شمشاد
لائبریرین
خرم بھائی آپ کی بات بھی بجا ہے لیکن بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو بے بس ہیں اور صرف دعا ہی کر سکتے ہیں اور جو اربابِ اختیار ہیں ان کے کانوں پر جُون تک نہیں رینگتی۔ جو لوگ کچھ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں ان کو ہر وقت ہرا ہرا ہی سوجھتا ہے۔ نہ تو انہیں لوڈ شیڈنگ نظر آتی ہے، نہ کسی چیز کی قلت ان کو محسوس ہوتی ہے۔ اب یہاں عام آدمی سوائے مصیبتوں اور تکلیفوں کی چکی میں پسنے کے اور کیا کر سکتا ہے۔