تعارف شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے

شکیب

محفلین
تعارف ایک ضروری چیز ہے۔ تعارف نہ کرایا جائے تو بعض اوقات دولہے بدل جاتے ہیں، اور دلہنیں اپنی نصیب پر رشک اور دولہے ماتم کرنے لگتے ہیں۔ غلط تعارف سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ گناہ ہے۔ اور گناہ سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کو بہت سے غلط تعارف ملیں گے، جو لڑکی بننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ پتہ نہیں انہیں لڑکی کہلانے کا شوق ہوتا ہے یا بننے کا۔۔۔یا دونوں کا۔ اُن کی دیرینہ خواہش فیس بک پر بخوبی پوری ہوجاتی ہے۔۔۔ دیکھا گیا ہے کہ غلط تعارف پر لائیکس اور کمنٹس کثرت اور "شدت" سے آتے ہیں۔ لیکن ان "شدت پسند" عاشقوں کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ ایک ہم صنف داڑھی والے سے ہی عشق لڑا رہے ہیں۔شکیب جلالی ایک شاعر گزرے ہیں۔ جناب کہتے ہیں کہ
"شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے
ہم اس سے بچ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہوجائے"
اب میں شکیب جلالی تو نہیں، لیکن شکیب احمد ضرور ہوں، میرے نام کے آگے لگا فقیر ایک راز ہے۔۔۔میرے رجسٹر کرنے کے وقت یہ میسج آرہا تھا کہ "شکیب احمد" نامی ممبر فورم پہ پہلے سے موجود ہے، سو نام بدل ڈالیے۔ بھلا آپ ہی بتائیں میں اپنا نام بدلوں گا تو والدین ناراض نہیں ہوجائیں گے؟ بس، تو اس عاجز نے فقیر کا اضافہ کردیا۔ میں اس شکیب سے ضرور ملنا چاہوں گا جس کی وجہ سے میری شناخت مجروح ہونے کا خدشہ ہوا۔:ڈ
فقیری میرا پیشہ نہیں، میرا تعارف ہے۔۔۔فقیر شکیب عفی عنہ لکھتا ہوں، لیکن "عفی عنہ" کے "ہ" کو بھی ایک چوکور ڈبہ دکھا رہا تھا۔۔۔۔میں نے عفی عنی عفی عنی عفی عنی کا ورد کرتے ہوئے فقیر شکیب احمد کو اوکے کردیا۔ آپ بھی اوکے کردیں۔ شکریہ! جزاک اللہ۔
تعارف تو میرا ہوگیا، شاید آپ کو خبر نہیں ہوئی! لیکن ہوگیا۔
 

شکیب

محفلین
دوستوں کے خوش آمدید کہنے سے ہم خوش ہوئے۔ اللہ سب کو ہدایت پر قائم رکھے۔آمین۔
 

شکیب

محفلین
کسی دوست کا نام اس میں کیسے ٹیگ کرسکتے ہیں؟؟؟
الفقیر فخری آپ کا سر نیم ہے راحیل بھائی؟؟؟ یا آپ کو فخر ہے کہ آپ "الفقیر" ہیں؟
 

تجمل حسین

محفلین
فقیر شکیب احمد صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اُمید ہے کہ آپ کا وقت محفلین کے ہمراہ بہت اچھا گزرے گا۔ اگر نہ گزرے تو الفاظ واپس۔۔ :)
:)
لیکن ان "شدت پسند" عاشقوں کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ ایک ہم صنف داڑھی والے سے ہی عشق لڑا رہے ہیں۔

باقی جہاں تک اس بات کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ جس سے عشق فرمارہے ہوں ان صاحب نے داڑھی رکھی ہی نہ ہو بلکہ داڑھی تو نقالی میں صاف کرواتے ہیں ساتھ مونچھوں پر بھی ہاتھ صاف کروالیتے ہیں اس صورت میں آپ کیا کہیں گے۔ :LOL:
 

شکیب

محفلین
ان صاحب نے داڑھی رکھی ہی نہ ہو بلکہ داڑھی تو نقالی میں صاف کرواتے ہیں ساتھ مونچھوں پر بھی ہاتھ صاف کروالیتے ہیں اس صورت میں آپ کیا کہیں گے۔ :LOL:
جی جناب، اس بات پر غور یہ عاجز ٹائپ کرنے کے وقت ہی کررہا تھا، کہ ضرور کوئی اس پر "انگلی" نہیں پورا ہاتھ اُٹھائے گا۔۔۔آپ فیس بک پر جنگِ مقلد و غیر مقلد دیکھیں۔۔۔ہر ماہ رخ، پری چہرہ، نازک اندام کے پیچھے ایک سخت گیر لڑاکو "با داڑھی" شخصیت نظر آئے گی۔:ڈ

