شمالی وزیرستان میں اپریشن

شمالی وزیرستان کے اپریشن کا کیا نتیجہ ہوگا

  • فوج جیت جاءے گی

    Votes: 3 42.9%
  • فوج کو شکست ہوگی

    Votes: 1 14.3%
  • فوج جیست جاءے گی مگر ملک ٹوٹ سکتا ہے

    Votes: 2 28.6%
  • اپریشن نہیں ہوگا اور ھالات بدستور رہے گے

    Votes: 1 14.3%
  • اپریشن نہیں ہوگا مگر غیرملکی مداخلت بڑح جاءے گی

    Votes: 4 57.1%

  • Total voters
    7

حسان خان

لائبریرین
واقعی ؟کوئی واقعاتی شہادت موجود ہے کیا؟

اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ناگن چورنگی کی مسجد صدیقِ اکبر کی کاروائیوں سے آپ بخوبی واقف ہوں گے۔ دو تین سال پہلے وہاں سے پولیس پر فائر کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں چھوٹا سا پولیس آپریشن ہوا تھا جو ٹی وی چینلوں پر براہِ راست دکھایا گیا تھا۔
 
ابھی فوراً تو میرے پاس نہیں ہے۔ کچھ عرصہ پہلے پڑھا تھا۔ ویسے قادری کیس میں آپ کو معلوم ہوگا کسطرح جج کو فیصلہ دلانے کے بعد ملک سے باہر نکالا گیا تھا۔
قادری کیس کا معاملہ تو کچھ مختلف تھا۔ بہرحال مجھے اس جج کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں ہے جس کو ملک سے نکالا گیا تھا۔
 
ساجد

محفلین
اس سے یہ بات کیسے ثابت ہوتی ہے کہ اہل سنت الجماعت کے لوگ دھشت گردوں کے سرغنہ ہیں۔ اگر ہیں تو پولیس انھیں پکڑتی کیوں نہیں؟
محترم ، احمد لدھیانوی صاحب سبھی اہلسنت والجماعت کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ ایک گروپ جسے سپاہِ صحابہ کہا جاتا ہے اس سے متعلق ہیں جو اپنا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے جوڑتا ہے۔ مولانا صاحب میرے شہر کمالیہ کی جامعہ فاروقیہ سے متعلق رہے ہیں ۔ وہ ذاتی طور صلح جو اور معاملہ فہم انسان ہیں لیکن اُن کا گروپ مسلمانوں کے ایک گروہ کو سرِ عام کافر کہتا ہے اور ان کے قتل کو جائز قرار دیتا ہے۔
جب جھنگ میں دو دہائی قبل شیعہ سنی فساد ہوا تو اس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے طویل عرصہ تک جھنگ میں قتل و غارت گری، لوٹ مار کرفیو اور خوف و ہراس کا دور دورہ رہا۔ اس وقت اس گروپ نے جھنگ کی ہر دیوار پر کافر کافر .....کافر کے نعرے لکھے اور مساجد میں بھی یہ نعرے لگوائے جاتے تھے ۔ جھنگ کی نوجوان نسل کا ایک حصہ اس فساد سے متاثر ہو کر فرقہ بازی کے رنگ میں رنگ گیا ، انہی میں سے سلیم فوجی اور ریاض بسرا بھی تھے۔ جو بعد ازاں مفرور قرار دئیے گئے اور بعد ازاں شاید پولیس مقابلوں میں مارے گئے کیوں کہ ان کے انجام سے قبل ہی میں پاکستان سے جا چکا تھا۔
یہاں ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ عمومی طور پر اہلسنت والجماعت اور شیعہ میں کوئی لڑائی نہیں ہوتی بلکہ برادرانہ تعلقات ہیں اور کہیں کہیں تو آپس میں شادیاں بھی ہو رہی ہیں۔ لیکن چند شدت پسند گروہ اس امن کو تاراج کرنے کے ہمیشہ درپے رہتے ہیں۔ اہلسنت والجماعت کے بریلوی مسلک کا کبھی شیعان سے پھڈا نہیں ہوا۔ کمالیہ میں امام بارگاہ حسینیہ اور جامع مسجد نوری فاضل دیوان کی دیوار سانجھی ہے لیکن مجال ہے کہ آج تک کبھی ہلکی پھلکی تکرار بھی ہوئی ہو۔ شیعہ سنی بھائیوں کی طرح یک جان ہیں۔
 
