شہرِ قائد میں بم دھماکے

ایم اے راجا

محفلین
یہ خبر دیتے ہوئے دل خون کے آنسو رو رہا ہیکہ، شہرِ قائد کراچی میں یکے بعد دیگرے 7 بم دھماکے ہوئے ہیں، اے آر وائے ون ورلڈ کے مطابق ان بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 2 افراد جاں بحق جبک 8 بچوں سمیت کم از کم 40 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سلسلے میں آئ جی سندھ پولیس صلاح الدین بابر خٹک نے 4 دھماکوں کی تصدیق کی ہے لیکن اے آر وائے کے نمائندوں کی تا زہ ترین خبر کے مظابق کراچی میں اورنگی ٹاؤں، ناظم آباد، ناظم آباد، شاراہِ نورجہاں سمیت مختلف علاقوں میں ابتک 7 بم دھماکے ہو چکے ہیں۔
جن علاقوں میں یہ بم دھماکے ہوئے ہیں وہ مڈل کلاس علاقے ہیں اور ان دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد میں تمام لوگ خوانچہ لگانے اور مزدور طبقہ سے اور ان علاقوں میں مختلف طبقہِ کے لوگ اور مختلف اقوام کے لوگ آباد ہیں۔
کراچی کو ایک بار پھر آگ و خون کے دریا میں دھکیلا جا رہا ہے عوام سے گزارش ہیکہ وہ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھے۔
اے اللہ جو لوگ ان دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور انکے پسماندگان کو صبر عطا فرما، جبکہ زخمی ہونے والوں پر اپنا کرم فرما، اور شرپسندوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا۔ آمین۔
 

دوست

محفلین
اللہ رحم کرے۔ ملیر کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے آپریشن کا ردعمل لگ رہے ہیں یہ مجھے تو۔
 

مغزل

محفلین
اللہ اپنا کرم فرمائے (اٰمین)

شاراعِ نورجہاں پر ہونے والا دھماکہ میرے گھر سے آدھا کلومیٹر کی مسافت پر ہوا ہے۔
میری دانست میں یہ شہر میں خون کی ہولی کھیلنے کی ابتدا ہے جس کے خبر ایم کیو ایم
کے قائد الطاف نے کچھ دن پہلے شراب کے نشے میں ’بک‘ دی تھی۔۔۔ تمام دھماکے پٹھان اکثریتی
علاقوں میں ہوئے ۔۔۔ باقی انشااللہ آپ جلد ہی باخبر ہوجائیں گے۔
والسلام
 
اللہ اپنا کرم فرمائے (اٰمین)

شاراعِ نورجہاں پر ہونے والا دھماکہ میرے گھر سے آدھا کلومیٹر کی مسافت پر ہوا ہے۔
میری دانست میں یہ شہر میں خون کی ہولی کھیلنے کی ابتدا ہے جس کے خبر ایم کیو ایم
کے قائد الطاف نے کچھ دن پہلے شراب کے نشے میں ’بک‘ دی تھی۔۔۔ تمام دھماکے پٹھان اکثریتی
علاقوں میں ہوئے ۔۔۔ باقی انشااللہ آپ جلد ہی باخبر ہوجائیں گے۔
والسلام
درست کہہ رہے ہیں۔ اپنے اسی منصوبے کو عمل میں‌لایا ہے یہ
 

حسن علوی

محفلین
نہایت ہی دلخراش اور افسوسناک واقعہ ھے۔ اللہ پاک جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ہمارے ملک کو دشمن کی ان خون ریز اور شر انگیز حرکتوں سے محفوظ رکھے (آمین)
 

مغزل

محفلین
اس وقت قائد اعظم کی روح کیا سوچ رہی ہوگی؟

کچھ بھی نہیں سوچ رہی ہے۔۔
وہ ابھی تک اس (مزار کے احاطے میں نوبیاہتا دلہن کی آبروریزی کے دلخراش )واقعے
کا رونا روہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور تب تک ہوتا رہے گا جب تک ہم ’’روشن خیال‘‘ نہیں ہوجاتے۔
مدر پدر آزاد۔۔۔
 

باسم

محفلین
الطاف حیسن کا مذکورہ بیان، پرویز مشرف کی بڑکیں اور خلاف معمول لمبے عرصے تک کراچی میں قیام پھر نتیجے میں یہ سب کچھ
بہت سے سوالات پیدا کررہا ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے سراسر الزام متحدہ کے سر لگا دینا اور پھر انکے قائدین کو برا بھلا کہنا۔۔۔۔ یہ کچھ مناسب نہیں۔ آگے آپ لوگوں کی مرضی۔
 

چاند بابو

محفلین
اللہ تعالی ہم پر اور ہمارے پیارے ملک پاکستان پر رحم کریں۔ آج ہم دشمنوں کے نرغے میں آ چکے ہیں جو ہمارے اپنوں جیسے دکھتے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف شازشیں کر رہےہیں۔
 

حجاب

محفلین
بنارس پر دھماکہ ہوا لوگ زخمی اور رینجر جو آئی یہاں اُس کی ویڈیو بن رہی تھی تو ایک رینجرز وین ڈرائیور نے روکا پہلے ویڈیو بنانے والے کو ٹھیک طرح پوز بنایا پھر کہا کہ ہاں اب بناؤ ، لوگ زخمی ہوگئے مر گئے اُس کو پوز بنانا یاد رہا :(
 

