شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

جاسم محمد

محفلین
محترم عمران خان صاحب جلد ہی پوری قوم کے ہاتھ میں 'چھنکنا' تھمانے والے ہیں۔
پہلے ان چھنکنوں کا بتائیں کیا کرنا ہے؟
گھبرانا نہیں ہے
کسی کو این آر او نہیں دوں گا
مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا
سکون تو قبر میں ہے
سپیڈ کی لائٹ
سمندر میں گیس لیک کر گئی
جرمنی و جاپان کی سرحد
مغرب کو سب سے زیادہ میں جانتا ہوں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بظاہر جو اصل نظام چلا رہے ہیں، اُن کی مرضی ہو گی کہ شہباز کرے پرواز۔
کچھ سنا سنا سا لگتا ہے
شاید کچھ اس طرح سے ہے

شہباز کرے پرواز تے جانے راز دلاں دے
جیوندے رے تے لعل قلندر آن ملاں گے

یہ آن ملاں گے کس کو بولا ہو گا بھلا؟ اندر سے سب کا ایکا تو نہیں نا؟

لیکن ہمیں کیا لینا دینا سیاست سے۔۔۔ بس عمران خان کو کوئی برا نہ کہے۔
اور اگر کہنا ہی ہو تو بھلے خان کہہ کے کہتا رہے۔ آئی ڈونٹ کئیر۔ !
 
سید ذیشان

محفلین
نظام سقہ کو یوں سیلیکٹ کرنا اور پورا ملک اس کے حوالے کردینا بھی نظام کے ساتھ مذاق ہے۔

اور جو نظام سقے اسی طرح سیلیکٹ ہو کر ملک کی جڑیں کاٹ چکے ان کو دو بارہ، سہ بارہ سیلیکٹ کرنا اور ان کی آل اولاد کو ان کی گدی پر دیکھنے کے خواب دیکھنا شاید اس سے بھی بڑا "مذاق" ہے!

مندرجہ بالا مراسلوں سے ثابت ہوا کہ سارے پاکستانی ہی مخولیے ہیں۔ سب کچھ مذاق مذاق میں چل رہا ہے۔ :LOL:
 
علی وقار

محفلین
اس وقت اصل مقابلہ عمران خان بمقابلہ عمران خان ہی ہے۔ اگر ڈیلیور نہ کر سکے تو عوام خود ہی ریجیکٹ کر دے گی۔ مقابلے میں فی الحال کوئی اور نہیں، اُن کی اپنی کارکردگی ہے۔ پنجاب کی عوام تو شاید نون لیگ کو فتح یاب دیکھنا چاہتی ہے مگر ابھی اس میں بہت وقت پڑا ہے۔ شہباز شریف بس خبر کی حد تک کہیں موجود ہیں ورنہ عوامی سیاست میں ان کا کوئی واضح کردار نہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے طور پر ان کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ وہ ملک میں رہیں یا باہر جائیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
مقابلے میں فی الحال کوئی اور نہیں، اُن کی اپنی کارکردگی ہے۔ پنجاب کی عوام تو شاید نون لیگ کو فتح یاب دیکھنا چاہتی ہے
پنجاب کی عوام، بیروکریسی، عدلیہ سب ن لیگ کے ساتھ ہے۔ سیاسی سفارشوں پر بھرتی پنیری اپنا کام دکھا رہی ہے۔ کھاؤ اور کھانے دو۔ عمران خان ہمیں تنگ نہ کرو۔
 
علی وقار

محفلین
پنجاب کی عوام، بیروکریسی، عدلیہ سب ن لیگ کے ساتھ ہے۔ سیاسی سفارشوں پر بھرتی پنیری اپنا کام دکھا رہی ہے۔ کھاؤ اور کھانے دو۔ عمران خان ہمیں تنگ نہ کرو۔
آپ عمدہ قسم کے تین چار گنے لیں اور ان سے گنڈیریاں نکال کر بیچیں اور کھائیں۔ دو سال یہ شغل رکھیں۔ اس کے بعد جو کسر رہ جائے گی، وہ عوام نکل دے گی۔ آپ کے خیال میں یہ کام نہ کرنے کی کوئی لاجک ہے؟ ایسا ہے تو پھر اقتدار کی ہوس کے علاوہ آپ کو اقتدار میں رکھنے کا محرک اور کیا ہے؟
 
پنجاب کی بیروکریسی، عدلیہ جب اپنا کام کرنے کی بجائے ایک خاندان کی غلامی کرنے کو ترجیح دے گی تو یہی حالات ہوں گے جیسا کہ چل رہے ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
ایسا ہی ہے۔ سلیکٹ ہونے والے اور سلیکٹرز سے لڑنے والے سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹّے ہیں
2726051.jpg
 
حسرت جاوید

محفلین
لگتا ہے تحریک انصاف نے گرافکس سکول کھول لیا ہے کیونکہ الفاظ میں بتائی گئی منی لانڈرنگ اور کرپشن کی واردات عوام و عدلیہ کی سمجھ سے بالا تر ہے
پوری دنیا میں عدالتیں سیاسی سوشل میڈیا ونگز پہ نہیں چلتیں لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کے 'نئے پاکستان' میں ایسا ہونا چاہیے۔ ویسٹرن ڈیموکریسی سے پروپیگنڈا کریسی تک کا سفر تحریک انصاف کو بہت بہت مبارک ہو۔
 
پوری دنیا میں عدالتی کیسز اپنی باری پر سنے جاتے ہیں۔ ادھر پاکستان میں لاکھوں اہم کیسز اگنور کر کے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ملزم کی درخواست کو نہ صرف اگلے ہی دن سن لیا جاتا ہے۔ بلکہ حکومت کا اس پر موقف جانے بغیر فیصلہ بھی سنا دیا جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تحریکِ انصاف کے 'نئے پاکستان' میں ایسا ہونا چاہیے۔ ویسٹرن ڈیموکریسی سے پروپیگنڈا کریسی تک کا سفر تحریک انصاف کو بہت بہت مبارک ہو۔
تحریک انصاف کی صرف تین سالہ حکومت نے ملک کے ہر طبقہ، ادارے، محکمہ میں چھپے مافیاز نکال کر عوام کے منہ پر دے مارے ہیں۔ اسی لئے تو بغض عمران کنٹرول میں نہیں آ رہا۔ :)
 
حسرت جاوید

محفلین
تحریک انصاف کی صرف تین سالہ حکومت نے ملک کے ہر طبقہ، ادارے، محکمہ میں چھپے مافیاز نکال کر عوام کے منہ پر دے مارے ہیں۔ اسی لئے تو بغض عمران کنٹرول میں نہیں آ رہا۔ :)
ابھی تک تو سوشل میڈیا پر ہی مار رہے ہیں۔
ایسے مافیاز تحریکِ انصاف اور محکمہ ذراعت میں آپ کو کب نظر آئیں گے؟ یا ابھی تک خورد بین اپوزیشن پہ ہی سیٹ کی ہوئی ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی تک تو سوشل میڈیا پر ہی مار رہے ہیں۔
ایسے مافیاز تحریکِ انصاف اور محکمہ ذراعت میں آپ کو کب نظر آئیں گے؟ یا ابھی تک خورد بین اپوزیشن پہ ہی سیٹ کی ہوئی ہے؟
وکیلوں کا مافیا باہر نکالنے کیلئے ان کے غیر قانونی چیمبر گرا دیے۔ اگلے ہی دن یہ وکیل عدالت پر حملہ آور تھے
ہائی کورٹ پر حملہ، اسلام آباد بار کے سیکرٹری سمیت چار وکلا کو جیل بھیج دیا گیا
ججز کا مافیا باہر نکالنے کیلیے جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جسے ججز نے متفقہ طور پر کالعدم قرار دے کر ساتھی جج کو کلین چٹ تھما دی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست منظور
چینی مافیا باہر نکالنے کیلئے جہانگیر ترین پر کیس کیا اور وہ اپنے ہم خیال ایم پی، ایم این اے کیساتھ حکومت کو دھمکانا شروع ہو گیا
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا شہزاد اکبر کو کیس سے الگ کرنے کا مطالبہ
اسی طرح دیگر مافیاز کیساتھ ساتھ فوجی مافیا کی بھی باری آجائے گی۔ گھبرانا نہیں ہے
 
Top