تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

سیما علی

لائبریرین
شمشاد بھیا کی وفات کی خبر ہمارے لئے انتہائی دکھ اور غم کا باعث ہوئی
یہ کیفیت کیا ہے وہی اندازہ لگا سکتے ہیں جنکا کوئی اپنا اُن سے
دور چلا جائے شمشاد بھیا سے کوئی ایسا ہی اپنا ناطہ تھا جب سے اُردو محفل میں آمد ہوئی تو شمشاد بھیا سے بات چیت ہوئی ہر بار اس اپنائیت سے سے سمجھاتے کے بات پوری طرح سمجھ میں آجاتی محسوس ہی نہ ہوتا کہ وہُ لکھکر سمجھا رہے ہیں نہ اپنی قابلیت اور علمیت کا رعب ڈالتے اور نہ ہی محسوس ہوتا کہ ہم کوئی غیر ہیں اور اہلیت نہیں رکھتے
ہر ہر مراسلے کے بارے میں خود سے رہنمائی کرتے اور ہر لفظ مین اُنکا خلوص جھلکتا تھا
انکی پرُخلوص آواز سنائی دیتی ہے
صرف دعائیں ہیں جنکا نذرانہ پیش کرسکتےُہیں
اللہ پاک
انکی کٹھن منزلیں آسان فرما دے
شمشاد بھیا کی
اولاد کو ان کے لییے صدقہ جاریہ بناے آمین اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
وہ ہمارے ساتھ موجود ہ رہیں گے !! اپنے مراسلوں اور تحاریر کی صورت میں ۔۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ ۔ ۔
انتہائی افسوسناک ۔ ۔ ۔
خدا شمشاد بھائی کی مغفرت کرے اور آگے کی منزلیں آسان کرے --الہی آمین۔
 

انتہا

محفلین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
کئی دنوں بلکہ مہینوں کے بعد آج یہاں آنا ہوا تو یہ افسوسناک خبر ملی!
رب کریم انھیں سرخ روئی نصیب فرمائے اور ان کا بہترین استقبال ہو۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
کسی کو علم ہے کہ کیا ہوا تھا شمشاد بھائی کو؟
خاصے عرصے سے بیمار تھے شمشاد بھیا کوکینسر ہوگیا تھا
ہماری تقریباً ایک مہینہ پہلے بہت تفصیلی بات ہوئی تھی
بس وہ ہماری انکی آخری مرتبہ بات تھی اُسکے بعد بھابھی سے تو بات ہوئی مگر شمشاد بھائی سے نہیں ۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کچھ ڈھکے چھپے الفاظ میں ذکر کیا تھا شمشاد نے محفل پر
IMG-4701.jpg


2020
میں بھی بہت زیادہ علیل رہے لیکن پھر صحتیاب بھی ہوئے ۔۔۔
diabetic بھی تھے
تو بس پھر ساری بیماریاں مل کر انسان کو توڑ دیتیں ہیں ۔۔۔
بہت باہمت انسان تھے ۔۔/
اللہ پاک درجات بلند فرمائے ۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت ہی اچھے انسان تھے۔ سماجی بہبود کے کاموں کا بہت شوق تھا۔ انھیں موجودہ دور میں شادی بیاہ نہ ہو سکنے کے مسائل کا ادراک بھی تھا سو چاہتے تھے کہ محفل میں بھی ہم اس طرح کا کوئی کام شروع کریں۔ پھر شاید کسی نے مشورہ دیا کہ چند محفلین کے ساتھ مل کے اپنے طور پہ کرنا تو بہتر ہو سکتا ہے لیکن یہاں کھلے عام بہتر نہیں لگتا۔
ہر کسی کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا برتاؤ کرتے تھے۔ خوش مزاج اور نیک بندے تھے۔
اللہ بہت بہت احسانات کرے ان پہ۔ خاص رحمتوں کے سائے میں رکھے انھیں۔ آمین!
 
Top