محترم ، احمد لدھیانوی صاحب سبھی اہلسنت والجماعت کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ ایک گروپ جسے سپاہِ صحابہ کہا جاتا ہے اس سے متعلق ہیں جو اپنا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے جوڑتا ہے۔ مولانا صاحب میرے شہر کمالیہ کی جامعہ فاروقیہ سے متعلق رہے ہیں ۔ وہ ذاتی طور صلح جو اور معاملہ فہم انسان ہیں لیکن اُن کا گروپ مسلمانوں کے ایک گروہ کو سرِ عام کافر کہتا ہے اور ان کے قتل کو جائز قرار دیتا ہے۔
جب جھنگ میں دو دہائی قبل شیعہ سنی فساد ہوا تو اس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے طویل عرصہ تک جھنگ میں قتل و غارت گری، لوٹ مار کرفیو اور خوف و ہراس کا دور دورہ رہا۔ اس وقت اس گروپ نے جھنگ کی ہر دیوار پر کافر کافر .....کافر کے نعرے لکھے اور مساجد میں بھی یہ نعرے لگوائے جاتے تھے ۔ جھنگ کی نوجوان نسل کا ایک حصہ اس فساد سے متاثر ہو کر فرقہ بازی کے رنگ میں رنگ گیا ، انہی میں سے سلیم فوجی اور ریاض بسرا بھی تھے۔ جو بعد ازاں مفرور قرار دئیے گئے اور بعد ازاں شاید پولیس مقابلوں میں مارے گئے کیوں کہ ان کے انجام سے قبل ہی میں پاکستان سے جا چکا تھا۔

اسکام مطلب ہے کہ اہل سنت و الجماعت کا نام غلط استعمال کیا گیا ہے اس اخبار میں۔ بلکہ اس اخبار میں تو سپا ہ صحابہ کا نام بھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تو صحافیانہ بدیانتی ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
اسی لیے ساجد بھائی میں نے عرض کی کہ اس گروہ کو یہاں اس کے عرفی نام سپاہِ صحابہ سے پکارا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
اسکام مطلب ہے کہ اہل سنت و الجماعت کا نام غلط استعمال کیا گیا ہے اس اخبار میں۔ بلکہ اس اخبار میں تو سپا ہ صحابہ کا نام بھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تو صحافیانہ بدیانتی ہے۔

برادر، مشرف نے سپاہِ صحابہ پر پابندی لگا دی تھی تو انہیں نے اہلِ سنت والجماعت کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لیبل بدل دینے سے بوتل نہیں بدلتی ہے۔گروہ ایک ہی ہے، جس کا انہیں خود اعتراف ہے۔
 
برادر، مشرف نے سپاہِ صحابہ پر پابندی لگا دی تھی تو انہیں نے اہلِ سنت والجماعت کے نام سے اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ لیبل بدل دینے سے بوتل نہیں بدلتی ہے۔گروہ ایک ہی ہے، جس کا انہیں خود اعتراف ہے۔
شکریہ
مجھے ذرا دیر سے سمجھ میں ائی۔ کالعدم سپاہ صحابہ کا نیا نام اہل سنت و الجماعت ہے۔
پھر بھی اخبار کو کالعدم سپاہ صحابہ لکھنا چاہیے تھا۔ میں مغالطہ میں رہا کہ یہ جماعت اہل سنت و الجماعت کی نمائندہ ہے۔ دھشت گرد نہیں ہے۔
 
جی ہاں میں سمجھ گیا تھا کہ آپ کو مغالطہ ہو گیا ہے اسی لئے وضاحت سے لکھا۔
مجھے اخبار کی خبر کی وجہ سے مغالطہ ہوا۔
بہرحال مولانا احمد لدھیانوی بھی دھشت گرد ہیں؟ اس نام کے ایک صاحب کو ٹی وی پر اکثر دیکھا ہے ۔ کیا یہ وہی ہیں؟
 
ساجد

محفلین
مجھے اخبار کی خبر کی وجہ سے مغالطہ ہوا۔
بہرحال مولانا احمد لدھیانوی بھی دھشت گرد ہیں؟ اس نام کے ایک صاحب کو ٹی وی پر اکثر دیکھا ہے ۔ کیا یہ وہی ہیں؟
مین نے عرض کیا نا کہ احمد لدھیانوی صاحب ایک معاملہ فہم اور صلح جو انسان ہیں اسی لئے سپاہِ صحابہ کا ایک گروپ انہیں ان کے عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا۔ کچھ دن قبل اس اختلاف کی خبریں اخبارات میں بھی تھیں۔ اس گروپ کے ایک اور صاحب ہیں جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ اس عہدے کے طلبگار ہیں۔ فی الحال تو انہوں نے ان کی قیادت کو تسلیم کر لیا ہے لیکن یہ فرمانبرداری کتنے دن چلے گی دیکھنا ہو گا۔
 
حسان خان

لائبریرین
مجھے اخبار کی خبر کی وجہ سے مغالطہ ہوا۔
بہرحال مولانا احمد لدھیانوی بھی دھشت گرد ہیں؟ اس نام کے ایک صاحب کو ٹی وی پر اکثر دیکھا ہے ۔ کیا یہ وہی ہیں؟

بھائی وہ بذاتِ خود دہشت گرد ہوں یا نہ ہوں، ان کی جماعت کا نظریہ مکمل طور پر فرقہ وارانہ دہشت گردی پر منبی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
واقعی ؟کوئی واقعاتی شہادت موجود ہے کیا؟
اور ملک اسحاق بھی عدالت میں یہ مان چکا ہے کہ اس نے قتل کئے ہیں۔ اس پر درجن سے زیادہ کیس تھے۔ سب میں بری ہو گیا اور نکلنے کے بعد کہتا ہے کہ میں وہی کروں گا جو پہلے کیا کرتا تھا۔
 
