مبارکباد شمشاد بھائی کے پچاس ہزار پیغامات

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ فرحت آپ کا۔

محسن بھائی کی محبت ہے جو انہوں نے اتنی جلدی یہ شروع کر دیا۔
 

محسن حجازی

محفلین
محبت تو ہے جو ہے عجلت بھی ہے :grin:
دیکھئے شمشاد بھائی کے لیے ہم فرصت نکال ہی لیتے ہیں :grin:
وہ کیا ہے کہ اس موقع پر ہم شمشاد بھائی کے متعلق کچھ لکھنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں تاہم آمد پر منحصر ہے۔
آج کل محض رفت ہی ہے آمد کا کوئی پتہ نہیں! :grin:
 

کاشف رفیق

محفلین
شمشاد بھائی نے دس بارہ دن کا جو وعدہ کیا تھا واقعی اسے سچ کردکھایا۔ ابھی کچھ ہی دیر میں پچاس ہزار خطوط کا طبل بجنے والا ہے۔ حضرات ہوشیار ہوجائیے۔
 
مبارکاں ہوں بھائی جی، آپ نے حد ہی کردی۔ ہم تو ایک ہزار کا پہلا نمبر لے کے ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔
بڑی بات ہے۔
 

علمدار

محفلین
شمشاد بھائی! ہماری طرف سے بھی مبارک باد قبول کیجیے- کسی بھی اردو فورم کی ٹوٹل پوسٹس ایک طرف اور محفل پر صرف آپ کی پوسٹس ایک طرف۔ بہت زبردست ریکارڈ قائم کر دیا آپ نے تو، ماشا اللہ-
آپ تو اردو فورمز کی دنیا کے مرلی دھرن ثابت ہو چکے ہیں۔ گوکہ اس وقت 49,979 پوسٹس ہوئی ہیں لیکن ایک دفعہ پھر مبارک باد قبول کیجیے :)
کاشف بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں مجھے اس کے متعلق آگاہ کیا-
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسی بہانے آپ اردو محفل میں آئے تو سہی۔ آیا کریں کبھی کبھار چکر لگا جایا کریں۔
 
شمشاد بھائی کے 50،000 پیغامات مکمل

شمشاد بھائی کو مبارک باد کہ انہوں نے آپنے پچاس ہزار پیغامات مکمل کرلئے ہیں۔
اللہ کرے زورقلم اور زیادہ۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو شمشاد یہ عظیم سنگِ میل۔ میرا خیال ہے کہ اب تک کسی بھی فورم میں کسی بھی ممبر کے اتنے پیغامات نہیں ہوں گے۔ اور اس سے زیادہ اہم یہ کہ کسی پیغام کا کسی کو برا ماننا تو در کنار۔۔ الٹے بد گمانیوں کو دور کرنے کے پیغامات رہے ہیں شمشاد کے۔اللہ کرے شمشاد یوں ہی سب میں خوشیاں لٹاتے پھریں۔
بہت بہت مبارک ہو بھائی شمشاد۔
////
ابھی ابھی یہ وقوعہ ہوا شاید۔۔ میں نے آتے ہی اعداد و شمار کا صفحہ جو کھلا تھا اسے رفریش کیا تو 49998 دکھا رہا تھا۔ اب دوبارہ کیا تو 50002 ہو گئے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید مبارکباد شمشاد۔ ابھی افتخار راجہ کے موضوع میں پوسٹ کر کے آیا ہوں۔یہاں بھی سہی۔ یہانں تو پیشگی مبارکباد ہی چل رہی ہے نا۔۔۔
اور یہاں اس کا شکریہ ادا کر دوں کہ سنگِ میل والا پیغام یہاں ہی پوسٹ کیا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
اور اب میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی، دھاگہ تو بہت دنوں سے کھول دیا گیا تھا مگر صحیح وقت کا انتظار تھا سو وہ آ گیا۔
 
Top