فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس بارے ميں کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ کسی بھی فوجی کاروائ کے حوالے سے مجموعی ذمہ داری، حتمی فيصلہ اور مکمل لائحہ عمل پاکستانی قيادت کے ہاتھ ميں ہے۔ حکومت پاکستان کے ساتھ ہماری بات چيت کے جاری عمل، تجاويز اور دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ہمارے بيان کردہ واضح تحفظات کے باوجود ہم کسی بھی طور پر پاکستان کی فوجی قيادت پر کوئ فيصلہ مسلط کرنے کی پوزيشن ميں نہيں ہيں۔
يہ امر بھی واضح رہنا چاہيے کہ فوجی کاروائ سے متعلق جاری بحث صرف ان عناصر سے متعلق ہے جو خطے ميں عام شہريوں سميت فوجی جوانوں کو دانستہ نشانہ بنا رہے ہيں۔ يہ تاثر دينا بالکل لغو ہے کہ خطے سے دہشت گردی کے سدباب کے ليے عام شہريوں پر دانستہ حملے کی بات کی جا رہی ہے۔
يہ سوچ کہ ان افراد اور گروہوں کے خلاف کاروائ عوامی ردعمل کا باعث بنے گی جو خود کئ برسوں سے دہشت گردی کی بدولت عوام کی زندگی اجيرن کيے ہوئے ہيں، سمجھ سے بالاتر ہے۔
يہ دليل غير منطقی اور ناقابل فہم ہے کہ پاکستان ميں دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی وجہ اس خطے ميں امريکی پاليسيوں کے خلاف "ردعمل" ہے۔
يہ حقيقت واضح ہے کہ اس وقت پاکستان کے قبائلی علاقوں اور سوات ميں جو بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہيں وہ امريکی نہيں بلکہ پاکستانی ہيں اور اس ميں زيادہ تر عام شہری ہيں۔
اس ضمن ميں آپ کی توجہ دہشت گروہوں کے مقامی قائدين کے بيانات کی جانب کرواؤں گا جن ميں يہ واضح کر ديا گيا ہے ہر وہ شخص جس کا تعلق حکومت پاکستان سے ہے، اسے دشمن تصور کيا جائے گا اور وہ موت کا مستحق ہے۔ يہ خيالات ايک منتخب حکومت پاکستان کے بارے ميں ہيں جس سے يہ واضح ہے کہ يہ گروہ پاکستان کے شہريوں کی خواہشات کا احترام نہيں کرتے۔
کوئ بھی شخص جو قائداعظم کے پاکستان پر يقين رکھتا ہو، وہ کس طرح ان عناصر کے نظريات سے ہمدردی رکھ سکتا ہے؟ ميرے نزديک يہ امر ناقابل فہم ہے کہ کچھ افراد اب بھی ان لوگوں کے ليے نرم گوشہ رکھتے ہيں جو بے دريخ بے گناہ شہريوں کو قتل کر رہے ہيں، سکولوں کو آگ لگا رہے ہيں اور پاکستان کے آئين اور خودمختاری کو چيلنج کر رہے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu