نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ چیز کیا ہیں؟؟؟؟آم بندے!
بہت مزیدار۔۔۔زبردست پہ بہت۔بہت۔بہت۔۔۔۔زبریں لگاتے جائیں۔۔۔۔
اللہ آپ کو بے حد و حساب آسانیاں،کامیابیاں اور خوشیاں عطا کرے۔ ہر بُری چیز کے شر سے پناہ دے۔ آمین!
ہم آم آدمی ہی ہیں۔۔۔ بالکل صحیح پہچانا۔۔۔۔ :p
آپ کا شکرگزار ہوں۔۔۔ اور آپ سے دعائیں پا کر نہال ہوگئے۔ مزید کی درخواست ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محمداحمد نے تو ایک دفعہ بول دیا غلطی یہ واٹس اپ گرو اب آپ کیوں اس بات کا ہر جگہ پرچار کرتے پھر رہے ہیں۔۔ اگر یہ نام زبان زد عام ہوگیا تو محفل کی انتظامیہ کو ایک بار پھر سے نام تبدیلی کی درخواست دینی پڑے گی :rollingonthefloor:
درخواست دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔۔۔ جتنی مرضی درخواستیں دے دیں۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے ہم نے کون سے سرسری حکم لگایا تھا۔ :)

اب تو جب تک وٹس ایپ اور وٹس ایپ زدگان باقی ہیں یہ شاہی لقب بھی برقرار رہے گا۔ :)

یوں بھی میں اور نین بھائی تو محض راستے میں آگہی کی مشعل روشن کر رہے ہیں تاکہ بھٹکے ہوؤں کو رہبر تک رسائی ہو جائے۔ :) :)
اگر یہ مشعل جلانے والوں کا کردار فلک شیر بھائی نے بےحد مشکوک کر دیا تھا۔ تاہم پھر بھی۔۔۔ :p
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی۔۔۔ واقعی ایسا کرنے کا سنجیدگی سے سوچوں کیا؟ :)
بالکل سوچیں۔ یہ تو نہیں کہتا کہ ہاتھوں ہاتھ بکے گی کیوں کہ ہاتھوں ہاتھ تو کسی مصنف کے مشہور ہونے کے بعد ہی اس کی کتابیں بکتی ہیں لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ جو پڑھے گا وہ دوسروں کو بھی پڑھنے کا مشورہ ضرور دے گا۔
 
فاتح بھائی آپ کی اس بات سے دل کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔ اب ان شاء اللہ میں سوچتا ہوں۔ نہ بھی بکے۔۔۔ لیکن گزشتہ دنوں سے جتنی تحاریر چوری ہوئی ہیں۔ سوچ رہا ہوں کہ چھپوا ہی لوں۔ قبل اس کے کتاب چھپوانے پر مجھ پر ہی سرقہ کا الزام لگ جائے۔ :)
 
چوری؟ کیا واقعی؟ انٹرنیٹ کے دور میں بھی تحریریں چوری ہوتی ہیں؟ اور وہ تحریریں جو لکھی بھی انٹرنیٹ پر گئی ہوں۔ حیرت ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چوری؟ کیا واقعی؟ انٹرنیٹ کے دور میں بھی تحریریں چوری ہوتی ہیں؟ اور وہ تحریریں جو لکھی بھی انٹرنیٹ پر گئی ہوں۔ حیرت ہے
ایک چاہنے والے نے بلاگ بنایا ہے۔ جو بھی لکھوں وہ اپنے بلاگ پر چھاپ دیتا ہے۔ چونکہ وہ چاہتا نہیں کہ مجھے نظر لگے اس لیے نام کا حوالہ نہیں دیتا۔ ایک دو اور تحاریر لوگوں نے اپنے کالم بنا کر چھاپ دی۔۔۔ اور ایک آدھی نوائے وقت والوں نے نامعلوم کر کے چھاپ دی۔ ان کی محبت ہے۔ وگرنہ ان کے پاس ناموں کی کون سی کمی تھی۔ :)
 
Top