شکیب بھائی کا انٹرویو

السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں فہد اشرف، نور سعدیہ شیخ، محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد خرم یاسین. اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے انٹرویو کے سلسلہ کی بیسویں لڑی میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں. ہمارے آج کے مہمان وہ ہستی ہیں جن کا انٹرویو کرتے ہوئے مجھے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے اور فرطِ مسرت کے جذبات چھپائے نہیں چُھپ رہے. ان کو ایک ذہین اور دلچسپ محفلین کے طور پر تو سب جانتے ہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا شمار نا صرف محفل کے بہترین شعراء میں ہوتا ہے بلکہ ان کے کلام سے اقبال کی مہک بھی آتی ہے جو کہ فی زمانہ تقریبا مفقود ہو چکی ہے. اتنی کم عمری میں سوچ کی یہ اڑان، فکر کا یہ انداز اور کلام کا یہ سوز معدودے چند لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے. تشریف لاتے ہیں ہندوستان سے شکیب احمد صاحب. بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں ان کا استقبال کیجیے گا!
 
سوال نامہ:

1) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہیں؟ مزید یہ بھی بتائیے کہ اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا؟

2) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

3) آپ بھارت کے کس علاقے میں مقیم ہیں اور اس کی خصوصیت کیا ہے؟

4) گھر پر کون کون ہے اور آپ کس کے سب سے زیادہ قریب ہیں؟ یہ بھی بتائیے کہ گھر میں چھوٹے ہونے کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟

5) کون سے تین الفاظ آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں؟

6) اب تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے چکے ہیں؟

7) اردو محفل پر کیسے آنا ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہی؟

8) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟

9) آپ کا تعلیمی شعبہ کیا ہے اور آج کل کیا کر رہے ہیں؟ یہ بھی بتائیے کہ یہی شعبہ کیوں منتخب کیا اور اس شعبے میں آگے کیا کرنا چاہتے ہیں؟

10) آپ کے گھر پر اردو ادب میں دلچسپی کس کس کو ہے؟ اپنے ہاتھ سے اردو کب لکھتے ہیں کیونکہ وہاں پر رائج زبان اور رسم الخط تو کچھ اور ہے؟

11) عروض سے واقفیت کب اور کیسے ہوئی؟ شاعری اور نثر کتنے سال سے لکھ رہے ہیں اور کبھی کچھ شائع کروایا؟

12) آپ اردو محفل پر اپنی شاعری بہت کم شریک کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ بھی بتائیے کہ اب تک لگ بھگ کتنی غزلیں/نظمیں لکھ چکے ہیں؟

13) آپ کا/کی پسندیدہ:
شاعر؟
نثرنگار؟
اداکار؟
گلوکار؟
سیاست دان؟
محفلین؟
کتاب؟
کھیل؟
فلم؟
ڈرامہ؟
قول؟
نعت؟
گانا؟

14) دنیا میں جتنا تخلیقی کام ہو رہا ہے اس میں سے کون سا کام آپ کو مسحور کر دیتا ہے؟

15) اپنا لکھا ہوا آپ کا پسندیدہ شعر کون سا ہے؟

16) بر صغیر کی پارٹیشن کے ثمرات و نقصانات کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟

17) آپ کے نزدیک کس طرح کا ادب تخلیق کیا جانا چاہیے لیکن نہیں کیا جا رہا؟

18) اگر آپ کو ایک لمبے سفر پر تنہا نکلنا ہو اور واپسی پر آپ کا اختیار نہ ہو تو کھانے کے علاوہ اپنے ساتھ کیا لے جانا پسند کریں گے؟

19) اگر آپ کو کسی ایک محفلین کی زندگی کا ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو کس کی زندگی گزارنا پسند کریں گے؟

20) کیا آپ کی اپنے ہم جماعت اور ہم عمر لوگوں سے ذہنی ہم آہنگی آسانی سے ہو جاتی ہے یا اس معاملے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟

:)
 
