فرقان احمد
محفلین
بچپن میں ہمیں سکے جمع کرنے کا بہت شوق تھا، بعدازاں ڈاک ٹکٹ اور ایک زمانے میں تو ذہن پر عیدکارڈ جمع کرنے کا ایسا خبط سوارہوا کہ اللہ کی پناہ! دوست احباب ایک دوسرے کو عیدکارڈ دیا کرتے اور ہماری کوشش رہتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ عید کارڈ خرید کر انہیں اپنے پاس محفوظ کر لیا جائے۔ آہ! وہ دن بھی گزر گئے۔اِن دنوں ہمارے کیا مشاغل ہیں، اس کا تذکرہ فی الوقت موقوف کیے دیتے ہیں۔
کیا یہ صرف ہماری کتھا ہے؟ ایسا ہرگز نہیں۔ یہ تو ہر دوسرے تیسرے فرد کی کہانی ہے۔ احباب سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے تجربات کی شراکت فرمائیں۔ آپ کے کیا کیا مشاغل رہے؟ اِن دنوں کیا سلسلہ ہے؟ مستقبل کے ارادوں سے آگاہ فرمانا چاہیں تو بھی کوئی مضائقہ نہیں۔