مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

فرخ منظور

لائبریرین
بہت مشکل ہے کچھہ لکھنا۔ شمشاد بھائی کے پاکستان واپس آنے کے بعد ان کی طرف سے ہر عید اور اہم موقعے پر ایک شفقت بھرا پیغام موصول ہوتا تھا۔ جب جب پاکستان آنا ہوا، سوچتی تھی کہ اب کی بار لازمی ملنے جانا ہے لیکن وہی دنیا کے جھمیلے۔
میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی لائبریری کو ڈاؤن سائز کرنے کی بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں کتابیں انھیں بھیج دوں۔ میں نے کچھ کتابیں انھیں بھیجیں۔ پھر اب کی بار پاکستان سے روانگی تھی تو یہی سوچا کہ مزید کتابیں ان کو ہی بھیجوں گی کہ وہ کس قدر محبت سے رکھنے تھے کتابوں کو ۔ بس ان سے پوچھنے اور بھیجنے میں ہی رہی اور وہ نہ رہے۔
اللہ تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔ ان کو بہترین درجات عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور محفلین کو صبر اور حوصلہ دے۔ آمین ثم آمین
اگر آپ نے ابھی تک اپنی کتابیں کسی کو نہیں دیں تو سب سے زیادہ مستحق گورنمنٹ پبلک لائبریریز ہوتی ہیں۔ آپ جس شہر میں ہیں وہاں کی سب سے بہتر پبلک لائبریری کو کتب عطیہ کر دیں۔ ویسی میری نظر میں سب سے مستحق لائبریری پنجاب پبلک لائبریری لاہور ہے۔ میں ہمیشہ انھیں ہی کتابیں عطیہ کرتا ہوں گزشتہ پینتالیس سال سے اس لائبریری کا لائف ممبر بھی ہوں۔
 
Top