شکیب

محفلین
السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں فہد اشرف، نور سعدیہ شیخ، محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد خرم یاسین. اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے انٹرویو کے سلسلہ کی بیسویں لڑی میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں. ہمارے آج کے مہمان وہ ہستی ہیں جن کا انٹرویو کرتے ہوئے مجھے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے اور فرطِ مسرت کے جذبات چھپائے نہیں چُھپ رہے. ان کو ایک ذہین اور دلچسپ محفلین کے طور پر تو سب جانتے ہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا شمار نا صرف محفل کے بہترین شعراء میں ہوتا ہے بلکہ ان کے کلام سے اقبال کی مہک بھی آتی ہے جو کہ فی زمانہ تقریبا مفقود ہو چکی ہے. اتنی کم عمری میں سوچ کی یہ اڑان، فکر کا یہ انداز اور کلام کا یہ سوز معدودے چند لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے. تشریف لاتے ہیں ہندوستان سے شکیب احمد صاحب. بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں ان کا استقبال کیجیے گا!
معاہدے کی رو سے تعریف تھوڑی کم ہو گئی ہے، لگتا ہے آپ کو پیسے پورے پہنچے نہیں ...
 
شکیب

محفلین
1) آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات ہیں؟ مزید یہ بھی بتائیے کہ اب تک آپ کو کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا؟
ارادہ کیا تھا کہ چلتے پھرتے موبائل سے ہی جوابات بول / ٹائپ کروں گا، لیکن پہلا ہی سوال تحقیق کا متقاضی نکل آیا، چنانچہ اس انٹرویو کی برکت سے مجھے بھی ابھی علم ہوا کہ کچھ منفرد نام رکھنے کا سوچا گیا تھا اور سبھی نے مل کر یہ نام منتخب کیا۔ اب اس کار خیر میں کتنے لوگ شامل تھے پتہ نہیں، لیکن انفرادیت کا احساس بہت جلد ہو گیا۔
یاد پڑتا ہے کہ ابا جی کے لئے پان لینے گھر سے نیچے اتر کر قریبی نکڑ پر جاتا تھا، دکان پر ایک چچا بیٹھے ہوتے تھے اور ان کے ساتھ ہی وقت گزاری کے لیے کچھ اور لوگ بھی بیٹھے ہوئے دنیا جہان کی باتیں کیا کرتے تھے۔ مسلمانوں کو کام ہی کیا ہوتا ہے۔ دکان والے چچا پان باندھتے باندھتے ان کو متوجہ کرتے اور پھر مجھ سے پوچھتے۔
”بیٹا تیرا نام کیا ہے؟"
"شکیب" میں آنکھیں پٹپٹا کر جواب دیتا۔۔۔ اور وہ ان احباب کی طرف گھوم کے،پان میرے ہاتھوں میں پکڑاتے ہوئے فاتحانہ انداز میں کہتے۔۔۔
"کبھی سنائے کیا یہ نام؟ ایک دم نیا ہے نا؟"
دو تین بار کے بعد میں تو اچھا خاصا بیزار ہو گیا تھا، بلکہ یہ یقین ہو چلا تھا کہ کم از کم کامٹی میں اب میرا نام کوئی یونیک نہیں رہنے والا۔
نام کا زندگی پر اتنا اثر ہے کہ اسم با مسمی کہا جا سکتا ہے۔ البتہ صبر اور برداشت کے فرق کا خیال رہتا ہے۔
خود کو شکیب ہی کہلوانا پسند کرتا ہوں،اور تقریباً ہمیشہ وہی پکارا جاتا رہا ہوں۔
انجینیرنگ کے سیکنڈ سیمسٹر میں فزکس کے لیکچررکو عادت تھی کہ طلباء کو ان کے فرسٹ نیم کی بجائے سر نیم سے مخاطب کرتے تھے۔ ان کے مطابق احمد سر نیم تھا۔ چونکہ ان سے کافی بات چیت ہوتی رہتی تھی،تو ایک بار کہہ دیا کہ سر مجھے شکیب ہی پکارا کیجیے۔ چنانچہ صرف مجھے فرسٹ نیم سے بلاتے تھے۔
ایک اور ٹیچر جو"بیسکس آف الیکٹریکل انجینئرنگ" پڑھاتے تھے، وہ بھی مسٹر احمد کہہ کے بڑی اسٹائل میں بلاتے تھے لیکن شاذ ہی۔ ان سے زیادہ گفتگو نہیں ہوتی تھی تو ٹوکا بھی نہیں۔
جونیر کالج میں بحیثیت لیکچرر داخل ہوا تو نوٹس بورڈ اور ٹائم ٹیبلز پر احمد سر تحریر تھا، آئی ٹی سیکشن میں جا کر اطلاع دی کہ ہم شکیب سر کہلانا پسند کہلانا پسند کریں گے تو فورا بدل دیا گیا۔
اور بھی کچھ واقعات ذہن میں آ رہے ہیں، لب لباب یہ کہ آپ جو کہلوانا چاہتے ہیں وہ پہلے ہی دفعہ میں واضح کردیا کریں۔۔۔ پیپل کو آپریٹ۔ سارے لوگ وان فاتح نہیں ہوتے جو لاکھ کہنے پر بھی تالیہ کوتاشہ ہی بلاتے رہیں! :)
 