ایم اے راجا

محفلین
آخری خبریں آنے تک آٹھ دھماکے ہو چکے تھے اور ہلاک شدگان 2 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 15 بچوں سمیت 85 تک پہنچ گئی تھی، اللہ ہم پر رحم فرمائے، کون لوگ ہیں جن اس معصوم بچے کو دیکھ کر بھی رحم نہیں آتا جو ہسپتال میں زخمی حالت میں اکیلا حیران و پریشان بت بنا بیٹھا ہے، اس بوڑھے کو دیکھ کر ان ظالموں کی روح نہیں کانپتی جو بے یارومددگار امداد کے لیئے چیخ چلا رہا تھا، ابھی قوم کل والے واقع کو نہیں بھولی تھی جس کے نتیجے میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سمیت کچھ سولین اپنی زندگیوں سے بے گناہ ہاتھ دھو بیٹھے تھے، کتنی ماؤں نے گبھرو جوان کھو دیئے کتنے باپوں نے اپنے دست راست گنوا دیئے، کتنی بیویاں غم سہنے کے لیئے بیوہ ہو گئیں اور کتنے بچے در در کی ٹھوکریں کھانے کے لیئے یتیم ہوگئے، ان میں کچھ ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے زندگی میں کچھ کرنے کی آس لگائی ہوگی کچھ نے گھر جانا ہوگا کسی نے میری طرح اپنی بچی سے وعدہ کیا ہوگا کہ جمعرات کو آؤں گا او تمہارے لیئے مائیک والا وائیلن لاؤں گا جب اس بچی کے سامنے باپ کی ہاتھ کٹی لاش پہنچی ہو گی تو کیا حال ہوا ہو گا س بچی کا، کاش یہ اندھے اس کو دیکھ سکتے اس غم کو محسوس کر سکتے، آخر یہ کون ہیں کیا انسان نہیں ہیں، جو اپنے ہی بھائیوں کو بے گناہ قتل کر کے اپنی بہنوں بھابھیوں کو بیوہ اور بھانجوں بھتیجوں لاوارث اور یتیم بنانے پر تلے ہوئے ہیں، جو بوڑھے باپ کے دست کاٹ کر اور ماؤں کے سہارے چھین کر انہیں خون کے آنسو رونے پر مجبور کرتے ہیں اور خود ان دھماکوں کے کامیب ہونے پر خوشیاں مناتے ہیں یہ تو شیطان کی نسل سے بھی نہیں شیطان بھی اپنوں کو نقصان نہیں پہنچاتا اور شیطان بھی ان کی حرکتوں پر شرمندہ ہوتا ہوگا۔
اے آسماں تو کب ان پر آگ کی بارش برسائے گا، کب تو پتھروں کے طوفان میں ان کو دفن کرے گا، کب تک یہ لوگ یوں ہی ظلم کرتے اور کھلے عام پھرتے اور قہقہے لگاتے رہے گے، اب تو انہیں نیست و نابود کر دے جیسے انھوں نے کئی نسلیں مکا دی ہیں، اے آسمان اب تو تجھے ان کو ختم کر دیان چاہئیے یا پھر یہ ہمارا مقدر ہمیشہ کے لیئے مقدر کر دیا گیا ہے کہ ظلم اور جبر کی چکی میں پستے رہیں؟
 

خرم

محفلین
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

قرآن پاک میں ارشاد ہے "لیس للانسان الا ما سعٰی"۔ کیا پاکستانیوں کی سعی ایک خوشحال، مستحکم، منصف مزاج پاکستان کے لئے ہے؟ یہاں‌ لفظ "سعی" ہے خواہش نہیں اور اس سوال کے جواب میں آپکا اور ہمارا سب کا مقدر پنہاں ہے۔ آپکا ضمیر آپکو کیا جواب دیتا ہے اس سوال کا؟
 

شمشاد

لائبریرین
راجا صاحب اللہ آپ کو جزا دے۔

یہ ہمارے اپنے ہی گناہوں کی سزا ہے۔ جب ملک میں ہر طرف افراتفری اور نفسا نفسی کا عالم ہو گا تو یہی کچھ ہو گا۔ اللہ سے ہر دم دعا ہی ہے کہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔
 

خرم

محفلین
شمشاد بھائی اپنے عملوں کی ہی تو سزا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اسے دوسرے کے عمل کی سزا سمجھتے اور کہتے ہیں اور اسی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھے رہنے پر مصر ہیں۔ اب اس کا کیا حل ماسوائے اس کے اپنی آنکھیں کھولی جائیں؟ مگر ہمیں تو آنکھ کے سامنے کھڑا گدھا بھی اسپ تازی دکھتا ہے کہ شائد ہی کوئی آنکھ ہو جس پر تعصب کی پٹی نہ چڑھی ہو اور ہم انہی "کھوپوں" سے دیکھنے کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اب حقیقت ہماری آنکھیں چندھیا دیتی ہے۔ افسوس ہوتا ہے جب لوگ ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف بات کرنے کی بجائے ان کی حمایت میں تقریریں جھاڑنا شروع کردیتے ہیں۔ جب صحیح غلط کی ہی تمیز نہ ہو تو کسی بھی بھلائی کی کیا امید؟
 
Top