انٹرویو شہباز بھائی سے انٹرویو

عباس اعوان

محفلین
سب سے پہلے تو یہ الجھن ہے کہ یہ ایک انٹرویو ہے تو "تعارف" کا سابقہ کیوں استعمال کیا گیا؟؟ :)
لڑی بناتے ہوئے دھیان نہیں گیا۔ کل لڑی بنانے کے فوراً بعد رپورٹ بھی کر دیا تھا لیکن انتظامیہ کی شاید نظر نہیں پڑی ابھی تک یا وہ آن لائن نہیں ہوئے۔
اور اس کے بعد انٹرویو آرڈینیٹرز سے ایک گزارش کہ اس انٹرویو کے بعد اردو محفل کی ایک مایہ ناز شخصیت محمد وارث بھائی کا انٹرویو بھی لیا جائے۔ کیونکہ ہمیں تلاشنے کے باوجود ان کا انٹرویو کہیں نہیں ملا۔ :) :)
بالکل بالکل، کیوں نہیں۔:battingeyelashes:
اور سب سے آخر میں تمام سوالات کے جوابات دے چکنے کے بعد شہباز صاحب سے ایک سوال کہ اردو محفل کا حصہ بننے کے بعد اپنے محفلی نام کو انگریزی میں ہی کیوں رکھ چھوڑا ہے کہ بندہ ٹیگ بھی نہ کر سکے۔ :)
کیا ہی عمدہ سوال پوچھا ہے لاریب۔
بہت ودھیا۔:peacesign:
جواب دیں جی mdshahbaz19 بھائی
 

عباس اعوان

محفلین
جتنا انٹرویو دیا ہے اس سے کچھ خرابی تو نہی ہوئی؟ ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ میری وجہ سے امریکی حکومت تبدیل ہونے جا رہئ ہے۔ اگر ایسے ہی دنیا کے حالات خراب ہونے ہیں تو دوسرا حصہ چھوڑ دیں انٹرویو کا
ہاہاہاہاہاہاہاہا
گویا ٹرمپ کو جتوانے میں روس کے ساتھ آپ کا بھی ہاتھ ہے۔
:hot:
 

عباس اعوان

محفلین
3۔ پاکستان میں کس علاقے سے تعلق ہے ؟
وسطی پنجاب کے شہر گجرات سے۔ لیکن خبردار اگر ناظریب میں سے کسی نے جوتی کے متعلق جگت کی تو۔
:rollingonthefloor:
:quiet:

6۔ جاپانی لوگ کس نام سے پکارتے ہیں؟
یہاں پر میرے بہت سے نام ہیں۔ جیسے شاہ، کمورا، شاہابازو
کمورا کا کیا مطلب ہے ؟
22۔ آپ جاپانی زبان کس حد تک بول لیتے ہیں؟
بول تو بہت لیتا ہوں، اتنی کہ ساس کو اپنی سے کہنا پڑھتا ہے کہ اسے کہوذرا آرام سے بولا کرے۔
وہ تو ہر زبان میں ایسا ہی نہیں ہوتا ؟
:laughing:
32۔ گھر والوں نے پاکستان سے شادی کرنے پر زور نہیں دیا ؟
وہ تو کہتے ہیں کہ ایک اور کر لو۔ لیکن میں اب اس سوچ بچار میں ہوں کہ ایک ڈوئی کا اگر اتنا درد ہوتا ہے تو دو کا کتنا ہو گا۔
محمد وارث
:laugh:
30۔آپ نے اس امیج کو بہتر کرنے میں اپنا حصہ کیسے ڈالا ؟بالکل۔ میں جہاں پربھی وقت گزارا، یہ لازمی سنا کہ آپ سے مل کر لگا کہ پاکستان کے اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں۔
:pak:
45۔ بیلن کی چوٹ زیادہ لگتی ہے یا ڈوئی کی ؟
ان سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع نہی ملا۔
سفید جھوٹ
۔ کبھی درخت سے گرے ؟ اگر ہاں تو کب اور کیسے ؟
نہی ، میں درختوں پر چڑھتا ہی کم ہوں۔ جیسا کہ میرا نام شہباز ہے تو میں اڑنے پر یقین رکھتا ہوں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
زبردست!!!!
:chill:
 
لڑی بناتے ہوئے دھیان نہیں گیا۔ کل لڑی بنانے کے فوراً بعد رپورٹ بھی کر دیا تھا لیکن انتظامیہ کی شاید نظر نہیں پڑی ابھی تک یا وہ آن لائن نہیں ہوئے۔

بالکل بالکل، کیوں نہیں۔:battingeyelashes:

کیا ہی عمدہ سوال پوچھا ہے لاریب۔
بہت ودھیا۔:peacesign:
جواب دیں جی mdshahbaz19 بھائی
میں کل بھی، سیٹنگ دیکھ رہا تھا۔ کہاں سے نام تبدیل ہو سکتا ہے؟
 
بہت اچھا لگا شہباز بھائی آپ کے بارے میں جان کر
ویسے سٹارٹ میں آپ کافی ایکٹیو تھے بعد یک دم غائب ہو گئے کوئی خاص وجہ تھی؟
 
مجھے سمجھنے میں ذرا مشکل آ رہی تھی کہ کیسے کسی موضوع میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ عقل کام کر رہی ہے۔ بس دعا کریں یہ سلسلہ جاری رہے
 
مجھے سمجھنے میں ذرا مشکل آ رہی تھی کہ کیسے کسی موضوع میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ عقل کام کر رہی ہے۔ بس دعا کریں یہ سلسلہ جاری رہے
ویسے جاپانی کی عقل بھی آہستہ آہستہ کام کرتی ہے مجھے نہیں پتا تھا. ایک جاپانی کہاوت ہے اگر ایک کرسکتا ہے تو، تم بھی کرسکتے ہو اور اگر کوئی نہیں کرسکتا تو تمہیں لازمی کرنا چاہئے
 
اسی کہاوت کو پاکستانی کس انداز میں دیکھیں گے
اگر ایک کرسکتا ہے تو، اسے ہی کرنے دو
اور اگر کوئی نہیں کرسکتا تو، اپنا وقت کیوں ضائع کریں
:D
 
اسی کہاوت کو پاکستانی کس انداز میں دیکھیں گے
اگر ایک کرسکتا ہے تو، اسے ہی کرنے دو
اور اگر کوئی نہیں کرسکتا تو، اپنا وقت کیوں ضائع کریں
:D
میں جاپانی کہاوتوں کے بارے میں زیادہ نہی جانتا، لیکن کام کے دوران انکار کا لفظ نہی ہوتا۔ کرنا ہے تو پھر کرنا ہے۔ اور کرنا میں پائیداری کے ساتھ ہے صرف جان نہی چھڑانی۔
 
ویسے جاپانی کی عقل بھی آہستہ آہستہ کام کرتی ہے مجھے نہیں پتا تھا. ایک جاپانی کہاوت ہے اگر ایک کرسکتا ہے تو، تم بھی کرسکتے ہو اور اگر کوئی نہیں کرسکتا تو تمہیں لازمی کرنا چاہئے
جن کی کام کرتی ہے ان کی تو بہت زیادہ ہی کرتی ہے اور جن کی نہی کرتی وہ بیچارے اپنا آپ بھی نہی سنبھال سکتے
 
میں اب اس سوچ بچار میں ہوں کہ ایک ڈوئی کا اگر اتنا درد ہوتا ہے تو دو کا کتنا ہو گا۔
بھائی، اب ہم کیا پوچھیں؟ ہمیں تو سب پتا چل گیا ہے۔
 
Top