کوئی ساتھی مدد کرے کہ ٹائپ کرتے ہوئے کسی کو "مینشن" کیسے کیا جاسکتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

شکیب

محفلین
کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ سے بیچلرز کر رہا ہوں، ابھی تیسرے سال میں ہوں۔ مطالعہ کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ لکھتا ہوں، عموما مذہبی، کبھی ادبی، کبھی مذاح، شاعر بھی ہوں، لیکن ابھی وقت نہیں مل پاتا۔ گاتا ہوں، میوزک سے کلی پرہیز ہے کہ حرام تصور کرتا ہوں بھلے ہی قوالی ہو۔ ڈیزائننگ وغیرہ ٹھیک ٹھاک کرلیتا ہوں۔ 22 تاریخ کو ایک آن لائن مجلہ کا اجراء ہوا ہے،”سربکف“ نامی دوماہی میگزین ہے۔https://www.facebook.com/sarbakafmagazine اس کا آفیشیل پیج ہے،اس کا مُدیر ہوں۔ وسطَ ہند سے تعلق ہے۔ اور بھی بہت کچھ اللہ نے صلاحیتیں دی ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ ہر تحریر و تقریر، حتی کہ مذاح میں بھی کچھ تبلیغ ہوجائے(مذہبی رنگ )۔
بھائی اصل تو قبولیت ہے، قابلیت سے کیا ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ خوش رہنا اور رکھنا پسند ہے۔ ہنستے مسکراتے لوگ اچھے لگتے ہیں، اس لیے آپ لوگ بھی ہنستے مسکراتے رہیں۔ مسکرانا میں نے میرے نبی ً سے سیکھا ہے۔ آپ بھی اس عادت کو اپنائیں۔ غم سے نجات پائیں۔
 

تجمل حسین

محفلین
جی جناب، اس بات پر غور یہ عاجز ٹائپ کرنے کے وقت ہی کررہا تھا، کہ ضرور کوئی اس پر "انگلی" نہیں پورا ہاتھ اُٹھائے گا۔۔۔آپ فیس بک پر جنگِ مقلد و غیر مقلد دیکھیں۔۔۔ہر ماہ رخ، پری چہرہ، نازک اندام کے پیچھے ایک سخت گیر لڑاکو "با داڑھی" شخصیت نظر آئے گی۔:ڈ

کوئی ساتھی مدد کرے کہ ٹائپ کرتے ہوئے کسی کو "مینشن" کیسے کیا جاسکتا ہے۔
لکھتے ہوئے ’’@‘‘ کا نشان ڈالیے اس کے بعد بغیر وقفہ (سپیس) دیے وہ نام لکھیں جسے ٹیگ کرنا چاہتے ہیں۔
مثلاََ اگر آپ یوں لکھیں گے @ فقیر شکیب احمد تو یہ یوں ظاہر ہوگا۔
فقیر شکیب احمد
:)
 
شکیب بھائی آپ نے تعارف تو بہت دلچسپ انداز میں کرایا ہے۔ امید ہے آپ کی لکھی دلچسپ تحاریر بھی پڑھنے کو ملیں گی۔
اردو محفل میں خوش آمدید
 

آوازِ دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ میوزک تو آپکو جہنم میں لیجا سکتا ہے۔۔۔ :)
محفل پر خوش آمدید!
میوزک سے زیادہ قابلِ احتیاط چیزوں کی طویل فہرست کا بھی خیال کریں فی زمانہ اگر آپ اسے لوگوں کی ایذا رسانی کے لیے استعمال نہیں کرتے اور اِس کے اچھے بُرے اثرات اپنی ذات تک رکھتے ہیں تو یہ شائد آخری چیز ہو جو کسی کی آخرت خراب کر دے۔ :)
 
میوزک سے زیادہ قابلِ احتیاط چیزوں کی طویل فہرست کا بھی خیال کریں فی زمانہ اگر آپ اسے لوگوں کی ایذا رسانی کے لیے استعمال نہیں کرتے اور اِس کے اچھے بُرے اثرات اپنی ذات تک رکھتے ہیں تو یہ شائد آخری چیز ہو جو کسی کی آخرت خراب کر دے۔ :)
آج کل کے حالات میں اگر کوئی شخص اپنی آخرت سنوارنے کے لئے کسی ایک گناہ سے بھی بچنے کے لئے عزم مصمم رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں ایمان کی حرارت موجود ہے۔ کسی کے ایسے جذبے کی قدر کرنا چاہئے۔ شکیب بھائی نے یہ کب کہا کہ وہ اور بہت سے گناہوں سے پرہیز یا ان سے احتیاط نہیں کرتے!!
میں نے یہ بات کسی کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں کہی بلکہ شکیب بھائی کی حوصلہ اور قدر افزائی کے لئے عرض کی۔
 
Top