شہد

فاخر رضا

محفلین
ایک دفعہ ہومیوپیتھی کی مٹی بھی اسی فورم پر اچھی طرح پلید کی گئی تھی. اس وقت مجھے بہت خوشی ہوئی تھی. اب تک سوچ کر سکون ملتا ہے
 
پس ثابت ہوا کہ تحقیق اپنے لوازمات کے ساتھ ضروری ہے اور اسکے بغیر منہ کھولنے پر پابندی ہونی چاہئے. یہی تو میں نے بھی کہا تھا. نیم حکیموں سے علاج مت کروائیں.
شہد کی جن مختلف حالتوں اور ان کے خواص و اثرات آپ کے مخفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے وہ اسلامی روایات میں نہیں ہیں. گرم شہد، فلٹر کیا ہوا شہد. بڑی اور چھوٹی مکھی. یہ اسلامی روایات میں نہیں. یا تو غریب کی محنت ہے یا تحقیق مگر ہے کہاں

شہد سے متعلق اسلامی روایات خالص شہد سے متعلق ہیں۔ اس زمانے میں pasteurized یا filter نہیں کیا جاتا تھا۔ یہ سب اس دور میں ہو رہا ہے۔ سو خالص یا raw شہد تو سب سے اولین شرط ہے اسکے شفا بخش ہونے میں۔ شہروں میں ملنے والے شہد الا ماشا اللہ ہی raw ہوتے ہوں گے۔ آجکل شہروں کا شہد فارمی مکھی سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ جنگل کی مکھیوں سے۔ ہر جنگل میں مختلف پھول ہوتے ہیں اور ان پھولوں کی الگ خصوصات ہوتی ہیں جس سے شہد کی تاثیر اور شفا میں فرق آتا ہے۔ چھوٹی مکھی کاٹتی نہیں اور اسکا شہد سب سے زیادہ شفا دینے والا ہوتا ہے۔ یہ شہد بڑی کاٹنے والی مکھی کے شہد سے چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔

باقی یہ سب اتنے عام مضامین ہیں کہ باآسانی گوگل کیے جا سکتے ہیں۔
 
ملکہ شہد کی مکھی لاکھوں خواتین مکھیوں میں سے صرف سو مرد مکھیاں پیدا کرتی ہے۔ یہ مرد مکھیاں کام نہیں کرتیں۔ انکا کام ضرورت پڑنے پر ملکہ مکھی سے ملاپ ہوتا ہے تاکہ مرنے سے قبل ایک اور ملکہ مکھی پیدا ہو سکے۔ سارا کا سارا شہد اور چھتا خواتین مکھیاں بناتی ہیں۔

 
جن لوگوں کو ذیابطیس یا شوگر ہے وہ بھی شکر کے بجائے شہد استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ شہد کے ایک ٹی اسپون میں 64 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ ایک چمچہ سفیدشکر میں 16 کیلوریز ہوتی ہیں۔ شہد کی کم مقدار ہی سفید شکر سے بہت میٹھی ہوتی ہے۔ براؤن شکر یا گڑ کی شکر میں 12 کیلوری فی چمچہ ہوتی ہے۔

شہد کی مٹھاس کو دیگر پر فوقیت دینے کی وجہ اس کے ہزارہا فوائد ہیں جو ہزاروں سالوں سے انسانوں کو معلوم ہیں۔

Per tablespoon, honey has

64 calories
17 grams of sugar
17 grams of carbohydrates
0.06 grams of protein
0.04 grams of fiber

Is Honey Good for You If You Have Type 2 Diabetes?
آج میں کام پر تھا تو میرا دوست بولنے لگا کہ آو یار ایک درخت سے سوہانجنے (مورینگا) کی پھلی توڑ کر لاتے ہیں اُن صاحب نے تو اِس کے پتے بھی توڑے اور بہت تعریف کررہے تھے کہ بہت فائدے مند ہے میں بھی اُس کے ساتھ یہ سوہانجنے (مورینگا) کی پھلی کو گھر لے آیا پھر پکانے کے لئے یوٹیوب پر سرچ کیا تو کافی ساری ویڈیوز سامنے آئیں پکانے کے ساتھ ساتھ اِس پھلی کے فائدے بھی بتانے لگے جو آپ اِس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں اِس پھلی کے بے شمار فائدے ہیں جن میں سے ایک فائدہ شوگر کو کنٹرول،خون کی کمی دور کرنا، جوڑوں کا درد وغیرہ شامل ہیں اور آپ کے لئے خوشخبری بھی ہے کہ یہ پھلی آپ کو پاکستان بھارت میں آرام سے مل سکتی ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہم بھی تو دیکھیں وہ بھی کیا دن تھے :)
اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

اس کے علاوہ اگر آپ مشہور ٹرول کا ہومیوپیتھی کے حق میں بیان پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لیں:
اگر دوا میں اثر موجود ہے تو موجود ہے۔ ضروری نہیں کہ مادی سائنس اسکا جواب دے سکے۔

بے شک۔ اگر پلیس بو سے واقعی افاقہ ہوتا ہے تو اسکو بطور علاج استعمال کرنا چاہئے۔

اور placebo کے بارے اس قول کو فریم کرانے کا سوچ رہا ہوں:
ضرور ہو گا لیکن پاکستان میں شاید نہ ہونے کے برابر ہے۔
 

عثمان

محفلین
اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

اس کے علاوہ اگر آپ مشہور ٹرول کا ہومیوپیتھی کے حق میں بیان پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لیں:




اور placebo کے بارے اس قول کو فریم کرانے کا سوچ رہا ہوں:
اصل کلائمیکس تو اس قول میں تھا:
“ مادے کی یاد روح کو پیغام دے گی “
 
آخری تدوین:
خالص شہد کی پہچان کے کچھ طریقے حکماء نے بتائے ہیں۔ مثلاً
1۔تھوڑا ساشہد گرم توے پر ڈال دیں اگر توے پر جل جائے تو مصنوعی ہے اور اگر ختم ہو جائے تو خالص ہے۔
2۔خالص شہد کو کتا نہیں کھاتا۔روٹی پر لگا کر اسے ڈالکر دیکھیں۔
3.ٹھنڈے پانی میں حل کر کے دیکھیں،اگر خالص ہوا تو اچھی طرح مکس نہیں ہوگا۔
 
ذیابیطس کے مریض کو روز شہد کھلائیں پھر دیکھیں اس کا کمال
چھوٹی مکھی کا خالص شہد ایک چھوٹا چمچ روزانہ نیم گرم پانی میں شوگر کے مریض کو پلائیں اور اسے باقاعدگی سے واک کروائیں پھر دیکھیں۔
ہمارے خاندان میں سب شوگر پیشنٹ ہیں سب شہد کا استعمال کرتےہیں۔بس شہد خالص ہونا چاہیئے
 
Top