شوہر کیسے کیسے '' سلمٰی یاسمین نجمی''

گرو جی

محفلین
سر جی ایک زمانے میں ایک نشست میں عمران سیریز اور ڈائجسٹ پڑھ لیتا تھا
مگر اب صحت اور وقت اجازت نہیں دیتے
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ایسا تو نہ لکھیں ناں کہ آپ تو دیکھتے ہی بور ہو گئے۔ اگر ایسی بات ہے بھی تو اپنے تک ہی محدود رکھیں۔
 

سارا

محفلین
ہاں جی بلکل آپ تو دیکھ کر بور ہو گئے لیکن یہ بھی تو سوچیں نا کہ لکھنے والے کو اس پر کتنا ٹائم لگا ہوگا لکھنے میں۔۔خاص کر میرے جیسے بندے کو جو کبھی کھبار ہی لکھنے کی زحمت کرتا ہے۔۔۔:rolleyes:
ویسے اگر آپ دیکھنے کی بجائے پڑھ لیتے تو میرا خیال ہے شاید آپ بور نہ ہوتے۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
اور گرو جی آپ اپنی صحت کا بھی خیال رکھا کریں اور اس کے لیے کچھ وقت نکال ہی لیا کریں۔
 

طالوت

محفلین
"شوہر کیسے کیسے" سمارا آپ کے دستخط کی سمجھ اب جا کے آئی۔۔۔۔۔ شکریہ ایک اچھی تحریر تقسیم کرنے کا لیکن پڑھا ایک ہی صفحہ ہے کیونکہ جب سے شفیق الرحمن اور ڈاکٹر یونس بٹ کو پڑھا ہے کسی اور کی تحریر میں وہ مزا نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔ شمشاد علی پور کا ایلی ٹائپ کرنے والے کون کون مجاہدین ہیں۔۔۔۔۔ اسے تو پڑھنے میں اتنا وقت لگا تھا لیکن پڑھنے کے بعد افسوس نہیں ہوا کہ پیسے ضائع چلے گیے۔۔۔۔۔۔ وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی ان کا نام سمارا نہیں سارا ہے۔

دوسری بات یہ کہ " علی پور کا ایلی " لکھنے والوں میں بہت سارے اراکین نے حصہ لیا تھا۔ بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سی کتابیں ہیں جو آپ کو یہاں لائبریری میں مل جائیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
"شوہر کیسے کیسے" سمارا آپ کے دستخط کی سمجھ اب جا کے آئی۔۔۔۔۔ شکریہ ایک اچھی تحریر تقسیم کرنے کا لیکن پڑھا ایک ہی صفحہ ہے کیونکہ جب سے شفیق الرحمن اور ڈاکٹر یونس بٹ کو پڑھا ہے کسی اور کی تحریر میں وہ مزا نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔ شمشاد علی پور کا ایلی ٹائپ کرنے والے کون کون مجاہدین ہیں۔۔۔۔۔ اسے تو پڑھنے میں اتنا وقت لگا تھا لیکن پڑھنے کے بعد افسوس نہیں ہوا کہ پیسے ضائع چلے گیے۔۔۔۔۔۔ وسلام

ظہیر بھائی اس میں شک نہیں کہ شفیق الرحمن اور ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریریں بہت اچھی ہیں لیکن اور مصنفین کو بھی پڑھنا چاہیے۔
مشتاق احمد یوسفی ہیں، کنیا لال کپور ہیں، کرنل محمد خان ہیں، بہت سارے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
شمشاد اصلاح کے لیئے شکریہ میں کافی عرصے سے سمارا ہی سمجھ رہا ہوں ایک تو میری نظر کمزور ہے اور دوسرا ایک اور فورم پر ایک یوزرکا نام سمارا تھا تو میں مسلسل اسی مغالطے میں رہا ہوں۔۔۔۔ بلاشبہ دوسرے مصنف بھی بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن جیسے کرنل محمد خان کو بھی پڑھا میں نے ابن انشاء رشید احمد صدیقی وغیرہ۔۔۔۔ ایک تو وقت کا رونا ہم اکثر روتے ہیں لیکن شاید سب سے بڑی وجہ کتاب کی قیمت ہے جس کی وجہ سے عموما کتابیں مجھ سے اور میں کتابوں سے روٹھا رہتا ہوں۔۔۔ لیکن اللہ بھلا کرے آپ تمام احباب کا جو مختلف حالتوں میں ہم تک کتابیں پہنچا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ اور پھر ہمارے یہاں کتب خانوں کا بھی فقدان ہے (یوں سمجھیے کہ بہانے بہت ہیں) اس لیے کم لکھنے والے اور گمنام مصنفین کا سالوں تک پتا ہی نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ آپ کے کتب خانے تک رسائی نہیں ہو پا رہی کیا آپ ایک آدھ کتاب کا لنک دے سکیں گے تاکہ مجھے یہ نظام سمجھنے میں آسانی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
کتابوں کا ربط تو ماوراء نے دے دیا ہے۔

