شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

سیما علی

لائبریرین
زیادہ تر بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے حامی اسلئے ہیں کہ ان کا ایکسپوژر زیادہ ہے۔ وہ ترقی یافتہ دنیا کے نظام مملکت دیکھ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ عمران خان جو کچھ کہہ رہا ہے، کر رہا ہے یا کرنا چاہ رہا ہے وہ طویل مدت کیلئے ملک و قوم کے فائدہ میں ہے۔ دوسرا یہ پہلا لیڈر ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک و قوم کا اثاثہ مانتے ہوئے ان کے حق کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔
دوسری طرف مقامی پاکستانی ہیں جنکو عمران خان کے محض تین سال بعد ہی پرانے چور لٹیرے اچھے لگنے لگ گئے ہیں۔ کیونکہ صبر نہیں ہے۔
ساری پلاننگ ہی لانگ ٹرم ہے جو عام پاکستانی کے سر پر سے گذر رہی ہے ۔۔۔۔۔
 
صبر نہیں اپنے اپنے مفادات ہیں ۔۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
عمران خان ں میں سے سب سے بڑی غلطی ایک سوئی ہوئی قوم کو جگانا ہے۔ جیسے خواب دیکھتے بچے کو زور زبردستی جگانے پر وہ کاٹنے کو آتا ہے۔ یہی کچھ عمران خان کیخلاف پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا پچھلے تین سال سے مسلسل کر رہا ہے۔ اگر عمران کی کہیں واقعی کوئی حمایت ہے تو وہ سوشل میڈیا یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں تک محدود ہے۔

آپ تو رہنے ہی دیں۔۔۔۔۔آ پ تو پی ٹی آٸی کے سوشل میڈیا کے ورکر لگتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کا تو کام ہی یہ ہے۔۔۔۔۔جھوٹ اور پراپگنڈا کر کے لوگوں کو بیوقوف بنانا۔۔۔۔ سوری ٹو بی بلنٹ آپ نہ عمران خان سے مخلص ہےیں اور نہ قوم سے۔۔۔۔۔اگر ہوتے تو سچاٸی دکھاتے لوگوں کو۔۔۔۔ ہماری قوم کی حالت اسی لٸے ایسی ہے کیونکہ لوگوں کو سچ نہ بتایا جاتا ہے۔۔۔۔ اور نہ کسی سے سنا جاتا ہے۔۔۔۔ honest opinions کی اسی لٸے کمی ہے ۔۔۔۔ اور یہی ہماری تباہی کا راز ہے۔۔۔ ہم وٸی بھی تاولیل دے کر اپنے ضمیر کو مزے سے سلانےمیں کامیاب ہو جاتے ہیں۔۔۔۔اور پھر جو جی چاہے کرتے ہیں۔۔۔۔ اور کرنے دیتے ہیں۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپکی پوسٹ میں۔۔۔۔۔ in between the lines ....بھی کوٸی اور مطلب میں نہیں نکال سکی۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے کچھ اورمطلب ہو ۔۔۔۔۔جو مجھ کو سمجھ نہ آیا ہو۔۔۔۔ کیونکہ زیادہ سیاسی بصیرت نہیں مجھ میں۔۔۔۔۔ ویسے آپ کیا عمران خان کی سپورٹر نہیں ہیں؟۔۔۔
عمران خان کے زیادہ تر سپورٹرز نے۔۔۔۔ ایک دیوتا بنا دیا ہے عمران خان کو ۔۔۔۔ جو کہ بہت ہے ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔۔۔ عمران خان کے لئے بھی۔۔۔۔ اور ہمارے لٸے بھی۔۔۔۔۔
in between the lines صرف اتنی سی بات ہے کہ ہم نے عمران نام پہ کچھ برا کہنے کا اعتراض کیا تھا نہ کہ خان پر۔ اس کی تو باقاعدہ سرگوشی میں اجازت دی تھی۔ اور اسی لئے دوبارہ سے پڑھنے کا بھی بولا۔
سیاسی بصیرت تو دور کی بات، ہم میں سیاسی آنکھیں ہی نہیں۔ خبروں میں دیکھتے رہتے ہیں جوعمران خان کر رہے ہیں اور جو عوام کر رہی ہے۔ کس کو برا کہیں ؟
ووٹنگ سے ہی جیتا نا۔۔۔ اور ووٹ عوام نے ہی دئیے۔ اصل میں لوگوں کی توقعات ہی نجانے کیا ہوتی ہیں کہ کوئی نیا آئے گا، چھڑی گھمائے گا اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جس ملک کی بنیادیں تک ہل چکی ہیں کیا اسے صرف ایک عمران خان ٹھیک کر سکتا ہے۔ سب بن جائیں نا عمران خان تا کہ کچھ بہتری بھی دکھائی دے۔
 
