلاور فگار کا وہ قطعہ یاد ہے جس میں انھوں نے گا گا کر مشاعرہ پڑھنے والے شعرا پر طنز کیا ہے۔ اس کا آخری مصرع شاید کچھ یوں تھا کہ
شعر گو مر جائے گا اور شعر گا رہ جائے گا
 
شعر کا معیار آئندہ گلہ رہ جائے گا
شعر گو کوئی نہ ہوگا شعر گا رہ جائے گا
میں نے تو لکھ بھی دیا مصرع میں بیت العنکبوت
دوسرا شاعر تو ہجے سوچتا رہ جائے گا​
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
شعر کا معیار آئندہ گلا رہ جائے گا
شعر گو کوئی نہ ہوگا شعر گا رہ جائے گا
میں نے تو لکھ بھی دیا مصرع میں بیت العنکبوت
دوسرا شاعر تو ہجے سوچتا رہ جائے گا​
ارے واہ واہ واہ آپ نے تو کمال کر دیا حضور۔ میں تو گوگل کر کر کے تھک گیا تھا۔ بہت شکریہ
 
بہت پہلے کسی مشاعرہ کی ویڈیو میں سنا تھا. اب یاد نہیں
میں نے بھی کسی مشاعرے کی وڈیو میں ہی سنا تھا اور یاد نہیں آ رہا تھا۔

عمرِ رواں کے درست تعین سے بچنے کیلئے میں بھی یاداشتوں میں "ویڈیو" لگا دیتا ہوں ، میں نے بھی ویڈیو مشاعرے میں ہی سنا تھا ۔
 

فاتح

لائبریرین
9 منٹ کے بعد مذکورہ بالا قطع ہے.
ویسے تو مکمل ہی سننے کے لائق ہے. :)
واہ واہ کیا کہنے جناب۔ آپ نے تو لطف دوبالا کر دیا۔

ویسے تو یو ٹیوب کی ویڈیو کا لنک کسی خاص وقت سے شروع کرنے کے لیے بھی دیا جا سکتا ہے۔ ایسے:
وڈیو پلے کر کے یا کرسر گھسیٹ کر اس مقام پر لائیں جہاں مطلوبہ مواد موجود ہے اور رائٹ کلک کریں، جو مینو کھلے گا اس میں اس آپشن پر کلک کریں:
Copy video URL at current time
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی شعر کے معنی سمجھا دیجیے
معنی تو میں نے پہلے مراسلے میں ہی لکھ دیے تھے کہ
دلاور فگار کا وہ قطعہ۔۔۔۔۔ جس میں انھوں نے گا گا کر مشاعرہ پڑھنے والے شعرا پر طنز کیا ہے۔
شعر کا معیار آئندہ گلا رہ جائے گا
شعر گو کوئی نہ ہوگا شعر گا رہ جائے گا
یعنی آئندہ شعر کا معیار بجائے مضمون یا تراکیب یا صنائع کے گانے والے کا گلا رہ جائے گا۔ کوئی شعر پڑھنے والا نہیں بچے گا، شعر گانے والے رہ جائیں گے۔
 

محمدظہیر

محفلین
معنی تو میں نے پہلے مراسلے میں ہی لکھ دیے تھے کہ

شعر کا معیار آئندہ گلا رہ جائے گا
شعر گو کوئی نہ ہوگا شعر گا رہ جائے گا
یعنی آئندہ شعر کا معیار بجائے مضمون یا تراکیب یا صنائع کے گانے والے کا گلا رہ جائے گا۔ کوئی شعر پڑھنے والا نہیں بچے گا، شعر گانے والے رہ جائیں گے۔
بہت شکریہ بھائی۔ معذرت۔ میری پہلے مراسلے پر توجہ نہیں گئی
اب سمجھ آیا اتنا آسان شعر ہے! میں سمجھتا رہا مشکل ترین ہوگا:)
 

محمد وارث

لائبریرین

میں نے تو لکھ بھی دیا مصرع میں بیت العنکبوت
دوسرا شاعر تو ہجے سوچتا رہ جائے گا​
اوپر جو ویڈیوز ہیں مشاعرے کی، ان میں یہ شعر اس طرح سے پڑھا ہے دلاور فگار مرحوم و مغفور نے

میں نے تو لکھ بھی دیا اردو میں بیت العنکبوت
دوسرا عالم تو ہجے سوچتا رہ جائے گا​
 
اوپر جو ویڈیوز ہیں مشاعرے کی، ان میں یہ شعر اس طرح سے پڑھا ہے دلاور فگار مرحوم و مغفور نے

میں نے تو لکھ بھی دیا اردو میں بیت العنکبوت
دوسرا عالم تو ہجے سوچتا رہ جائے گا​

محمد وارث بھائی، بات تو آپ کی درست ہے مگر دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ، سیاق و سباق ، فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے کون سا بہتر ہے ؟ :D:p:D

وضاحت:
در اصل ہم نے شعر اپنی یاداشت سے لکھا تھا بعد میں محمد تابش صدیقی بھائی نے ویڈیو لگا دی ۔ ہماری یاداشت میں جیسا تھا ہم نے ویسے ہی لکھا کیوں کہ جس "ویڈیو" میں ہم نے سنا تھا وہ درست طور پر محفوظ نہیں رہ سکی تھی ۔ :LOL::p:D
 
Top