مبارکباد شمیل کو سالگرہ مبارک

ماوراء

محفلین
پاکستان میں اس وقت بارہ بج چکے ہوں گے۔ اور بقول شمیل کے ہی کہ رات ایک بجے ان کی سالگرہ کی خوشی میں ہر بار زبردست پارٹی ارینج ہوتی ہے۔ اور شاید ابھی وہ وہیں انجوائے کر رہے ہوں۔

شمیل کو میری طرف سے ان کی بائیسویں سالگرہ (12 اگست) بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں دے۔ آپ کو لمبی اور اچھی زندگی دے۔ آمین۔

cake_small.jpg
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی شمیل اس بندہ ناچیزکی طرف سے بھی آپکوبہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کے نیک خواہشات کوپوراکرے اورآئندہ زندگی میں آپکاہردن خوشیوں اورمسرتوں سے بھرپورہو(آمین ثم آمین)


سالگرہ مبارک


والسلام
جاویداقبال
 
سسٹر ماوراء : مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میری اس پسندیدہ اردو محفل کے انتہائی اچھے اور اتنا پیار دینے والے ساتھیوں نے میرے لیے ، میرے اس خاص دن پر مبارک باد دینے کے لیے اتنا پر تپاک اہتمام کیا ہے ۔ آپ کا بنایا ہوا یہ کیک بہت ہی مزے دار معلوم ہو رہا ہے ۔

قیصرانی بھائي ، زکریا بھائي ، شاکر بھائي ، رضوان بھائي ، راجہ بھائي ، اعجاز صاحب ، سسٹر جیہ ، شاہ بھائي ، جاوید اقبال بھائی ، پاکستانی بھائي ، آپ سب کے اس خلوص اور محبت کا بہت بہت شکریہ ۔ مجھے امید ہے کہ محبت اور خلوص کی اس پر خلوص ڈور سے جو محفل کی صورت میں ہم سب کو باہم جوڑے ہوئے ہے ، ہم سب تا دم مرگ جڑے رہیں گے ، آمین

جی میری سالگرہ ہر سال رات کے ایک بجے ہی ہوا کرتی ہے اور مکمل وقت پر یعنی پورے ایک بج کر چھیالیس منٹ پر ۔ تمام ہی دوست احباب بہت شغل لگاتے ہیں ۔ اور بہت سے تحائف دیے جاتے ہیں ۔ پر میں نے ایک بات بہت شدت سے محسوس کی ہے کہ چار پانچ سالوں سے مذہبی تحائف میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ شاید ریل لائف میں لوگ مجھے بہت زیادہ مذہبی سمجھتے ہیں ۔ اور اب تو دوست اور جاننے والے مجھے خاص طور پر دعایں کروانا بھی شروع ہو گیے ہیں ۔

اس سال بھی سارے کے سارے تحائف بھی مذہبی سے تھے ۔ جیسے امی جان نے مجھے " مولانا مودودی کی تفسیر قرآن " تفہیم القرآن " تحفے میں دی ہے ۔ اور ابو جان کی جانب سے مجھے کل ہی " مولانہ شبلی نعمانی کی " سیرت البنی " تحفے میں ملے گی ۔ اسی طرح سے اور تحائف بھی مذہبی ہی تھے ۔ اس کے علاوہ ہمارے سکول میں زیر تعلیم بہت سے بچوں نے آج صبح میرے گھر آ کر مجھے برتھ ڈیے گارڈز دیے ۔ اور کچھ چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے تو اپنے ہاتھ سے بھی کارڈز بنا کر دیے ہیں ۔ اس طرح آج میرا کمرہ مبارک بادیوں سے بھر گیا ۔ اور پیارے پیارے بچوں کی حسین اور معصوم مسکراہٹوں سے بھی ۔ ان کے لیے دوبارہ سے پیزے اور کیک منگوائے گئے اور بہت مزا آیا ۔ بہت سے بچوں نے اچھے اچھے نغمے پیش کیے ۔
 

ماوراء

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر ماوراء : مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میری اس پسندیدہ اردو محفل کے انتہائی اچھے اور اتنا پیار دینے والے ساتھیوں نے میرے لیے ، میرے اس خاص دن پر مبارک باد دینے کے لیے اتنا پر تپاک اہتمام کیا ہے ۔ آپ کا بنایا ہوا یہ کیک بہت ہی مزے دار معلوم ہو رہا ہے ۔

شمیل، آپ بھی تو اس اردو محفل کے پسندیدہ اور اتنے اچھے رکن ہیں نہ۔ آپ کو اب یاد رہے گا کہ آپ کی 22ویں سالگرہ کی خوشی میں اردو محفل بھی شامل تھی۔
 

تیشہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
مبارک ہو بھئی

یہ تو بتاؤ کہ کتنے سال کے ہوگئے ہو منے ۔۔۔


:? :shock: ارے آج تو شہپر بھی آئے ہوئے ہیں ۔ سلام کیسے حال چال ہیں ؟ فرصت مل گئی ادھر آنے کی ۔
سنا ہے موٹر سائیکل پر بھاگتے پھر رہے ہیں کچھ ٹائم سے ۔ :lol: :lol: اب یہ نہ پو چئیے گا کہاں سے ملی خبر ۔
میں نے خواب دیکھا تھا کہ شہپر نے موٹر سائکل لیا ہے اور اس پر بیٹھکر آجکل اڑتے پھرتے ہیں :p :lol: :lol:
 
Top