مین نے عرض کیا نا کہ احمد لدھیانوی صاحب ایک معاملہ فہم اور صلح جو انسان ہیں اسی لئے سپاہِ صحابہ کا ایک گروپ انہیں ان کے عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا۔ کچھ دن قبل اس اختلاف کی خبریں اخبارات میں بھی تھیں۔ اس گروپ کے ایک اور صاحب ہیں جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ اس عہدے کے طلبگار ہیں۔ فی الحال تو انہوں نے ان کی قیادت کو تسلیم کر لیا ہے لیکن یہ فرمانبرداری کتنے دن چلے گی دیکھنا ہو گا۔
بہت شکریہ
اپکو شاید عجیب لگے میرا کریدنا مگر میں مولانا احمد لدھیانوی کی شاید جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بھی دیکھ چکا ہوں۔ مجھے بھی یہ امن پسند لگے
یہ اب اس نئی جماعت کے سربراہ ہیں جس کا نام اہل سنت و الجماعت ہے جس کا پہلے نام سپاہ صحابہ تھا۔ جو مشرف نے کالعدم کردی ہے۔

میرا خیال ہے کہ مولانا احمد لدھیانوی کو دھشت گردوں کا سرغنہ نہیں کہا جاسکتا۔ کیا میں درست ہوں؟
 
میرے بھائی جو سرعام پاکستان کی ایک بڑی آبادی کو کافر کہتے ہوں تو یہ باتیں آپ کو امن کا مظاہرہ لگتی ہیں؟ حامد میر کے پروگرام میں تو شائد ہٹلر بھی آپ کو فرشتہ دکھائی دے۔ باتوں پر نہ جائیں کرتوتوں پر غور کریں۔
 
مولانا احمد لدھیانوی بھی سرعام پاکستان کی بڑی ابادی کو کافر کہتے ہیں؟
 
سید ذیشان

محفلین
مولانا احمد لدھیانوی بھی سرعام پاکستان کی بڑی ابادی کو کافر کہتے ہیں؟
میں وڈیو ضرور پیش کرتا لیکن یہ شائد مخفل کے اصولوں کے خلاف ہو۔ برملا ٹی وی پر کافر کہا گیا ہے۔ ان کی جماعت کا تو مشن یہی ہے کہ پاکستان میں احمدیوں کی طرح شیعوں کو بھی کافر قرار دیا جائے۔
 
ویسے ووٹنگ بھی اچھی جارہی ہے
تازہ ترین نتیجہ یہ ہے
فوج جیت جاءے گی
42.9%
فوج کو شکست ہوگی
14.3%
فوج جیست جاءے گی مگر ملک ٹوٹ سکتا ہے
28.6%
اپریشن نہیں ہوگا اور ھالات بدستور رہے گے
14.3%
اپریشن نہیں ہوگا مگر غیرملکی مداخلت بڑحجاءے گی
57.1%

اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اکثریت کے خیال میں کوئی اپریشن نہیں ہوگا مگر ڈروں حملے بڑھ جائیں گے۔ 14٪ کے خیال میں حالت بدستور رہیں گے۔ جبکہ 28 ٪ کے خیال میں اگر فوجی اپریشن ہوا تو ملک ٹوٹ سکتا ہے ۔یہ ووٹنگ ابھی جاری ہے۔

امید ہے باقی احباب بھی حضہ لیں گے۔
 
ویسے ووٹنگ بھی اچھی جارہی ہے
تازہ ترین نتیجہ یہ ہے
فوج جیت جاءے گی
42.9%
فوج کو شکست ہوگی
14.3%
فوج جیست جاءے گی مگر ملک ٹوٹ سکتا ہے
28.6%
اپریشن نہیں ہوگا اور ھالات بدستور رہے گے
14.3%
اپریشن نہیں ہوگا مگر غیرملکی مداخلت بڑحجاءے گی
57.1%

اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ اکثریت کے خیال میں کوئی اپریشن نہیں ہوگا مگر ڈروں حملے بڑھ جائیں گے۔ 14٪ کے خیال میں حالت بدستور رہیں گے۔ جبکہ 28 ٪ کے خیال میں اگر فوجی اپریشن ہوا تو ملک ٹوٹ سکتا ہے ۔ قریبا 14 فی صد کے خیال میں اپریشن کی صورت میں فوج کو کامیابی نہیں ملے گی۔ یعنی 42فی صد لوگ اپریشن کے حق میں نہیں ہیں۔ جبکہ 43٪ کا خیال ہے کہ فوج کو اپریشن کی صورت میں کامیابی ملے گی۔ یاد رہے کہ کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ فوج طالبان اور القاعدہ کو اس علاقے سے نکال دے اور باقی پاکستان میں دھشت گردی ختم ہوجبکہ غیرملکی انٹیلیجنس کا نیٹ ورک بھی ختم ہوجائے جس کے نتیجے میں ڈرون حملے رک جائیں۔ نتائج صرف فورم پر موجود ممبرز کی رائے پر مشتمل ہیں۔ یہ ووٹنگ ابھی جاری ہے۔

امید ہے باقی احباب بھی حضہ لیں گے۔
 
Top