مبارکباد شگفتہ کو سالگرہ مبارک

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:grin: کیک میں سے میں نے اپنا حصہ پہلے ہی الگ کرلیا ہے ۔ اب باقی کا آپ سبکا ،،


یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمھیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
کبھی نہ آئیں دکھ تمھاری راہوں میں
تو کھیلے سد ا خوشی کی حسیں پناہوں میں
خلوص پیاربھری دوستی مبارک ہو
تمھیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو ، ۔۔
birthday4.gif




68.gif

(دیکھا کتنی ڈھونڈ کر لائی ہوں یہ چھوٹی سی نظم )
سالگرہ مبارک ، ۔۔

تھینکس بوچھی ۔ ۔ ۔ آپ کی محبت کا جواب ہی نہیں ہوتا میرے پاس !
 

سارہ خان

محفلین
شگفتہ میری طرف سے بھی آپ کو (دیر سے ہی سہی ۔۔ پی سی کی بے وفائی کی وجہ سے ۔۔:( ) بہت سالگرہ مبارک ۔۔ :)
آپ کی سالگرہ والے دن ۔۔ رات 11 بجے کے بعد یاد آیا ۔۔ پی سی تو خراب تھا کال کی وش کرنے کے لئے ۔ تو پتا نہیں کیوں ڈی سی ہوئے جا رہی تھی ۔ ۔۔:rolleyes:۔۔ میں نماز پڑھنے چلی گئی ۔۔ پھر تو 12 ہی بج گئے سوچا اب کیا فائدہ سالگرہ تو گزر ہی گئی ۔۔:)
 

ماوراء

محفلین
اور جہاں تک اس مذاق کا تعلق ہے تو میں نے آپ کے انٹرویو کے دھاگے پر آپ کی تاریخ پیدائش پڑھی تھی اور حیرت یہ تھی کہ ماوراء نے تاریخ کیوں کر بدل ڈالی۔

یہ تھریڈ میں نے آج دیکھا۔
فاتح، شگفتہ کے انٹرویو میں جو تاریخ تھی، ہم نے اسی ڈیٹ کے مطابق سالگرہ منائی تھی۔ جو تھریڈ ابھی بھی ایکٹو ہے۔ لیکن مجھے باجو نے ہی بتایا تھا کہ انھوں نے شگفتہ کو کال کی ہے اور انھوں نے خود بتایا ہے کہ آج ان کی اصل سالگرہ ہے۔ باجو نے مجھے تھریڈ کھولنے کو کہا۔ تو میرے ذہن میں آیا کہ کچھ دن پہلے ہی تو سالگرہ وش کی تھی، بس اسی وجہ سے شیطانی دماغ نے یہ سب لکھ دیا تھا۔ کہ سال میں دو سالگرہ کیوں؟۔ میں نے خود سے تاریخ نہیں بدلی تھی۔

شگفتہ، اگر آپ کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو آئی ایم سوری۔ میرا ہر گز کوئی ایسا مطلب نہیں تھا۔ میں نے اس وقت یہ سب مذاق کے موڈ میں لکھ دیا تھا۔ مجھے نہیں لگا تھا کہ آپ اس غیر حقیقی بات کا برا منائیں گی۔ کیونکہ جو بھی ہو، آپ پیدا تو سال میں ایک بار ہی ہوئیں تھیں۔
 

فضہ کاظمی

محفلین
چالیس سے اوپر کے اندازے کا یوں‌ لکھنا پڑا کہ جن عیسوی اور ہجری تواریخ کا سنگم آپ کے انٹرویو میں مذکور ہے وہ گذشتہ چالیس برس میں وقوع پذیر ہی نہیں ہوا۔:) (ثبوت کے طور پر میری ایک ویب سائٹ پر ایک کنورٹر (ہجری تا عیسوی و عیسوی تا ہجری) لگا ہوا ہے جو دیکھا جا سکتا ہے):cool:

:haha: سِس یعنی امی جتنی :haha: :haha:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ بہن! سب سے پہلے تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ہاتھ کے زخم کو جلد اچھا کر دے۔ آمین!

اللہ آپ کو خوش رکھے۔

دعا کے لئے بہت شکریہ فاتح بھائی ۔
آپ پلیز معذرت نہیں کریں ۔ میں نے دراصل اس لنک پر موجود درج ذیل اقتباس کی بات کی تھی۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=162796&postcount=326

ایک گھریلو ڈاکیومنٹ کے مطابق میری پیدائش کے مہینہ میں اختلاف ہے ( پہلے ہی قوم اختلافات سے دوچار ہے : ) ۔۔۔ خیر۔۔۔ تو اسی لئے مجھے سال میں ایک سے زائد بار برتھ ڈے گفٹس بٹورنے کا موقع مل جاتا ہے : ) )


سارہ تھینکس :)
رضوان بھائی شکریہ

ماوراء دوستی میں معذرت کیسی !
میرا بس اب ایک ہجو لکھنے کو دل ہے : ) سوچ رہی ہوں کس کس کی لکھوں !
 

خرم

محفلین
سالگرہ مبارک شگفتہ

اور ہجو لکھنی ہے تو کسی کی بھی لکھ ڈالئے۔ کیا فرق پڑتا ہے۔:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، مجھے آپ کے رویے سے بھی لگ رہا تھا کہ شاید آپ نے برا منا لیا۔ اس لیے معذرت کی۔:(

ہجو شوق سے لکھیے، کم از کم میں برا نہیں مناؤں گی۔
 
Top