اور یہ میرا ساٹھ ہزارواں پیغام محسن حجازی کے نام جو میرے ہر سنگ میل پر اپنے مصروف ترین وقت سے خاص پیغام کے ساتھ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔
آپ کی محبت اور شفقت کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ غالبا چالیس ہزارواں پیغام بھی بندہ ناچیز کے نام تھا
ایک بار پھر پھر بہت بہت شکریہ!
اللہ تبارک تعالی آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
بھئی یہ خواتین نے کچھ ہاتھ ہلکا رکھا ہوا ہے ایں چہ چکر است؟ بچے بھی ہمارے عہد کے مصروف ہو گئے؟
کراچی والی داستان کا قرض ابھی باقی ہے تاہم جاں پر کچھ قرض ابھی اور بھی باقی ہیں جن کا چکانا لازم ہے سو اسے بھی فہرست میں شامل کیے دیتے ہیں۔ اگر ہمارا ہفتہ اتوار دوستوں اور گھر کی مصروفیات سے کچھ بچ رہا تو انشااللہ یہ دلچسپ احوال آپ کے لیے پیش فرمائیں گے۔ وجہ کچھ یوں بھی ہے کہ ہماری ان صاحب سے زبان بندی پر بات کچھ بن نہیں پائي۔