شمشاد صاحب کو نیا اینڈروائڈ فون مبارک

طمیم

محفلین
خبر خان صاحب نے دی ہے۔ ایک سوفٹویئر اتارا تھا، اس سے ان کو بھی اطلاع مل گئی
شمشاد بھائی لگتا ہے آپ اب بھائی لوگ ہوگئے ہیں۔ دوسرے لوگ سیاستدانوں کو اتارتے ہیں آپ نے سافٹ ویئر اتارنا شروع کردیئے ہیں۔ ویسے سافٹ ویئر کیا آپ نے خان صاحب کی چھت (ویب سائٹ)سے اُتارا تھا کہ انہیں خبر ہوگئی۔:confused:;)
 
زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی اس فون کو استعمال کرنے کے بعد بتاناکہ یہ کیسا ہے کیونکہ میں بھی یہی فون لینا چاہتا ہوں۔
 
محمد امین

اگر آپ یہی لینا چاہتے ہیں تو میں سونی ایکسپیریا ایس کا مشورہ دوں گا۔ اس سے کم قیمت ہے مگر کارکردگی میں اس سے کہیں آگے۔۔یہ صفحہ دیکھیں:

http://www.gsmarena.com/compare.php3?idPhone1=5033&idPhone2=4369

ویسے سیم سونگ کی اپنی بات ہے، مگر سونی ایکسپیریا سیریز 2012 میں بہت کامیاب گئی ہے۔
 
بہت بہت شکریہ۔
 
شمشاد

سونی تو پھر بہت اچھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی ایک لطیفہ پڑھا ہے۔

پہلا دوست، "تم نے یہ نیا موبائل کب لیا؟"

دوسرا دوست، "لیا نہیں، اپنی گرل فرینڈ کا اٹھایا ہے۔"

پہلا دوست، "وہ کیوں؟"

دوسرا دوست، "مجھے ہر وقت کہتی رہتی تھی، تم میرا فون نہیں اٹھاتے۔ آج موقع پا کر میں نے اٹھا لیا۔"
 
Top