سارے لوگ وان فاتح نہیں ہوتے جو لاکھ کہنے پر بھی تالیہ کوتاشہ ہی بلاتے رہیں!
او ایم جی! یعنی آپ بھی انٹرویور پر اتنی ہی ریسرچ رکھتے ہیں جتنا انٹرویور نے انٹررویوی پر کی ہو! :)
(پہلے ہی جواب سے اندازہ ہوگیا کہ انٹرویو ہماری توقع کے عین مطابق جانے والا ہے.)
 
شکیب

محفلین
کیا انجنیئرنگ ختم کرتے ہی پڑھانا شروع کر دیا؟ کیا مضامین پڑھا رہے ہیں؟
کہہ سکتے ہیں،تفصیلاً سوال 9 میں نمٹاتا ہوں...
او ایم جی! یعنی آپ بھی انٹرویور پر اتنی ہی ریسرچ رکھتے ہیں جتنا انٹرویور نے انٹررویوی پر کی ہو! :)
(پہلے ہی جواب سے اندازہ ہوگیا کہ انٹرویو ہماری توقع کے عین مطابق جانے والا ہے.)
یہ تو سب سے مخاطب ہو کر کہا ہے...:)
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
2) آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے اور عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟
انڈین نینیشنل کانگریس کی بنیاد رکھے جانے کے پورے 110 سال بعد پیدا ہوئے... سال ختم ہونے میں 3 دن رہتے ہیں!
ویسے ہمارا ماننا ہے کہ عمر کی اصل بہاریں تو بعد از نکاح شروع ہوتی ہیں!
 
شکیب

محفلین
3) آپ بھارت کے کس علاقے میں مقیم ہیں اور اس کی خصوصیت کیا ہے؟
کامٹی،ناگپور :)نقشے پر Kamptee
  • وسط ہند ہے.
  • کافی بڑا ملٹری ریجیمنٹ کی موجودگی جو اپنی نوعیت کا پہلا تھا..
The Brigade of The Guards is a mechanised infantry regiment of the Indian Army. It was raised as the first "all India", "all class" infantry regiment of the Army where troops from all parts of India serve together, as opposed to other regiments that recruit from specific regions, ethnic groups or religions.
  • ضلع ناگپور میں موجود Zero Milestone
  • ناگپور سنگتروں کا شہر Orange city کہلاتا ہے
ذاتی مشاہدات میں سے یہ کہ محی الدین نواب نے دیوتا میں ہیرو وغیرہم کو کامٹی سے بھی گزارا ہے... الف عین چچا جان بھی ملازمت کے سلسلے میں یہاں سے ہو گزرے ہیں، مدحت الاختر، جن کی غزل ہمارے دہم کے نصاب میں شامل تھی، رشتے میں ہمارے نانا ہوتے ہیں... چچا جان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں!
 
الف عین

لائبریرین
الف عین چچا جان بھی ملازمت کے سلسلے میں یہاں سے ہو گزرے ہیں، مدحت الاختر، جن کی غزل ہمارے دہم کے نصاب میں شامل تھی، رشتے میں ہمارے نانا ہوتے ہیں... چچا جان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں
یہ نئی خبر ملی! مدحت سے میرا تعلق 1973 سے ہے! میں کامٹی صرف ایک بار مدحت کے بلانے پر گیا تھا۔ ناگپور ہی انہوں نے دو ایک بار آ کر ملاقات کی۔ میں ناگپور میں 2004 تا 2007 رہا تھا جب محفل پیدا ہوئی تو میں وہیں تھا
 
Top