ہانیہ

محفلین
بٹیا پھر وہی بات جو صبح ہم نے سید عمران گے بارے میں کہی He can 'read between the lines' it means you are able to understand the real message
اور آپ کے لئیے بھی یہی بات ہے

آنٹی :) ....آپ کی اپنے فرینڈز کے لٸے۔۔۔۔ unconditional support.... سے میں بہتتتت impressed ہوں۔۔۔۔ کاش مجھ میں بھیہوتی۔۔۔۔ دعا ہے آپکی اپنے سب فرینڈز سے دوستی ہمیشہ قاٸم رہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
عمران خان کے زیادہ تر سپورٹرز نے۔۔۔۔ ایک دیوتا بنا دیا ہے عمران خان کو ۔۔۔۔ جو کہ بہت ہے ہی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔۔۔ عمران خان کے لئے بھی۔۔۔۔ اور ہمارے لٸے بھی۔۔۔۔۔
عمران خان وہ واحد دیوتا ہے جو دوران اقتدار مانتا ہے کہ اس سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ دوسری طرف ایسے فرشتے بھی ہیں جو تین تین باریاں لے کر بھی اپنی غلطیوں کا سارا الزام فوج پر لگا دیتے ہیں
ہاں مجھ سے بڑی غلطیاں ہوئیں، عمران خان کا اعتراف
 
جاسم محمد

محفلین
اصل میں لوگوں کی توقعات ہی نجانے کیا ہوتی ہیں کہ کوئی نیا آئے گا، چھڑی گھمائے گا اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جس ملک کی بنیادیں تک ہل چکی ہیں کیا اسے صرف ایک عمران خان ٹھیک کر سکتا ہے۔ سب بن جائیں نا عمران خان تا کہ کچھ بہتری بھی دکھائی دے۔
ملک عوام نے خود ٹھیک کرنا ہے۔ لیڈر نے صرف راستہ دکھانا ہے۔ اگر عوام کو راستہ مشکل لگے گا تو وہ اگلے الیکشن میں لیڈر بدل لے گی لیکن خود تبدیل نہیں کرے گی۔
 
ہانیہ

محفلین
زیادہ تر بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے حامی اسلئے ہیں کہ ان کا ایکسپوژر زیادہ ہے۔ وہ ترقی یافتہ دنیا کے نظام مملکت دیکھ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ عمران خان جو کچھ کہہ رہا ہے، کر رہا ہے یا کرنا چاہ رہا ہے وہ طویل مدت کیلئے ملک و قوم کے فائدہ میں ہے۔ دوسرا یہ پہلا لیڈر ہے جس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک و قوم کا اثاثہ مانتے ہوئے ان کے حق کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔
دوسری طرف مقامی پاکستانی ہیں جنکو عمران خان کے محض تین سال بعد ہی پرانے چور لٹیرے اچھے لگنے لگ گئے ہیں۔ کیونکہ صبر نہیں ہے۔

ساری پلاننگ ہی لانگ ٹرم ہے جو عام پاکستانی کے سر پر سے گذر رہی ہے ۔۔۔۔۔

صبر نہیں اپنے اپنے مفادات ہیں ۔۔۔۔

کس چور لٹیرے کو کب سپورٹ کیا ہے میں نے۔۔۔۔۔ کونساے مفادات ہیں میرے۔۔۔۔اور ایسی کونسی لانگ ٹرم پلاننگ ہے جو مجھ جیسے کم عقل مقامی پاکستانیوں کے سر پر سے گزر گٸی ہے۔۔۔۔ آپ عقلمند فارنرز سمجھا دیجٸیے۔۔۔۔میں نے صرف یہ کہا ہے کہ ہر غلط بات پر بھی ہمیں عمران خان defend نہیں کرنا چاہٸے۔۔۔۔ جو اچھی بات ہے واسے اچھا کہیں۔۔۔۔ جو بری ہے ۔۔۔ اسے برا کہیں ۔۔۔۔ اتنی moral courge تو ہم سب میں ہی ہے۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ملک عوام نے خود ٹھیک کرنا ہے۔ لیڈر نے صرف راستہ دکھانا ہے۔ اگر عوام کو راستہ مشکل لگے گا تو وہ اگلے الیکشن میں لیڈر بدل لے گی لیکن خود تبدیل نہیں کرے گی۔
اور یہی وہ مین چیز ہے جسے سمجھنے کی کوئی زحمت نہیں کر رہا۔
لوگ دراصل لکیر کے فقیر بن کر چلتے ہیں۔ اگر ایک اقتدار پہ ہے تو لازمی اس کی مخالفت کرنی کرنی ہے۔ رونق لگائے رکھنا چاہتے ہیں الیکشنوں کی۔ دھرنوں کی،
ہمیں تو یہاں بیرون ملک جو ایمبیسیوں کی سہولت بہتر طریقے سے مل گئی ہے۔ اس کے لئے ہی شکریہ ادا کرتے ہیں موجودہ حکومت کا۔
یہاں موجودہ اور سابقہ پاکستانی ایمبیسی کا آنکھوں دیکھا حال لکھیں گے کسی وقت۔
آپ کے ہاں پتہ نہیں کیسا چل رہا ہے اب بھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہمیں تو یہاں بیرون ملک جو ایمبیسیوں کی سہولت بہتر طریقے سے مل گئی ہے۔ اس کے لئے ہی شکریہ ادا کرتے ہیں موجودہ حکومت کا۔
یہی تو ہضم نہیں ہورہا ان لوگوں کو!!!!!؟اوورسیز پاکستانیوں کو کسقدر سہولتیں دی ہیں موجودہ حکومت نے!!!!!
 
