مبارکباد شمشاد بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک

فرخ منظور

لائبریرین
بہت مشکل ہے کچھہ لکھنا۔ شمشاد بھائی کے پاکستان واپس آنے کے بعد ان کی طرف سے ہر عید اور اہم موقعے پر ایک شفقت بھرا پیغام موصول ہوتا تھا۔ جب جب پاکستان آنا ہوا، سوچتی تھی کہ اب کی بار لازمی ملنے جانا ہے لیکن وہی دنیا کے جھمیلے۔
میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی لائبریری کو ڈاؤن سائز کرنے کی بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں کتابیں انھیں بھیج دوں۔ میں نے کچھ کتابیں انھیں بھیجیں۔ پھر اب کی بار پاکستان سے روانگی تھی تو یہی سوچا کہ مزید کتابیں ان کو ہی بھیجوں گی کہ وہ کس قدر محبت سے رکھنے تھے کتابوں کو ۔ بس ان سے پوچھنے اور بھیجنے میں ہی رہی اور وہ نہ رہے۔
اللہ تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔ ان کو بہترین درجات عطا فرمائے اور ان کے خاندان اور محفلین کو صبر اور حوصلہ دے۔ آمین ثم آمین
اگر آپ نے ابھی تک اپنی کتابیں کسی کو نہیں دیں تو سب سے زیادہ مستحق گورنمنٹ پبلک لائبریریز ہوتی ہیں۔ آپ جس شہر میں ہیں وہاں کی سب سے بہتر پبلک لائبریری کو کتب عطیہ کر دیں۔ ویسی میری نظر میں سب سے مستحق لائبریری پنجاب پبلک لائبریری لاہور ہے۔ میں ہمیشہ انھیں ہی کتابیں عطیہ کرتا ہوں گزشتہ پینتالیس سال سے اس لائبریری کا لائف ممبر بھی ہوں۔
 
فرحت کیانی

جی ۔ میں نے کچھ کتابیں یہاں ایک مقامی لائبریری کو دی تھیں اور کچھ بلوچستان میں ایک لائبریری کو۔
اب میرے پاس کم کتابیں رہ گئی ہیں لیکن ان کو بھی عطیہ کرنا ہے۔ تو لاہور والوں سے بھی رابطہ کر لیتی ہوں۔ اگر آپ کے پاس ان سے رابطے کی تفصیلات ہیں تو بتائیے گا۔
 
علی وقار

محفلین

عمدہ۔

مقامی لائبریری یعنی گورنمنٹ لائبریری؟
 
سیما علی

لائبریرین
مزید کتابیں ان کو ہی بھیجوں گی کہ وہ کس قدر محبت سے رکھنے تھے کتابوں کو ۔
کتابیں سے تو یوں خوش ہوتے کہ آواز سے خوشی چھلکتی ہم نے بھی جب کتابیں بھیجیں تو اسقدر خوش کہ بیان نہیں کرسکتے بس کتابیں ملنے پر انکی طویل بات چیت ہمیشہ یاد رہیں گی کیا اعلیٰ انسان تھے
پروردگار اگلے جہاں کی آسانیاں عطا فرمائے آمین !
 
فرخ منظور

لائبریرین
جی ۔ میں نے کچھ کتابیں یہاں ایک مقامی لائبریری کو دی تھیں اور کچھ بلوچستان میں ایک لائبریری کو۔
اب میرے پاس کم کتابیں رہ گئی ہیں لیکن ان کو بھی عطیہ کرنا ہے۔ تو لاہور والوں سے بھی رابطہ کر لیتی ہوں۔ اگر آپ کے پاس ان سے رابطے کی تفصیلات ہیں تو بتائیے گا۔

کسی کے بھی ہاتھ پنجاب پبلک لائبریری ،لاہور بھجوا دیں اور ان سے کہیں کہ بس کتب وصول کرنے کی رسید لائبریری والوں سے ضرور لے لیں۔
پنجاب پبلک لائبریری کی ویب سائٹ
 
فرخ منظور

لائبریرین
بلکہ میرا خیال ہے اب تو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ شمشاد صاحب کے لواحقین سے رابطہ کر کے انھیں کہا جائے کہ وہ جو کتابیں عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ بھی دے دیں اور ساری کتب پنجاب پبلک لائبریری پہنچا دی جائیں یا کسی اور حکومتی لائبریری میں۔
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ممکن ہے کہ "الفاروق" کی طرح کی ایسی کتاب تلاش کی جائے محفل میں جسے انہوں نے تن تنہا ٹائپ کیا ہو۔ مقدس جس زمانے میں فعال تھیں، اس زمانے میں مجھے یاد آتا ہے کہ شمشاد بھی فعال تھے۔ کئی کتب ان دونوں نے( شاید) اکیلے اکیلے ٹائپ کر کے مکمل کر دی تھیں۔ اب دیکھ رہا ہوں تو مل نہیں رہی ہیں۔ کسی کو کچھ یاد آئے تو بتا دیں ایسی کوئی کتاب!
 
یہاں لائبریری میں بیسیوں کتابیں ٹائپ کی ہوئی پڑی ہیں جن کا پتہ بھی نہیں چلا کہ مکمل ہوئیں یا ادھوری پڑی ہیں! کئی کتب تو میں نے کاپی کر کے محفل کے حوالے سے شائع کر بھی دی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
شمشاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ممکن ہے کہ "الفاروق" کی طرح کی ایسی کتاب تلاش کی جائے محفل میں جسے انہوں نے تن تنہا ٹائپ کیا ہو۔ مقدس جس زمانے میں فعال تھیں، اس زمانے میں مجھے یاد آتا ہے کہ شمشاد بھی فعال تھے۔ کئی کتب ان دونوں نے( شاید) اکیلے اکیلے ٹائپ کر کے مکمل کر دی تھیں۔ اب دیکھ رہا ہوں تو مل نہیں رہی ہیں۔ کسی کو کچھ یاد آئے تو بتا دیں ایسی کوئی کتاب!
مقدس اور میں نے مل کر کافی کام کیا ہے۔ ایک کتاب ‘توزک اردو‘ ہم دونوں نے مل کر پوری ٹائپ کی تھی۔ جس میں نثر والا پورا حصہ میں نے لکھا تھا اور شاعری والا مقدس نے۔
اور میرے پاس وہ نثر والا حصہ ٹائپ شدہ ورڈ کی فائل میں محفوظ بھی ہے۔
 
یہ کتاب تو میری طرف سے مکمل ہو چکی، ابھی لنک نہیں مل رہا ہے
 
Top