زیک
مسافر
اگر ایک rectangle سا بنا لیا جائے جس کے کونے (مشرق ترین، شمال ترین)، (مشرق ترین، جنوب ترین)، (مغرب ترین، جنوب ترین) اور (مغرب ترین، شمال ترین) ہوں تو اس علاقے کا ایریا کل زمین کا کتنواں حصہ ہے ہم اس فارمولے سے معلوم کر سکتے ہیں:میرے سفر:
شمال ترین: 60 ڈگری شمال: ایمرلڈ جھیل جو کارکراس یوکون کینیڈا میں ہے۔
جنوب ترین: 26 ڈگری جنوب: جوہانسبرگ جنوبی افریقہ
مشرق ترین: 101 ڈگری مشرق: کوالا لمپور ملائشیا
مغرب ترین: 135 ڈگری مغرب: سکیگوے الاسکا
کوڈ:
|sin(lat1)-sin(lat2)| |lon1-lon2| / 720
lat1 = شمال ترین لیٹیٹیوڈ
lat2 = جنوب ترین لیٹیٹیوڈ (اگر جنوبی نصف کرہ میں ہے تو منفی)
lon1 = مشرق ترین لونجٹیوڈ
lon2 = مغرب ترین لونجٹیوڈ (اگر مغرب تو منفی)
میرے کیس میں نتیجہ 42.76 فیصد آتا ہے جو کافی impressive ہے۔