آخری تدوین:

ہانیہ

محفلین
in between the lines صرف اتنی سی بات ہے کہ ہم نے عمران نام پہ کچھ برا کہنے کا اعتراض کیا تھا نہ کہ خان پر۔ اس کی تو باقاعدہ سرگوشی میں اجازت دی تھی۔ اور اسی لئے دوبارہ سے پڑھنے کا بھی بولا۔
سیاسی بصیرت تو دور کی بات، ہم میں سیاسی آنکھیں ہی نہیں۔ خبروں میں دیکھتے رہتے ہیں جوعمران خان کر رہے ہیں اور جو عوام کر رہی ہے۔ کس کو برا کہیں ؟
ووٹنگ سے ہی جیتا نا۔۔۔ اور ووٹ عوام نے ہی دئیے۔ اصل میں لوگوں کی توقعات ہی نجانے کیا ہوتی ہیں کہ کوئی نیا آئے گا، چھڑی گھمائے گا اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔ جس ملک کی بنیادیں تک ہل چکی ہیں کیا اسے صرف ایک عمران خان ٹھیک کر سکتا ہے۔ سب بن جائیں نا عمران خان تا کہ کچھ بہتری بھی دکھائی دے۔

عمران نام پر؟ عمران خان کا نام عمران خان ہی ہے ۔۔۔۔۔ تو نام لے کر ہی بات کی جاٸے گی۔۔۔ نام بگاڑنا ۔۔۔۔ اور کسی کے نام کا تمسخر اڑانا الگ بات ہے۔۔۔ اور ایسا کرنا بھی نہیں چاہٸے۔۔۔۔۔
اور آپ کی باقی باتیں۔۔۔ سسٹر بہت جذباتی ہیں۔۔۔ ٹھنڈے دماغ سے ہم مقامی کم عقل ووٹرز کی طرح۔۔۔۔ عمران خان کی ساری تقریریں سنیں۔۔۔ اور ان کے دعوے بھی ۔۔۔کہ انھوں نے کیا کیا امیدیں ہماری بناٸی تھیں۔۔۔۔ اقر کیا خواب دکھاٸے تھے۔۔۔۔ ان کو ملک کے حالات معلوم تھے۔۔۔۔ سدھار میں کتنا وقت لگنا ہے۔۔۔۔ عقلمند لیڈر ہیں۔۔۔۔ بولنا ہی نہیں چاہیٸیں تھیں۔۔۔۔۔اب جو ہم کم عقل ووٹرز کا جو حال ہے۔۔۔۔ اس پر ان کو آٸیہ دکھانا تو بنتا ہے نا۔۔۔۔وہ ہم مقامی کم عقل پاکستانیوں کی سپورٹ اور ووٹ سے ہی آٸے ہیں۔۔۔۔ اگران کو بھی بے جا سپورٹ کریں گے تو یہ بھی نواز زرداری بن جاٸیں گے۔۔۔ بس اتنی سی بات ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہی تو ہضم نہیں ہورہا اوورسیز پاکستانیوں کو کسقدر سہولتیں دی ہیں موجودہ حکومت نے!!!!!
صرف ایمبیسی ہی نہیں۔۔۔ ائیرپورٹ پہ کیسا ذلیل کرتے تھے۔ اب وہ بھی بہت آسانی سے ہو جاتا ہے کام۔ ورنہ پہلے تو پانچ دس ہزار الگ سے رکھنے ہوتے تھے۔۔۔ سمجھ گئیں نا؟
کورٹ وغیرہ میں اوورسیز کے لئے زبردست اقدام اٹھائے ہیں کیا ہم پھر بھی نہ دعائیں دیں۔
اللہ پاک سب کو سلامت رکھے کسی کو ترقی دینے کے لئے۔۔۔ اور کسی کو اپنے گریبان میں جھانکنے کے لئے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں جو حکومت چھنی۔
 
Top