سارا اور سمارا دو الگ الگ رکن ہیں۔ سارا تو خاصی فعال رکن ہیں اور خاصی پرانی بھی ہیں جبکہ سمارا بہت کم آتی ہیں اور اس سے بھی کم لکھتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں اردو ادب بہت ہی مہنگا ہے اور کتاب خرید کر پڑھنا واقعی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کاروباری حضرات ادب کی خدمت کی بجائے زیادہ سے زیادہ منافع کما کر اپنی خدمت کروانا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ باوجود اس کے مجھے پنڈی میں ایک دکان سے قریباً 35 سے 40 فیصد رعایت مل جاتی ہے جبکہ نیشنل بُک فاونڈیشن والے سبکو تقریباً تقریباً پچاس فیصد رعایت دیتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ماوراء بنیادی لنک کا تو مجھے بھی پتہ تھا اصل میں یا تو شاید ابھی تک بہت کم کتابیں کمپوز ہوئیں ہیں کہ میں ایک آدھ لنک پر گیا تو 0 مضامین نظر آیا اس سے میں سمجھا کہ شاید مجھے صحیح ربط نہیں مل پا رہا ۔۔۔۔۔( ویسے سچی بات یہ ہے کہ مجھے ایک بار پھر آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھنا پڑے گا کیونکہ ٹائیٹل پر وضاحت نہیں کہ اس سیکشن میںکوئی مضمون ہے یا نہیں اور بد قسمتی سے اردو بھی بڑی کمزور ہوتی جارہی ہے کیونکہ یہاں انگریزی یا پھر عربی سے کام چلاتے ہیں)۔۔۔۔۔۔۔۔ جی شمشاد اسلام اور تعلیم نامی ایک حصے میں ایک پوسٹ پر بات ہوئی تھی اب انھیں بھی دیکھوں گا کہ آیا وہ سمارا ہی ہیں یا سارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگلے سال پاکستان جا رہا ہوں تو چند کتابوں کی فہرست بنا رکھی ہے انشاءاللہ نیشنل بک فاونڈیشن سے لوں گا اگرچہ قریبا تمام کتابیں اسلامی موضوعات پر ہی ہیں لیکن امید ہے کہ وہاں سے مل جائیں گی۔۔۔۔۔ایک صاحب سے بیس فیصد رعایت پر کتابیں لیا کرتا تھا جس میں خصوصی طور پر علی پور کا ایلی اور شہاب نامہ پڑھی تھی لیکن چونکہ ان کا تعلق ایک مزہبی تنظیم سے تھا تو وہ ذرا ناخوش تھے کہ میں ان کی میٹنگز کیوں اٹینڈ نہیں کرتا سو وہ بھی لینا چھوڑ دیں ۔۔۔۔ ویسے اگر نیشنل بک فاونڈیشن یا کسی اور اچھے بڑے کتب خانے کا کوئی برقی پتہ ہو تو بتا دیں میں کوشش کروں گا کہ ان سے کتابوں اور قیمتوں کی فہرست منگوا سکوں تاکہ بجٹ بنانے میں آسانی ہو۔۔۔۔۔۔۔ آپ تمام احباب کا ایک بار پھر مشکور ہوں مناسب رہنمائی کرنے پر اور مستقبل کی رہنمایی پر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

سمارا

محفلین
شمشاد اصلاح کے لیئے شکریہ میں کافی عرصے سے سمارا ہی سمجھ رہا ہوں ایک تو میری نظر کمزور ہے اور دوسرا ایک اور فورم پر ایک یوزرکا نام سمارا تھا تو میں مسلسل اسی مغالطے میں رہا ہوں

:grin: یعنی سارا کی طرف سے تمام اچھی اچھی باتیں میرے کھاتے میں آ رہی ہیں۔
اور ایسا کریں کہ میری بے وقوفانہ قسم کی پوسٹس ان کے کھاتے میں ڈال دیں۔ ;):)
 
Top